Darul Uloom Murree -دارالعلوم مری"

Darul Uloom Murree -دارالعلوم مری" Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Murree -دارالعلوم مری", College & University, Murree.

عن عثمان بن عفان قال: قال النبي صلى الله عليه و سلم «إن أفضلكم من تعلم القرآن و علمه.»
[صحيح البخاري/كتاب: فضائل القرآن، الحديث:٥٠٢٨]
"تم میں سب سے زیادہ فضیلت اس شخص کو حاصل ہے جو قرآن کو سیکھے اور اسے سکھائے!"
• Official page of Jamia Darululoom Murree.

05/10/2026

جامعہ دارالعلوم مری
Jamia Darululoom Murree
Attaullah Alabbasi
Faqeertaj Toru
عبید اللہ عباسی
Babar Abbasi Molana Asim Mahmood Maaz Abbasi Asim Abbasi

*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مری کے زیر اہتمام**عظیم الشان ختم نبوت سیمینار**بمقام:* مرکزی جامع مسجد صدیق اکبرؓ مال روڈ...
18/09/2026

*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مری کے زیر اہتمام*

*عظیم الشان ختم نبوت سیمینار*

*بمقام:* مرکزی جامع مسجد صدیق اکبرؓ مال روڈ مری

*مورخہ:* 22 ستمبر بروز منگل بعد از نماز ظہر

*زیر سرپرستی:*
خطیب کوہسار، یادگار اسلاف
*حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب زید مجدہ*
امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مری

*زیر صدارت:*
مفتی مری
*حضرت مولانا مفتی خالد حسین عباسی صاحب دام ظلہ*
نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مری

*مہمان خصوصی:*
فاتح مرزائیت، وکیل ختم نبوت
*حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دام ظلہ*
مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

*نوٹ:*
مورخہ 22 ستمبر بروز منگل صبح 10 بجے دارالعلوم مری میں ختم نبوت کے عنوان پر علماء و طلباء کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوگی، جس میں حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دام ظلہ علماء و طلباء سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

*منجانب:* عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مری

*رابطہ نمبرز:*
0314-5464614
0301-5511761

تقریب تقسیم انعامات و سرپرست جوڑتاریخ:16 ربیع الاول 1448ھ مطابق 30 اگست 2026ء  بروز اتوار صبح 10:00 بجےزیر صدارت: حضرت م...
26/08/2026

تقریب تقسیم انعامات و سرپرست جوڑ
تاریخ:16 ربیع الاول 1448ھ مطابق 30 اگست 2026ء بروز اتوار صبح 10:00 بجے
زیر صدارت: حضرت مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب حفظہ اللہ
مہتمم جامعہ فاروق اعظم ،بس اسٹینڈ ،مری
زیر سرپرستی: حضرت مولانا فرید آزاد صاحب حفظہ اللہ
خطیب جامع مسجد عثمانیہ ، جھیکا گلی مری
مہمان خصوصی:وکیل مدارس دینیہ حضرت مولانا قاضی شفیق الرحمٰن صاحب،مدظلہ العالی استاذ الحدیث جامعہ دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی
بمقام:جامعہ دارالعلوم مری نزد بانسرہ گلی
الداعی:مجلس منتظمہ جامعہ دارالعلوم مری
رابطہ نمبر:03295858008

Jamia Darululoom Murree

اصلاحی مجلس پیر طریقت، رہبر شریعت، ولی کامل حضرت مولانا مفتی سید محمود الحسن مسعودی صاحب  دامت برکاتہم العالیہتاریخ: 11ص...
26/07/2026

اصلاحی مجلس
پیر طریقت، رہبر شریعت، ولی کامل حضرت مولانا مفتی سید محمود الحسن مسعودی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
تاریخ: 11صفر المظفر مطابق 26 جولائی 2026 بروز اتوار بوقت: شام 4 سے 5 بجے کے درمیان
اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر اپنے دلوں کو منور فرمائیں۔
بمقام جامعہ دارالعلوم مری نزد بانسرہ گلی
رابطہ نمبر:03295858008

