عبدالقادر ندیم ؒ
This is Official page Of Maulana Abdul Qadir Nadeem ( R.A )
"In loving memory of the late Maulana Abdul Qadir Nadeem ( R.A ), an esteemed Islamic scholar whose wisdom and teachings continue to inspire us. This channel is dedicated to preserving his legacy, sharing his profound insights on faith, spirituality, and the teachings of Islam. Join us as we honor his memory and strive to carry forward his message of peace, compassion, and understanding."
اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْـحَمْدُ
𝗘𝗶𝗱 𝗨𝗹 𝗔𝗱𝗵𝗮 𝗠𝘂𝗯𝗮𝗿𝗮𝗸
"تمام دوستوں کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں! اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور آپ کی زندگی میں خوشیوں کا نزول ہو۔"
"آج کے دن، ہم اپنے پیارے استاد محترم مولانا عبدالقادر ندیم رح کو یاد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
ہمیں ان کی تعلیمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔"
آپ سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔"
"عید مبارک!"
دعاؤں کی درخواست
والدہ محترمہ مولانا عبدالقادر ندیم رحمہ اللہ
اس وقت اسلام آباد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے
18/03/2025
اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہے
مولانا عبدالقادر ندیمؒ (مرحوم) آہ ،اس نام کے ساتھ مرحوم لکھتے دل میں کرب کی ایک لہر دوڑ پڑتی ہے۔
زندگی میں والدین کے بعد بہت کم ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کا نام آتے ہی دل محبت و خلوص کے جذبات سے جھوم اٹھتا ہے۔
جن لوگون نے مولانا کو دیکھا ہے، ان کے ساتھ وقت گزارا ہے وہ بخوبی جانتے ہوں گے کہ مولانا کیسے انمول انسان تھے، مولانا محبت ، اخلاص اور جانثاری کی اعلی مثال تھے۔
زندگی کا بیشتر وقت دینِ اسلام کے لیے وقف کیا ، بحثیت عالم اور استاد ان کا مقام کبھی تعارف کا محتاج نہیں ۔
لیکن ایک چیز جس کا مشاہدہ ہم نے مولانا کی وفات کے بعد کیا ، بات کچھ گہری ہے، اصل میں جب مولانا کا نام آتا ہےتو اکثر لوگوں کے چہروں پر دکھ کے ساتھ ایک عجیب سے پچھتاوے کی لہر دیکھنے کو ملتی ہے، ہم سب کو ہی کہیں نا کہیں بہت سے پچھتاوے گھیر لیتے ہیں۔
درحقیقت انسانی المیہ ہے کہ قیمتی انسان کی قدرو قیمت انسانی حیات میں کم ہی کی جاتی ہے۔
مولانا جس بلند پاۓ کی شخصیت تھے ان کی قدروقیمت کرنے میں ہم چوک گۓ ، بے حد عظیم، قابل عالم انسان ہمارے درمیان تھا لیکن ہم اس چراغِ علم سے روشنی حاصل نا کر پاۓ۔
مولانا ہم میں نہیں رہے مگر ان کی خدمات دینِ اسلام کے لیے آج بھی موجود ہیں، اگر آپ مولانا کے طالب علم، ساتھی یا عزیز رہے ہیں تو یہ مولانا کا حق ہے کہ ان کی دین اسلام کے لیے کی جانے والی تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا جاۓ۔
مولانا کا حسن اخلاق، مہمان نوازی، دوستی اور دین سے محبت بے حد اخلاص کے ساتھ تھی۔
عالم، ایک ادارے کے سربراہ، ایک نامور شخصیت ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں انتہائی سادہ انسان رہے ۔
اپنے ہاتھوں سے ہزاروں سفید پوش لوگوں میں ضروریات زندگی کو تقسیم کیا ، مولانا کا نام ہمیشہ کسی بھی قسم کی کرپشن سے پاک رہا ۔
مولانا ایمانداری اور دیانت داری میں بہت ہی اعلی مقام رکھتے تھے، مولانا کے جانے کے بعد ہم پر مولانا کا یہ حق ہے کہ ہم ان کے ادھورے رہ جانے والے کام مکمل کریں۔
ایک حسرت سی محسوس ہوتی ہےکاش مولانا آپ کی حیات میں آپ کی اصل قدر و قیمت کر پاتے۔
یقیناً اللہ تعالی کا یہ ولی یہ دوست ، ہمارے مولانا جنت کے پر لطف مقام پر ربِ کائنات کی مہمان نوازی کا لطف لے رہے یوں گے ۔
مولانا صاحب آپ بہت یاد آتے ہیں
جب آپ یاد آتے ہیں تو آنسو بار بار آتے ہیں
#یادیں
Tahir Nazeer
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
13100