Tr. Wajiha Masood

Tr. Wajiha Masood

Share

Assalam-u- Alaikum! I am a school teacher named Wajiha Masood. I have many of the educational things to share with you. I am very excited to make new connections.

Let’s learn and grow together. ✍️👍🤝

31/05/2026

میں جیسی ہوں ویسی نظر آتی ہوں، نہ ہی زیادہ اور نہ ہی کم۔

میں اپنی زندگی کو بناوٹ کے بغیر بھرپور انداز میں جیتی ہوں۔ جو کچھ بھی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتراک کرتی ہوں، وہ میری خالص زندگی کا حصہ ہوتا ہے۔ میرے خیالات، میرے اصول اور میری ذات آن لائن اور آف لائن ایک جیسی ہے۔ مجھے اپنے آپ پر بھروسہ اور اعتماد ہے کیونکہ مجھے کسی کو کچھ ثابت کرنے کی قطعا ضرورت نہیں ہے۔ میری زندگی کے وہ لوگ جو میرے لیے اہمیت کے حامل ہیں، وہ مجھے اچھی طرح جانتے اور سمجھتے ہیں۔ وہ میری ہر کامیابی، مقبولیت اور خوشی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں۔

میں نے اپنے تجربے سے یہی سیکھا ہے کہ اصل سکون اور اطمینان دوسروں کی رائے سے نہیں ملتا بلکہ اپنے باوقار کردار اور اپنے اللہ پر یقین سے ملتا ہے۔ اسی لیے میرا مکمل دھیان ہمیشہ اپنی کامیابی، اپنی خوشیوں اور زندگی کے حسین و جمیل لمحوں پر رہتی ہے۔

میرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک مثبت، پُرامن اور باعزت جگہ ہے۔ جو لوگ ان خوبصورت کاوشوں کو پسند کرتے ہیں، ان کا دل سے استقبال کرتی ہوں اور آگے بھی کرتی رہوں گی ۔ اور جو اس راستے سے مختلف اور متضاد سوچ رکھتے ہیں، ان کے لیے بھی نیک تمنائیں ہیں، کیونکہ ہر شخص کو اپنی پسند کا راستہ چننے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

میں اچھے سے جانتی ہوں کہ میں کون ہوں، اور یہی یقین اور اعتماد میری سب سے بڑی ہمت اور طاقت ہے۔ ✨🌷

31/05/2026

🌱 بچوں کی تعلیم، حقیقت میں زندگی اور موبائل کی خوابوں پہ مشتمل دنیا — ایک استاد کے دل سے

ایک استاد کی حیثیت سے کئی سال 4 سے 15 برس کے بچوں کو پڑھاتے ہوئے ہو گئے۔ ایک بات بہت گہرائی سے ظاہر ہوئی کہ ہر بچہ اپنے اندر بہت سی صلاحیتیں اور اہلیتیں لے کر پیدا ہوتا ہے۔ بس اُسے صحیح راہ، محبت بھری ہدایات اور مشاورت اور تھوڑی سی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کے جدید دور میں ایک ایسی چیز ہے جو خاموشی سے بچوں کی ساری توجہ اور توانائی اپنی طرف کھینچ لیتی ہے — اور وہ ہے موبائل فون کی رنگین اور خوابوں پہ مشتمل دنیا۔

• ❤️ پیارے بچوں!
اصل زندگی اور موبائل کی خیالی زندگی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ موبائل اسکرین پر اکثر چیزوں کو بہت آسان، حسین اور فوراً حاصل ہوتا ہوا دیکھایا جاتا ہے، مگر حقیقی زندگی میں کامیابی اور کامرانی تحمل، مشقت، سیکھنے اور بار بار کوشش کرنے سے ملتی ہے۔

• ⭐ یاد رکھنے والی اہم بات:
جو چیزیں موبائل کی اسکرین پر چند سیکنڈ میں نظر آتی ہیں، اُس کے پیچھے حقیقی زندگی میں کئی گھنٹوں، دنوں، مہینوں بلکہ برسوں کی محنت پوشیدہ ہوتی ہے۔

• 🌱 پڑھائی کیوں ضروری ہے؟
پڑھائی صرف کتابیں یاد کرنے کا نام نہیں ہوتا، بلکہ پڑھائی سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے، بہتر فیصلے لینے اور اپنی زندگی بہترین بنانے کا راستہ ہے۔ تعلیم ایک ایسا دوست ہے جو کبھی نہیں بچھڑتا بلکہ ہمیشہ ساتھ رہتا ہے۔

