Saa.e.Ban School System Kamharbandi,

Saa.e.Ban School System Kamharbandi,

Share

Mari Dars Gah

Photos from Saa.e.Ban School System Kamharbandi,'s post 17/01/2026

گلشن، چمن، آنگن، فنکشن وطن اپنا
سائبان کے سہارے

چھپ چھپکے چاند 🌒 بھی دیکھے
دیکھتے رہ جائیں تارے

Photos from Saa.e.Ban School System Kamharbandi,'s post 17/01/2026

🏍️ آپ کا گاوں، ہمارا ادارہ
آپ کا بچہ اور ہمارا وعدہ!
آپ کی امانت.
اور ہماری خدمت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے! 🙏
آج آپ کے ساتھ وہ خوشخبری شیئر کر رہے ہیں جس کا خواب ہم نے اور آپ نے مل کر دیکھا تھا۔
✅ "ادارہ کی شاندار کامیابی کے بعد،

ہم کیا کر رہے ہیں؟
تصاویر میں دیکھیں! 📸
یہ ہمارے وہ جاانثار بچے ہیں جو اس وقت "عملی ٹریننگ" کے مراحل میں ہیں۔ ہم انتہائی باریک بینی سےطلبہ کو تلاش کر رہے ہیں جو پڑھتے نہیں، لیکن پڑھنے کے منتظر ہیں۔

یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے، منزل ابھی آگے ہے!

04/01/2026

اصل میں تعلیم اور تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے تعلیم چاہے جتنی اعلیٰ ہو اگر آپ کے اندر تربیت کا خانہ خالی ہے تو آپ پورے کے پورے صفر ہیں۔ اور ایک ماں اچھی استاد تب ہی ہو سکتی ہیں جب وہ اپنی اولاد کی تربیت اچھے سے کریں۔کیوں کہ ماں کی درس گاہ پہلی درس گاہ کہلائی جاتی ہے استاد کا مرتبہ تو اس مرحلے کے بعد آتا ہے ۔ استاد کا مقام بہت عظیم اور نایاب ہے طالب علم کی زندگی کو تاریکی سے نکالنے کے لیے استاد ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ تاکہ طالب علم کو بادشاہ بنا سکیں۔ مگر طالب علم کو بھی اپنے آپ پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جو خود اپنی محنت نہیں کرتا پھر اللہ تعالیٰ بھی اس کو صلہ نہیں دیتے۔ اس لیے تربیت یافتہ انسان ہی ہمیشہ جھکتے ہیں تو عاجزانہ پن انسان کے اندر اس کی تربیت کی وجہ سے آتا ہے نا کہ تعلیم سے میں نے بہت سے لوگوں کے اندر تعلیم کی اکڑ دیکھی ہے۔

24/11/2025

ہمارے پیج کا مشن ہے کہ ہر استاد کو نیا خیال، ہر طالب علم کو نئی سمت اور ہر کلاس روم کو نئی جان بخشی جائے۔
ہم ایسی سرگرمیاں، مواد اور رہنمائی شیئر کرتے ہیں جو تدریس کو مزید کامیاب، تخلیقی اور معنی خیز بنائے۔
ہمارا یقین ہے کہ ایک اچھا استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا، زندگیاں بدلتا ہے

15/11/2025

میرا “اچھا” بچہ۔۔۔
کیا آپ بھی اپنے بچے کو “اچھا” بنانا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟؟
اگر آپ کا جواب ہاں ہے… تو یہ تحریر یقیناً آپ ہی کے لیے ہے۔

آئیے ذرا مل کر غور کرتے ہیں کہ آخر ایک بچے کو “اچھا” بننے کے لیے کیا قیمت چکانی پڑتی ہے اور پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا واقعی ہم ابھی بھی اسے وہی ’اچھا بچہ‘ بنانا چاہتے ہیں جو سب کا پسندیدہ ہو،
یا وہ بچہ جو آزاد، بااعتماد (confident)، مضبوط اور ہمدرد (empathetic) ہو۔

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ۔۔۔ 😊
✍️ صباء لیاقت علی

👈 آپ کا “اچھا بچہ” اکثر اپنے جذبات، خواہشات اور ضروریات کو دبا دیتا ہے، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ سب اسے پسند کریں اور ناراض نہ ہوں۔

👈 وہ تنازع (conflict) سے بچنے کے لیے چپ رہتا ہے، اپنے دُکھ اور پریشانی کو اندر رکھتا ہے۔

👈 وہ مہربانی (kindness) اور لوگوں کو خوش کرنے کو ضرورت سے زیادہ اہم سمجھتا ہے، اپنی خواہشات اور آرام کو پیچھے رکھ دیتا ہے، اور “نہیں” کہنا یا کسی کی درخواست کو رد کرنا بُرا یا غلط سمجھتا ہے۔

👈 وہ ماحول (environment) کو نارمل اور خوشگوار رکھنے کے لیے ہر وقت معذرت (apology) کرنے کو تیار رہتا ہے، حالانکہ غلطی اس کی نہیں ہوتی، صرف ماحول خراب نہ ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے۔

👈 وہ اپنی اصل رائے (opinion) چھپاتا ہے تاکہ سب اسے پسند کریں، ناراض نہ ہوں، اور پسند کیے جانے کو رئیل (real) اور ایماندار (honest) ہونے سے زیادہ اہم سمجھتا ہے۔

