14/08/2024
اقراء پبلک ہائی سکول ہڑیولہ میں 14 اگست 2024 پاکستان کا ستترواں یومِ آزادی آج بڑے احترام سے منایا گیا۔ جس میں بچوں نے رنگارنگ انداز میں تقاریر، ترانے، ملی نغمے پیش کیے۔
پرنسپل ادارہ بابر حسین صاحب نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل ادارہ ہذا نے آج کے دن کی اہمییت کو بیان کرتے ہوئے بچوں کے اندر وطن کی محبت کے لیے مزید جوش و جذبہ پیدا کیا۔ اس کے علاوہ پرنسپل ادارہ ہذا نے بچوں کے رنگا رنگ پروگرام کو سراہا۔
سینئر ٹیچر عبدالغفار صاحب نے آج کے دن کا پیغام طلبہ و طالبات کو دیا۔عبدالغفار صاحب نے بتایا ھمارا پیارا ملک اس لئے بنا تھا کہ یہاں ھم اللہ پاک اور اس کے آخری رسول صلیٰ اللّٰہ علیہ وسلم کے بتائے ھوئے طریقے کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ اس کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام نے بھی بچوں کو اپنے انداز میں یومِ آزادی کی معلومات سے آگاہ کیا۔
پروگرام میں پرنسپل ادارہ بابر حسین صاحب، اساتذہ کرام اور بچوں نے وطن کی سلامتی، اپنے پیارے ملک کی ترقی اور خوشحالی، شہدائے پاکستان ، شہدائے آزادی ، شہدائے کشمیر اور شہدائے فلسطین کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