25/09/2026
الحمدللہ! نیشنل اکیڈمی آف ماڈرن سائنسز (NAMS) کی ایک اور تاریخی کامیابی
کامیابیوں کا یہ سفر الحمدللہ آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اساتذہ کرام کی شب و روز محنت، طلبہ کی انتھک جدوجہد اور والدین کے اعتماد کی بدولت نیشنل اکیڈمی آف ماڈرن سائنسز (NAMS) نے سالِ دوم کے حالیہ نتائج میں ایک مرتبہ پھر اپنی علمی برتری اور شاندار تعلیمی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔
الحمدللہ! ہمارے ہونہار طلبہ نے آزاد جموں و کشمیر بھر میں آٹھویں اور سترہویں پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، جس سے ادارے کی کامیابیوں کے تسلسل کو ایک نئی شان اور وقار حاصل ہوا۔
یہ محض چند کامیابیوں کا تذکرہ نہیں، بلکہ ایک روشن تعلیمی روایت کا تسلسل ہے۔ سال 2024ء میں بھی الحمدللہ ہمارے ادارے نے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی علمی عظمت کا پرچم بلند کیا تھا، اور آج ایک بار پھر شاندار نتائج کے ذریعے اس روشن روایت کو برقرار رکھا ہے۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابیاں ہمارے اس عزم کی عکاس ہیں کہ نیشنل اکیڈمی آف ماڈرن سائنسز صرف تعلیم نہیں دیتا، بلکہ علم، کردار، اعتماد اور روشن مستقبل کی بنیادیں استوار کرتا ہے۔
الحمدللہ! یہ کامیابی اختتام نہیں، بلکہ ایک نئے عزم، نئی منزل اور مزید بلند پروازوں کا آغاز ہے۔