27/02/2026
دارِارقم سکولز پاکستان، 800 سے زائد برانچز پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا اسلامک سکولز نیٹ ورک ہے جس میں بچوں کو ناظرہ قرآن مجید اور حفظ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عصری علوم کو بھی اسلامی اقدار کے مطابق پیش کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ دینی و دنیاوی دونوں میدانوں میں کامیاب ہو سکیں۔ دارِارقم سکولز کا مقصد ایسی نسل کی تربیت کرنا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی گزارے، اعلیٰ اخلاق کی حامل ہو اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرے۔ جدید تعلیمی سہولیات، تربیت یافتہ اساتذہ اور مضبوط نصاب کے ذریعے بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور روحانی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جس سے یہ ادارہ والدین کے اعتماد کا مرکز بن چکا ہے