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی
15/07/2026

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی

12/07/2026

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتھم العالیہ کا جامعہ دار العلوم مری میں۱۴۴۶ھ
افتتاحِ بخاری شریف کے مبارک موقع پر ایمان افروز خطاب کا اھم اقتباس
علماء کرام میرے عزیز طلبہ اور معزز حاضرین السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ !
میرے لیے بہت بڑی سعادت کا موقع ہے کہ آج اس مبارک مدرسے جامعہ دارالعلوم مری میں حاضری کی جو خواہش مدت دراز سے تھی آج اللہ تعالی نے اس کو پورا فرمایا۔ حضرت مولانا خالد صاحب۔ اللہ تعالی ان کے علم و عمل اور ان کی نافعیت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقیات عطا فرمائےاور ان کے بڑے بھائی مولانا عابد صاحب ، الحمدللہ ان سب سے پرانا تعلق ہے ،محبت کا تعلق ہے۔ اور اس کا بھی تقاضا ہے کہ اس مبارک مدرسے میں اللہ تعالی حاضری کی توفیق عطا فرمائے۔
اس سے بھی زیادہ ایک اہم بات میرے لیے یہ ہے کہ یہ مدرسہ میرے بہت ہی عظیم بھائی حضرتِ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب قدس اللہ تعالی سرہ ،کی توجہات کا ،ان کی دعا ؤں کا اور ان کی کوششوں کا ایک بہت بڑا ثمرہ ہے۔ مولانا خالد صاحب نے جو تاریخ بیان فرمائی ،میں یہ محسوس کرتا رہا ہوں کہ میرے عظیم بھائی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب۔اللہ تعالی ان کو درجات عالیہ سے نوازیں۔ وہ مدارس کے سلسلے میں ایک تڑپتی ہوئی روح رکھتے تھے اور تمام ہی مدارس کے ساتھ ان کا جو خلوص اور محبت کا تعلق تھا وہ اپنی جگہ لیکن میں مشاہدہ کرتا تھا کہ اس دارالعلوم مری سے ان کی خصوصی توجہات وابستہ تھیں، مجھے اگرچہ اس سے پہلے یہاں حاضری کا موقع نہیں ملا لیکن میں اس بات کا شاہد ہوں کہ وہ اس مدرسے کے لیے دل و جان سے دعائیں بھی کرتے تھے توجہات بھی دیتے تھے اور جب مجھے یہ بلاتے تھے تو میں سمجھتا تھا کہ حضرت مفتیِ اعظم ( مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب)۔رحمہ اللہ تعالی ۔کی موجودگی میں جب ان کی توجہات ان کو حاصل ہیں تو میری کوئی ضرورت نہیں۔
بہرحال یہ ادارہ الحمدللہ! اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل و کرم سے ان حضرات کے خلوص اور ان حضرات کی جدوجہد سے اور حضرت مفتیِ اعظم قدس اللہ تعالی سرہ کی توجہات اور دعاؤں سے اس مقام تک پہنچا جس کی تاریخ آپ کو ابھی معلوم ہوئی۔ رفتہ رفتہ درجہ بدرجہ ترقی کرتا رہا یہاں تک کہ اس سال سے الحمدللہ یہاں دور ہ حدیث کا بھی آغاز ہوا اور مولانا خالد صاحب نے مجھ سے فرمائش کی ،میں نے وعدہ بھی کیا لیکن بیمار ہو گیا ،اس وجہ سے حاضر نہ ہو سکا تو آج اللہ تبارک و تعالی نے یہ توفیق بخشی، میں اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس بات پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتا ہوں کہ اس مختصر مدت میں اللہ تعالی نے اس ادارے کو ترقی عطا فرمائی اور آج دور ہ حدیث تک پہنچا اور تعمیرات کے سلسلے میں بھی اللہ تعالی نے اس کی خاص امداد و نصرت فرمائی۔ اللہ جل جلالہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ ۔۔۔

