07/12/2025
ضروری اطلاع برائے سالانہ امتحانات
تمام معزز والدین اور سرپرستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول کے سالانہ امتحانات کا آغاز بروز پیر، بتاریخ 8 دسمبر 2025 سے ہو رہا ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ ان ایام میں اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو اور وہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہو سکیں۔ آپ کا تعاون ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگا
منجانب: جملہ سٹاف، گورنمنٹ پرائمری سکول منڈا