16/03/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید رکھتا ہوں آپ بخیر و عافیت ہونگے اور رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے مستفید ہو رہے ہونگے
محترم جیسا کہ آپ کے علم میں ہے جمعیت طلبہ عربیہ نے داخلہ مدارس مہم شروع کی ہوئی ہے
میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ کا بچہ آج اگر مدرسے میں قدم رکھتا ہے تو کل وہ امت کا روشن چراغ بن سکتا ہے علم و ایمان کا علمبردار بن سکتا ہے
اگر آپ خود یہ موقع نہیں دے سکتے تو کم از کم اپنے محلے رشتہ دار یا پڑوسی کے کسی ایک بچے کو دین کی روشنی اور علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا وسیلہ بنائیں
اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کم از کم ایک بچے کی کفالت اور بنیادی ضروریات کی ذمہ داری قبول کریں تاکہ کوئی معصوم بچہ دین اور تعلیم کی نعمت سے محروم نہ رہے
یہ صرف بچوں کا معاملہ نہیں یہ امت کے مستقبل کا معاملہ ہے
جمعیت طلبہ عربیہ نے یہ عظیم بیڑا اٹھایا ہے کہ کشمیر کی ہر بستی میں ہر بچہ دین کے زیور سے مزین ہو، ہر بچہ علم و عمل کی روشنی میں روشن ہو، اور کوئی بھی معصوم تعلیم سے محروم نہ رہے
یہ آپ کا فریضہ آپ کی ذمہ داری اور آپ کی فرصت میں بہترین نیکی کا عمل ہے
آئیے! آج کا فیصلہ کل کی نسلوں کی تقدیر بدل دے۔
آئیے! آج ایک بچہ مدرسے کا دروازہ کھولے کل وہ پورے معاشرے کے لیے روشنی کا سبب بنے گا
شفقت منصوری
منتظم جمعیت طلبہ عربیہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان
#جمعیت #طلبہ #عربیہ #کشمیر
07/03/2026
دعوتی دورہ
منتظم جمعیت طلبہ عربیہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برادر شفقت منصوری اور امین کشمیر برادر اویس حنیف مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
یہ دورہ داخلہ مدارس مہم کے حوالے سے خصوصی ہو گا ان شاءاللہ
#جمعیت #طلبہ #عربیہ #ازاد #کشمیر
27/02/2026
#مظفرآباد
ڈاکٹر محمد مشتاق خان صاحب ( امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ؤ گلگت بلتستان ) دفتر جمعیت طلبہ عربیہ آزاد کشمیر تشریف لائے۔
محترم خواجہ ظہیر صاحب اور راجہ آفتاب صاحب ( امیر جماعت ضلع مظفرآباد ) بھی ہمراہ تھے۔
منتظم کشمیر برادرم شفقت منصوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خوش آمدید کہا اور مختلف امور پر گفت و شنید رہی۔
24/02/2026
پہلا عمومی اجلاس
کشمیر مجلسِ شوریٰ
دفتر جمعیت طلبہ عربیہ آزاد کشمیر ؤ گلگت بلتستان
لوئر چھتر تھوری روڈ عقب اسمبلی ہال مظفرآباد
18/02/2026
#باغ
امین جمعیت طلبہ عربیہ آزاد کشمیر ؤ گلگت بلتستان برادر اویس حنیف مدرسہ انوار العلوم بنی مالدرہ باغ میں استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پونچھ ڈویژن برادر عاصم منہاس بھی موجود ہیں۔
17/02/2026
ڈڈیال: مدرسہ فاروق اعظم تعلیم القرآن ڈڈیال میں قاری شریف الله صاحب استقبال رمضان کے حوالے سے منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے ہیں۔
فاروق اعظم تعلیم القرآن ڈڈیال 17 فروری 2026
17/02/2026
ڈڈیال: مدرسہ فاروق اعظم تعلیم القرآن ڈڈیال میں مولانا مطلوب حسین صاحب پروگرام استقبال رمضان سے خطاب کر رہے ہیں۔
📅 17 فروری 2026 مدرسہ فاروق اعظم تعلیم القرآن ڈڈیال
منتظم جمعیت طلبہ عربیہ میرپور ڈویژن برادر عبدالباسط بھی موجود ہیں۔
17/02/2026
#گڑھی دوپٹہ
برادر طاہر مسعود ( ناظم بزمِ قرآن آزاد کشمیر ) اور برادر عماد الحق ( سابق منتظم ہٹیاں بالا ) القرآن اکیڈمی گڑھی دوپٹہ میں استقبال رمضان کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
17/02/2026
استقبالِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ میرپور ڈویژن برادر عبدالباسط محمدی افتتاحی کلمات پیش کر رہے ہیں۔
📍 مقام: اسلامک سینٹر عائشہ مسجد F-3
📅 16 فروری 2026
17/02/2026
میرپور: اسلامک سنٹر عائشہ مسجد میں مولانا پروفیسر بشارت الہی صاحب پروگرام استقبال رمضان سے خطاب کر رہے ہیں۔
منتظم جمعیت طلبہ عربیہ میرپور ڈویژن برادر عبدالباسط بھی موجود ہیں۔
17/02/2026
استقبال رمضان المبارک
17/02/2026 انشاءالله تعالیٰ