👈 وہ “ٹھیک ہے” کہہ کر اپنے احساسات دبا دیتا ہے اور کھل کر اپنی رائے یا ناراضگی ظاہر نہیں کرتا، کیونکہ اسے لگتا ہے کہ ایسا کرنا بدتمیزی ہے۔

👈 وہ اپنے دکھ، غصے اور ناپسندیدگی کو چھپاتا ہے تاکہ لوگ اسے ناپسند نہ کریں، اور محبت حاصل کرنے کے لیے ہر وقت فرمانبردار (obedient) اور خاموش رہنا ضروری سمجھتا ہے۔

😥 آپ کا “اچھا بچہ” کس قدر مشکل زندگی گزار رہا ہے۔۔۔
کیا والدین یہ سب جانتے ہوئے بھی اپنے بچے کو “اچھا بنانا” چاہیں گے۔۔۔؟؟؟
🤔 تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے۔۔؟؟؟


1️⃣ بچے کو اپنے جذبات اور احساسات ظاہر کرنے کی اجازت دیں۔
اسے سمجھائیں کہ اس کے دُکھ، خوشی اور ناراضگی سب اہم ہیں اور اپنے جذبات کو بولنا اور محسوس کرنا قابل قبول (acceptable) اور محفوظ (safe) ہے۔

2️⃣ بچے کو “نہیں” کہنا اور اپنی حدیں (Boundaries) طے کرنا سکھائیں۔
اسے سمجھائیں کہ ہر درخواست یا کام کے لیے ہاں کہنا ضروری نہیں۔ اپنی ضروریات اور حدود (boundaries) کا احترام کرنا سیکھنے سے بچے میں خوداعتمادی (confidence) پیدا ہوتی ہے۔

3️⃣ بچے کو معافی (Apology) اور ذمہ داری (Responsibility) میں فرق بتائیں۔ اسے سکھائیں کہ صرف اپنی غلطی پر معذرت کرنا ضروری ہے۔
جب نقصان یا مسئلہ اس کی وجہ سے نہ ہو، تو اپنے حق میں کھڑا ہونا بھی درست ہے۔

4️⃣ غلطی کرنے کو محفوظ اور سیکھنے کا موقع بنائیں (Learning Opportunity)
بچے کو یقین دلائیں کہ ناکامی یا غلط جواب دینا ٹھیک ہے۔ یہ سیکھنے کا حصہ ہے، سزا یا شرمندگی کا نہیں۔

5️⃣ اپنی رائے (Opinion) اور خودی کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔
بچے کو یہ سمجھائیں کہ رئیل (real) اور ایماندار (honest) رہنا زیادہ اہم ہے۔ اسے اپنے خیالات اور پسند کو بغیر خوف کے ظاہر کرنے کی اجازت دیں۔

6️⃣ غیر مشروط محبت (Unconditional Love) کا احساس دلائیں
بچے کو یہ سمجھائیں کہ آپ کی محبت اس کے رویے یا فرمانبرداری (obedience) پر نہیں ہے۔ یہ جذباتی تحفظ (emotional security) اور اعتماد (trust) پیدا کرتا ہے۔

7️⃣ اپنے فیصلوں میں بچے کی رائے شامل کریں
چھوٹے چھوٹے فیصلوں میں بچے کو اختیار دیں: کھانے، کھیل یا لباس کا انتخاب۔ یہ اسے فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور خوداعتمادی (confidence) سکھاتا ہے۔

🤝 آئیے مل کر اس “اچھے بچے” کو آزاد، بااعتماد (confident)، مضبوط اور ہمدرد بناتے ہیں۔



🤲 رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا 🤲

اے ہمارے رب! ہمیں ہمارے زوجین اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے۔
آمین یا رب العالمین

✍️

24/08/2025
28/06/2025

| سائبان کا پیغام | 👨‍🎓 تعلیم رہے عام 👨‍🎓
تمام مخیر افراد کو دعوتِ دی جاتی ہے کہ آج ہی کسی ایک مستحق مگر ہونہار طالب علم کو سپانسر کرکے سائبان سکول سستم کے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالیئے۔

28/06/2025

والدین کے نام ایک اہم پیغام

محترم والدین!
یہ حقیقت ہے کہ تعلیم و تربیت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جسے والدین اور اساتذہ مل کر نبھاتے ہیں۔ اسکول میں بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے لیے ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لیے گھر کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے تعلیمی میدان میں کامیاب ہوں تو انہیں اسکول سے واپس آ کر گھر پر بھی وقت دیں۔ ان کے ہوم ورک کا جائزہ لیں، ان سے سیکھے ہوئے اسباق کے بارے میں بات کریں، اور انہیں دہرائی کے لیے بٹھائیں۔ صرف اسکول پر انحصار کرنا اور گھر میں ان کی تعلیم کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی اور اخلاقیات پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں، ان کے مسائل سمجھیں، اور ایک دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔

ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی پوری توانائی اور خلوص کے ساتھ آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہماری کوششوں کا ساتھ دیں اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔

"تعلیم اور تربیت میں تعاون ہی کامیابی کی کنجی ہے۔"

خلوص کے ساتھ،

پرنسپل

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Muzaffaracd
Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 12:00
Saturday 07:00 - 14:00