• 💡 اگر موبائل پہ وقت گزارنا زیادہ اچھا لگتا ہے تو کیا کریں؟
نرمی اور تحمل مزاجی سے چند عادات اور رویے اپنائے جا سکتے ہیں:

* روز تقریبا 15 سے 20 منٹ کتاب پڑھنے کے لیے رکھے جائے۔
* موبائل استعمال کرنے سے قبل ہوم ورک یا ضروری پڑھائی مکمل کرنے کی فطرت اپنائی جائے۔
* کھیل، ڈرائنگ، کہانیاں پڑھنا اور سنانا، یا فیملی کے ساتھ وقت گزارنے جیسی سرگرمیوں کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنالیا جائے۔
* سونے سے کچھ لمحات پہلے موبائل بند کر کے ذہن کو سکون کرنے دیا جائے۔
* ہر روز خود سے ایک چھوٹا مقصد طے کیا جائے، جیسے ایک سبق یاد کرنا یا ایک نیا کانسیپٹ سیکھنا ہے۔

• ❤️ پیارے والدین کے لیے ایک گزارش:
بچے صرف نصیحتیں کرنے سے نہیں، مثال اور عملی حرکات سے بھی سیکھتے ہیں۔ اگر گھر میں پیار، بات چیت، حوصلہ افزائی اور متوازن اسکرین ٹائم کا ماحول ہو تو بچے آہستہ آہستہ بہترین طریقے اور عادتیں اپنا لیتے ہیں۔

• ⭐ اہم حقیقت:
ہر بچہ ڈانٹ ڈپٹ یا اونچے سخت الفاظ سے نہیں بلکہ بھروسہ، توجہ، محبت اور تسلسل کے ساتھ کی گئی رہنمائی سے نکھرتا ہے۔

• 🌱 بچوں کے دل کو چھو جانے والی بات:
اصلی خوشی صرف موبائل اسکرین پر رنگین، دلکش اور خوبصورت ویڈیوز دیکھنے میں نہیں، بلکہ اچھی کارکردگی تو سمجھنے، سیکھنے، کھیلنے کودنے، ہم عمر دوستوں کے ساتھ ہنسنے، بات چیت کرنے اور اپنے خوابوں کی تعبیر میں ہوتی ہے۔

• 💡 ایک چھوٹی سی تلقین:
موبائل ایک اچھی ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے، اگر اسے درست طریقے سے استعمال کیا جائے یعنی کہ سیکھنے، معلومات حاصل کرنے اور نفع بخش کاموں کے لیے — لیکن زندگی صرف موبائل کے اندر ہی سانس نہیں لیتی، بلکہ زندگی تو ہمارے اردگرد ہے، ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدلتا دیکھنے میں ہے اور ہماری محنت اور لگن میں ہے۔

❤️ پیارے بچوں اور والدین!
آئیں ہم سب مل کر ایک ایسا ماحول تخلیق دیتے ہیں جہاں تعلیم بوجھ نہ لگے بلکہ ایک حسین اور پرکشش سفر معلوم ہو، جہاں خواب صرف اسکرین تک محدود نہ ہو جائے بلکہ حقیقت میں ان دیکھے گئے خوابوں کو پورے کرنے کی جدوجہد بھی شامل ہو جائے۔

دعا گو: ٹیچر وجیہہ مسعود

31/05/2026

In accordance with my family's insistence, I have created the mouthwatering mango dessert.

31/05/2026

Do you know which fruit is commonly known as the King of All Fruits? 🤔








Yes! You are right. It is mango.

30/05/2026

When a person learns patience and tolerance, they slowly stop complaining. Their heart still carries innumerable emotions, yet their lips remain quiet. They stop explaining and clarifying themselves, stop sharing every distress, and stop showing every trauma. Because they realize that some discomfort cannot be explained through words — it can only be experienced. Tolerance makes a person powerful , but somewhere very deep inside, it also makes them silent . And sometimes, that silence carries morediscomfort than words ever could.

