18/05/2026
الحمدللہ!
آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کاۂی منجہ میں جناب چوہدری اقبال اختر صاحب نے بطور پرنسپل اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹
چوہدری اقبال اختر صاحب ایک باصلاحیت، محنتی، بااخلاق اور تعلیم دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ تدریسی و انتظامی میدان میں ان کا وسیع تجربہ، طلبہ کی بہترین رہنمائی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ قابلِ تحسین رہی ہیں۔
ان کی شخصیت نظم و ضبط، اخلاص، شائستگی اور اعلیٰ تعلیمی سوچ کا حسین امتزاج ہے۔
یقیناً ان کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کاہی منجہ مزید ترقی کرے گا، تعلیمی میدان میں نئی کامیابیاں حاصل ہوں گی اور طلبہ کو ایک بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری اقبال اختر صاحب کو صحت، کامیابی اور عزت کے ساتھ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ادارے کو ان کی قیادت میں مزید ترقی و کامیابی نصیب ہو۔ آمین 🤲