شفیق شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کٹکیر

شفیق شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کٹکیر

Share

About school activities

08/03/2022

توجہ فرمائیں👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

09/02/2022

اسلام آباد
سپریم کورٹ نے سکول سے بے دخل طالب علم کی دوبارہ داخلے سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچوں کی تربیت کریں نہ کہ اساتذہ کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ عدالت نے دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کر دی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی تین رکنی بنچ نے بے دخل طالب علم ریان احمد کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ نویں کلاس کے طالب علم کو مس کنڈکٹ پر سکول انتظامیہ نے بے دخل کیا، سکول بچے کو ہمیشہ کے لیے بے دخل نہیں کر سکتا۔جسٹس قاضی امین نےریمارکس دیے کہ اساتذہ بہترین جج ہوتے ہیں، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے، بچوں کی تربیت کریں نہ کہ اساتذہ کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، پتہ نہیں کیسے کیسے سکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں، اگر بچے کے حق میں فیصلہ ہوا تو سکول جا کر کہے گا کہ سپریم کورٹ نے اسے ڈانٹنے سے منع کیا ہے، استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر دشمن نہیں بن جاتا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیے کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے لیکن سکول ڈسپلن کی پاسداری کے لیے ہوتا ہے، والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیوں کہ بچے بگڑ رہے تھے، ایک بچہ جب صبح تیار ہو کر سکول جاتا ہے تو اسے علم ہوتا ہے ضابطہ اخلاق کیا ہے، ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی تو اسے سزا ملتی تھی۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ کلاسز میں ملنے والی سزا کی بدولت ہی ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

عدالت نے طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ کی جانب سے بھی درخواست گزار کی درخواست خارج کی گئی تھی۔

29/01/2022

🥀 _*بچے کی شکایت​*_ 🥀

بچہ روز قیامت والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی
یا آپ نے ہمیں کھلونے اور مہنگے موبائل نہیں دلوائے
نا یہ شکایت کرے گا کہ اپ نے مجھے ڈاکٹر انجینئر نہیں بنوایا
نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے اے لیول او لیول مہنگے اسکول میں نہیں پڑھایا
نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے عالی شان گھر میں نہیں پالا
مگر قیامت کے دن وہ آپکی گردن ضرور پکڑے گا کہ آپ نے اسے نماز کے لئے جاگنا نہیں سکھایا؟
آپ نے اسے برائی سے بچنا نہیں سکھایا؟
آپ نے اسے قرآن و دین اسلام کی تعلیم نہیں دی؟
آپ نے اسے برے لوگوں کی صحبت سے نہیں بچایا؟
آپ نے اسکی شادی میں دیر کر کے اسے فتنے میں مبتلا کروایا؟
آپ نے اسے گانے سننے کی عادت ڈلوائی؟
آپ نے اسے)خاص کر کے بچیوں کو(ستر و حیاء کی تعلیم نہیں دی؟
آپ نے اسے گندے لباس کی عادت دلوائی؟
آپ نے اِس کے حصے کو کسی اور کو سونپ دیا؟
آپ نے اسے اپنا گھر سے بے دخل کردیا؟
دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے اس کو برا سمجھا؟
آپ نے اسے بڑوں اور رشتوں کا ادب کرنا نہ سکھایا؟

جی! وہ اس دن آپکی اولاد ہونے پر افسوس کرے گا اور کہے گا کہ انہوں نے مجھے اس آگ سے نہیں بچایا آج انکی وجہ سے میں جہنم کا مستحق بنا
*رسولﷺ نے فرمایا:*
"آگاہ ہو جاؤ! کہ تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا
(صحیح البخاری، کتاب الاحکام، 7138)

*اللّٰہﷻ کا فرمان ہے:*
اے ایمان والو اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں
(سورہ التحریم 6)

بیشک اولاد کا ہونا اک بڑی آزمائش ہے اس آزمائش میں پورا اتریں اولاد کی اچھی تربیت کریں دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پہ زور دیں نماز کا پابند اور بڑوں کا ادب کرنے والا بنائیں ایسا نہ ہو دنیا کے دیکھاوے اور دوڈ میں آپ اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت خراب کر بیٹھیں اور بروز محشر آپکی اولاد آپکا گریبان پکڑے

24/01/2022
21/01/2022
07/01/2022

سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔
" محترم والدین!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔
لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنھیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان بچوں میں (مستقبل کے) موسیقار بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔
ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔
لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔
اگر وہ اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں!!!

25/12/2021

Old is Gold Yahi sach hai💕💕💕

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا! ☺️
پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے ، یوں کیلشیم کی کمی کبھی ہوئی ہی نہیں ۔😁

پاس یا فیل ۔۔ صرف یہی معلوم تھا، کیونکہ فیصد سے ہم لا تعلق تھے۔
ٹیوشن شرمناک بات تھی، نالائق بچے استاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سمجھے جاتے۔🧐

کتابوں میں مور کا پنکھ رکھنے سے ھم ذہین، ہوشیار ھو جاینگے، یہ ھمارا اعتقاد بھروسہ تھا۔ 😜
بیگ میں کتابیں سلیقہ سے رکھنا سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا۔😊

ہر سال نئی جماعت کی کتابوں اور کاپیوں پر کورز چڑھانا ایک سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی۔

والدین ہمارے تعلیم کے تیئں زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی، سالہا سال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی۔🕵️

اسکول میں مار کھاتے ہوئے یا مرغا بنے ہوئے ہمارے درمیاں کبھی انا (ego) بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا۔ انا کیا ہوتی ہے یہی معلوم نہ تھا۔ مار کھانا ہمارے روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی ، مارنے والا اور مار کھانے والا دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی۔

ھم اپنے والدین سے کبھی نہ کہہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے ۔ نہ باپ ھمیں کہتا تھا ۔ کیونکہ I love you کہنا تب رائج نہ تھا اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا،
کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ ہُوا کرتی تھیں،
رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے۔😘🥰

سچائی یہی ھے کہ ھم یا ہماری عمر کے قریب سبھی افراد اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا ، اسکا موازنہ آج کی زندگی سے کر ہی نہیں سکتے!🙂🙂

25/12/2021
Photos from ‎شفیق شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کٹکیر‎'s post 23/12/2021

معزز اساتذہ کرام توجہ فرمائیں

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

کٹکیر کھاوڑہ حلقہ چار تحصیل وضلع مظفر آباد آذاد کشمیر
Muzaffarabad

Opening Hours

09:00 - 17:00