30/05/2026

جب انسان برداشت کرنا سیکھ جاتا ہے نا، تو وہ شکایت کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ پھر چاہے دل میں بہت کچھ ہو، مگر زبان خاموش اور چُپ رہتی ہے۔ وہ ہر بات پر دلائل دینا، ہر دکھ سنانا اور ہر زخم دکھانا چھوڑ دیتا ہے۔ کیونکہ اُسے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کچھ درد لفظوں میں نہیں سمجھائے جاتے، صرف محسوس کیے جاتے ہیں۔ برداشت انسان کو مضبوط تو بنا دیتی ہے، مگر کہیں نہ کہیں اندر سے خاموش بھی کر دیتی ہے۔ اور کبھی کبھی یہ خاموشی چیخوں سے بھی زیادہ درد رکھتی ہے۔

30/05/2026

Assalam-O-Alikum! I hope you are all doing well. 🤍

I am Wajiha, a school teacher. The days of Eid ul Adha were extremely busy but memorable and beautiful. On the first day, we did Qurbani and met our Khala’s side cousins. On the second day, friends came to our home. On the third day, after Friday Nimaz we decided to take rest.

On the fourth day, there was a cousin’s get-together at my home. I cooked beef karahi, shami kebabs, mango delight, goat tripe and mutton yakhni rice with cold drinks. Thanks to ALLAH, everyone liked the cooking items, and their compliments and praises made me forget all the exhaustion and tiredness.

Spending time with loved ones really brings peace and comfort. But on this Eid, I deeply missed my parents and siblings. They are in Lahore, and I am in Multan, so because of the situation, I could not visit them this time.

This was most likely the first Eid I celebrated away from my parents, although we talked every day. My parents’ prayers and love always bring peace and happiness to my heart.

May Allah keep my parents safe and give good health and happiness to everyone’s parents, and forgive those who have passed away.

30/05/2026

السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ 🤍

میں ہوں وجیہہ، اور پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہوں۔ شاید اب آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے جانتے بھی ہوں، پہچانتے بھی ہوں، اور میری نجی زندگی کے کچھ پہلوؤں سے واقف بھی ہوں۔ آج دل چاہا کہ عید الاضحیٰ کے ان خوبصورت مگر مصروف دنوں کی چند یادیں، احساسات اور جذبات آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، عید الاضحیٰ اس بار بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ پہلے دن قربانی کا دن تھا، مصروفیات تھیں، اور کچھ پیارے کزنز سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ دوسرے دن ہم گھر پر ہی رہے۔ اسی دوران میرے شوہر کے کچھ دوست تشریف لائے، جن کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھایا، خوش گوار گفتگو ہوئی، اور عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت انداز میں محسوس کیا۔

عید کے تیسرے دن نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد ہم نے کچھ آرام کیا، کیونکہ مسلسل مصروفیات کے بعد کافی تھکن محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن آج، عید کے چوتھے دن کزنز کے ساتھ ایک خوبصورت گیٹ ٹوگیدر پلان تھا، جس کی تیاریوں میں میں صبح سے ہی مصروف تھی۔

کچن میں آج کا دن بہت مصروف مگر خوشگوار گزرا۔ میں نے محبت سے بیف کڑاہی بنائی، ایک دن پہلے تیار کیے ہوئے شامی کباب فرائی کیے، میٹھے میں مینگو ڈیلائٹ بنایا، اور ساتھ ہی خوشبودار مٹن یخنی رائس تیار کیے۔ رائتہ، سلاد، کولڈ ڈرنکس اور دیگر چیزوں نے دسترخوان کی رونق میں اضافہ کر دیا۔ الحمدللہ! سب نے بہت شوق سے کھانا کھایا، اللہ کا شکر ادا کیا، تعریف کی، انجوائے کیا، اور سب سے بڑھ کر میری محنت کو سراہا۔

یقین جانیں، بعض اوقات تعریف کے چند خوبصورت الفاظ انسان کی ساری تھکن رفو چکر کر دیتے ہیں۔ اپنوں کے ساتھ بیٹھ کر ہنسنا، خوشیاں بانٹنا، دل کی باتیں کرنا، اور وقت گزارنا واقعی زندگی کو دوبارہ توانائی سے بھر دیتا ہے۔

زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ انسان بے جھجک ہوتا ہے؛ جہاں یہ سوچنا نہیں پڑتا کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں، کہیں کوئی بات ناگوار نہ گزر جائے۔ ایسے رشتے حقیقتاً نعمت ہوتے ہیں۔ یہ صرف رشتے نہیں ہوتے، بلکہ تھکی ہوئی زندگی کے لیے ایک مثبت توانائی، ایک انرجی بوسٹر ہوتے ہیں، جو انسان کو دوبارہ جینے، مسکرانے اور خوش رہنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