10/07/2026

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتھم العالیہ کا جامعہ دار العلوم مری میں1446ھ
افتتاحِ بخاری شریف کے مبارک موقع پر ایمان افروز خطاب کا اھم اقتباس
علماء کرام میرے عزیز طلبہ اور معزز حاضرین السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ !
میرے لیے بہت بڑی سعادت کا موقع ہے کہ آج اس مبارک مدرسے جامعہ دارالعلوم مری میں حاضری کی جو خواہش مدت دراز سے تھی آج اللہ تعالی نے اس کو پورا فرمایا۔ حضرت مولانا خالد صاحب۔ اللہ تعالی ان کے علم و عمل اور ان کی نافعیت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقیات عطا فرمائےاور ان کے بڑے بھائی مولانا عابد صاحب ، الحمدللہ ان سب سے پرانا تعلق ہے ،محبت کا تعلق ہے۔ اور اس کا بھی تقاضا ہے کہ اس مبارک مدرسے میں اللہ تعالی حاضری کی توفیق عطا فرمائے۔
اس سے بھی زیادہ ایک اہم بات میرے لیے یہ ہے کہ یہ مدرسہ میرے بہت ہی عظیم بھائی حضرتِ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب قدس اللہ تعالی سرہ ،کی توجہات کا ،ان کی دعا ؤں کا اور ان کی کوششوں کا ایک بہت بڑا ثمرہ ہے۔ مولانا خالد صاحب نے جو تاریخ بیان فرمائی ،میں یہ محسوس کرتا رہا ہوں کہ میرے عظیم بھائی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب۔اللہ تعالی ان کو درجات عالیہ سے نوازیں۔ وہ مدارس کے سلسلے میں ایک تڑپتی ہوئی روح رکھتے تھے اور تمام ہی مدارس کے ساتھ ان کا جو خلوص اور محبت کا تعلق تھا وہ اپنی جگہ لیکن میں مشاہدہ کرتا تھا کہ اس دارالعلوم مری سے ان کی خصوصی توجہات وابستہ تھیں، مجھے اگرچہ اس سے پہلے یہاں حاضری کا موقع نہیں ملا لیکن میں اس بات کا شاہد ہوں کہ وہ اس مدرسے کے لیے دل و جان سے دعائیں بھی کرتے تھے توجہات بھی دیتے تھے اور جب مجھے یہ بلاتے تھے تو میں سمجھتا تھا کہ حضرت مفتیِ اعظم ( مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب)۔رحمہ اللہ تعالی ۔کی موجودگی میں جب ان کی توجہات ان کو حاصل ہیں تو میری کوئی ضرورت نہیں۔
بہرحال یہ ادارہ الحمدللہ! اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل و کرم سے ان حضرات کے خلوص اور ان حضرات کی جدوجہد سے اور حضرت مفتیِ اعظم قدس اللہ تعالی سرہ کی توجہات اور دعاؤں سے اس مقام تک پہنچا جس کی تاریخ آپ کو ابھی معلوم ہوئی۔ رفتہ رفتہ درجہ بدرجہ ترقی کرتا رہا یہاں تک کہ اس سال سے الحمدللہ یہاں دور ہ حدیث کا بھی آغاز ہوا اور مولانا خالد صاحب نے مجھ سے فرمائش کی ،میں نے وعدہ بھی کیا لیکن بیمار ہو گیا ،اس وجہ سے حاضر نہ ہو سکا تو آج اللہ تبارک و تعالی نے یہ توفیق بخشی، میں اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس بات پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتا ہوں کہ اس مختصر مدت میں اللہ تعالی نے اس ادارے کو ترقی عطا فرمائی اور آج دور ہ حدیث تک پہنچا اور تعمیرات کے سلسلے میں بھی اللہ تعالی نے اس کی خاص امداد و نصرت فرمائی۔ اللہ جل
جلالہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ ۔۔۔

اعلان اوقات نماز عید الاضحیٰ سال1447ھ مطابق 2026ء
25/05/2026

اعلان اوقات نماز عید الاضحیٰ سال1447ھ مطابق 2026ء

"جامع مسجد رفیع"(جامعہ دارالعلوم مری)اس  مسجد کا سنگ بنیادحضرت مولانا "مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب" رحمہ اللہ تعالیٰ نے ا...
06/05/2026

"جامع مسجد رفیع"
(جامعہ دارالعلوم مری)
اس مسجد کا سنگ بنیاد
حضرت مولانا
"مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب"
رحمہ اللہ تعالیٰ
نے اپنے دست مبارک سے رکھا۔

الحمدللہ!
مسجد میں پانچ وقت باجماعت نماز اور نماز جمعہ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

ابھی درج ذیل کام باقی ہیں:
• قالین
• کھڑکیاں
• ماربل
• ٹائلز
• رنگ و روغن

مخیر حضرات کے لیے صدقہ جاریہ کہ اس عظیم منصوبہ میں شمولیت کا موقع
رابطہ (WhatsApp): 03295858008
عطیات کے لیے:
JazzCash / Easypaisa: 0329 5858008

Till ID: 991006535
(بنام: دارالعلوم مری)
براہ کرم عطیہ بھیجتے وقت
اپنا نام اور مد ضرور لکھیں:
(عطیہ برائے مسجد رفیع)

میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کے لیے خوشخبریجامعہ دارالعلوم مری نزد بانسرہ گلیدرجہ اولی میں داخلہ جاری ہے
22/04/2026

میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کے لیے خوشخبری
جامعہ دارالعلوم مری نزد بانسرہ گلی
درجہ اولی میں داخلہ جاری ہے

Address

Murree

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Murree -دارالعلوم مری" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Darul Uloom Murree -دارالعلوم مری":

Shortcuts

Share