GCC Murree

GCC Murree

Share

GCC Murree

06/08/2025

داخلہ کےلیےاپلای کرنے کی اخری تاریخ 9اگست ٢٠٢٥ ہے ۔11 اگست کو میرٹ لسٹ لگے گی ١٥ تاریخ تک فیس جمع کروای جاسکے گی ۔دوسری میرٹ لسٹ ١٧ اگست کو اور انشاء اللہ ٢٠ اگست سے کلاسس کا باقاعدہ اغاز ہو گا ۔داخلےکےخواہش مند طلباء شیڈول کو زہین میں رکھتے ہوے اج ہی اپلای کریں ۔

Photos from GCC Murree's post 27/07/2025

🎉 طلباء و طالبات کے لیے شاندار خوشخبری! 🎉
📣 اب کامیاب مستقبل کا دروازہ مری میں ہی کھل چکا ہے!

🏫 Govt. Associate College of Commerce, Murree
پیش کر رہا ہے پہلی مرتبہ:
✅ ICS
✅ D.Com (I.T.)
✅ ADP Accounting & Finance (GCUF, PU affiliated)

💥 سرکاری ادارہ = معیاری تعلیم + انتہائی کم فیس
💡 ICS صرف 5200 سالانہ فیس
💡 D.Com صرف 4500 سالانہ فیس
(۔مستعق طلباء کیلیے سو فیصد سکالر شپ
یہ فیس پرائیویٹ اداروں کے مقابلے میں کئی سو گنا کم ہے!)

🖥 جدید ترین کمپیوٹر لیب،
💼 تجربہ کار اساتذہ،
📚 تعلیمی تحفظ کے ساتھ محفوظ ماحول

📍مری کے طلباء و طالبات کے لیے اب معیاری تعلیم کسی خواب سے کم نہیں!
📞 فوری داخلے کے لیے رابطہ کریں: 051-3756577

🎓 اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں، وہ بھی گھر کے قریب اور بجٹ کے اندر!
💬 داخلے جاری ہیں، سیٹیں محدود ہیں، آج ہی رجسٹریشن کروائیں!

19/07/2025
15/07/2025

Admission Open

19/06/2025

بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس سنی بنک (مری)ٹیم کی طرف سے بیسٹ ٹیچنگ ایوارڈ سے نوازا گیا

آپ کی محنت، لگن اور تعلیم کے لیے خلوص معاشرے کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ آپ کے علم کے چراغ سے کئی زندگیاں روشن ہو رہی ہیں۔ آپ کی رہنمائی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں اور کامیاب ہوتی ہیں۔ آپ کا کردار، وقت اور محنت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا❤️
Rizwan Naseer

13/04/2025

میٹرک کے بعد روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم!
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، سنی بینک مری

طلباء و طالبات کے لیے زبردست مواقع!
میٹرک کے بعد خالی وقت کو ضائع کرنے کے بجائے کارآمد ہنر سیکھیں اور اپنی شخصیت میں نکھار لائیں۔

کالج میں داخلے جاری ہیں مختلف کورسز میں:

Spoken English Course (پراعتماد گفتگو کے لیے)

CCA (Certificate in Computer Applications)

Book Keeping & Accounting Course

E-Commerce & Online Earning

MS Office (Word, Excel, PowerPoint)

Urdu & English Typing

Internet Skills (Browsing, Email, Downloading)

یہ کورسز آپ کو نہ صرف جدید مہارتیں سکھاتے ہیں بلکہ ملازمت کے لیے تیار بھی کرتے ہیں!

خاص خوشخبری!
مری کے عوام کی دیرینہ خواہش پر اس سال انشاء اللہ ICS کلاسز گورنمنٹ کالج آف کامرس مری میں سٹارٹ ہونگی۔

تعلیم بھی، ہنر بھی — ایک جگہ، ایک ساتھ!
داخلے جاری ہیں، محدود نشستیں — آج ہی رجسٹریشن کرائیں۔

رابطہ کریں:
051-3756577 | 0334-7604973
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، سنی بینک مری

01/03/2025

پروفیسر رضوان صاحب کو گورنمنٹ کالج آف کامرس کا نیا پرنسپل بنے پر مبارکباد..
ﷲ پاک مزید ترقی دے. آمین

Photos from GCC Murree's post 17/12/2024

آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس مری میں کالج کے معزز پرنسپل جناب انوار حسین صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ان کی خدمات کے اعتراف اور ان کے شاندار تعلیمی کیریئر کے اختتام پر طلبہ و طالبات اور اہلیان کوہسار کی جانب سے خلوص اور محبت کا ایک اظہار تھا۔

تقریب میں کالج کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ پروگرام کے مختلف حصوں میں طلبہ نے تقاریر، اشعار اور دیگر جذباتی انداز میں جناب انوار حسین صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کی تعریف کی۔

ادارہ ھزا کے معزز اساتذہ کرام جن میں پروفیسر رضوان نصیر عباسی ۔پروفیسر جلیل احمد پروفیسر فیصل شہزاد سعید ۔پروفیسر سلیم اقبال خان اور میڈم نوشابہ عمران نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب انوار حسین صاحب نے بطور پرنسپل نہ صرف کالج کو تعلیمی لحاظ سے ایک نئی بلندی پر پہنچایا بلکہ اخلاقی اقدار کی تربیت بھی کی۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت تعلیمی ماحول کو مزید بہتری ملی اور طلبہ کو ایک مثبت راہ پر گامزن کیا گیا۔
طلبہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت طلبہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔ وہ ہمیشہ شفقت، محبت اور حکمت کے ساتھ مسائل حل کرتے رہے اور کالج میں نظم و ضبط قائم رکھا۔

تقریب کے آخر میں جناب انوار حسین صاحب نے تمام طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابیوں کو ٹیم ورک اور ادارے کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت، دیانت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔
اس موقع پرطلبہ نے اپنے ہر دلعزیز پرنسپل کو تحاہف اور کالج انتظامیہ نے کالج کے ایک بلاک کے ہال کو انوار ہال اور کالج کے لان کو گلستانِ انوار کے نام سے منسوب کیا تا کہ خطہِ کوہسار کے طلبہ انوار حیسن صاحب کی ادارہ ھزا کیلیے دی گی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں۔

یہ تقریب جناب انوار حسین صاحب کے روشن کیریئر کا اعتراف اور ان کی یادگار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خوبصورت اظہار تھا۔

Credit: Sir Rizwan Naseer

18/07/2024





RAZA Group of Academies. GCC Murree

Want your school to be the top-listed School/college in Murree?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Wood Burry Road
Murree
47160