یہ دن میرے لیے یقیناً بہت یادگار رہا، اور میری زندگی کے خوبصورت دنوں میں ایک خوبصورت اضافہ بن گیا۔ مگر اس خوشی میں ایک کمی ضرور محسوس ہوئی — امی ابو اور بہن بھائیوں کی کمی۔

وہ لاہور میں ہیں اور میں ملتان میں۔ اس بار شدید گرمی، بچوں کی صحت، ان کی تعلیم، اور کچھ مالی معاملات، خاص طور پر پیٹرول کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور جانا ممکن نہ ہو سکا۔ ورنہ شاید یہ پہلی بار تھا کہ چھٹیاں ہوں اور میں لاہور نہ گئی ہوں۔

بچے آہستہ آہستہ بڑے ہو رہے ہیں۔ ان کی تعلیم، ضروریات، خواہشات، اور بہتر مستقبل کی ذمہ داریاں انسان کو بہت سے فیصلے سوچ سمجھ کر لینے پر مجبور کرتی ہیں۔

شاید یہ میری زندگی کی پہلی عید تھی جو میں نے اپنے والدین سے دور گزاری۔ اگرچہ روز بات ہوتی رہی، دل کا حال بھی شیئر کیا، ہنسی مذاق بھی ہوا، لیکن تہواروں کی خوشی میں گلے لگنے، آنکھوں میں خوشی دیکھنے، ایک دوسرے کو قریب محسوس کرنے کا اپنا ہی ایک مقام ہوتا ہے۔

میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میری “والدہ اور والد” میری زندگی میں موجود ہیں۔ امی جان “بیٹیوں کی پہلی دوست ہوتی ہیں” ان سے بات کر کے جیسے دل کو سکون مل جاتا ہے، جیسے ہر پریشانی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔ وہ میرے لیے ایک مثبت توانائی ہیں، ایک ایسا سہارا، جن سے بات کر کے دل مطمئن اور پُر سکون ہو جاتا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

میں نے آپ سب کو بتایا بھی تھا کہ مجھے اپنے جہیز کے برتنوں سے بہت محبت ہے۔ شاید اس محبت کی وجہ صرف ان کی خوبصورتی نہیں، بلکہ ان کے ساتھ جڑی وہ محبتیں ہیں جو والدین کی دعاؤں اور احساسات سے بندھی ہوتی ہیں۔

میرا ماننا ہے کہ جب ہم اُن برتنوں میں کھانا کھاتے ہیں جو ماں باپ کی طرف سے محبت سے دیے گئے ہوں، تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اُنہی کے ساتھ بیٹھے ہوں، اُنہی کے ساتھ وقت گزار رہے ہوں، اُنہی کے ساتھ گفتگو کر رہے ہوں، اور اُنہی کی محبت کو محسوس کر رہے ہوں۔

اسی احساس کے ساتھ اس عید پر میں نے اپنے جہیز کے خوبصورت برتن بہت محبت اور احتیاط سے استعمال کیے۔ آج جب گیٹ ٹوگیدر ختم ہوا تو میں نے اُنہیں بہت خوبصورتی سے سمیٹ کر واپس الماری میں رکھ دیا، کسی اگلے خوبصورت موقع کے انتظار میں۔

الحمدللہ! اللہ کا بے حد شکر ہے کہ نہ کوئی برتن ٹوٹا، نہ کوئی نقصان ہوا، اور سب کچھ خیریت سے مکمل ہوا۔

اللہ تعالیٰ میرے والدین کو سلامت رکھے، اُن کی محبتوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ جن کے والدین حیات ہیں، اللہ انہیں صحت، محبت، عزت، خوشیوں اور آسانیوں والی زندگی عطا فرمائے۔ اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند کرے، کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، اور ہمیں بھی اپنے والدین کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین

29/05/2026

اس کے نزدیک غم ترک وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہی

میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں

29/05/2026

Delicious Shami Kebab Recipe (Pressure Cooker Method) 🍽️

Soft, juicy, and full of flavor — homemade Shami Kebabs cooked easily in a pressure cooker! Perfect for tea time, lunch, dinner, or festive gatherings. Crispy from outside and tender from inside — every bite is simply delicious! ❤️✨

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Punjab
Multan
59200