Rahimia Institute of Quranic Sciences-Multan Campus

Rahimia Institute of Quranic Sciences-Multan Campus Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rahimia Institute of Quranic Sciences-Multan Campus, Educational Research Center, Rahimia Institute of Quranic Sciences (Trust), Multan Campus, Rahimia Street, Opp. Mall of Multan, Bosan Road, Multan.

The Rahimia Institute is an educational organization that aims to create a society based upon the Quran's universal principles of peace, justice and prosperity for all people.

اعلان برائے نماز عید الاضحٰیادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے لیے ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظل...
24/05/2026

اعلان برائے نماز عید الاضحٰی

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے لیے ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظلہ العالی (مجاز حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائےپوری رح) کا خطاب صبح 6 بجے شروع ہو جائے گا. احباب بروقت تشریف لائیں. نمازِ عیدالاضحیٰ کی ادائیگی 6:30 بجے ہو گی.

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی اہم کتاب منصبِ امامت کے ہفتہ وار سبق کا باقا...
13/05/2026

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی اہم کتاب منصبِ امامت کے ہفتہ وار سبق کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائےپوری رحمۃ اللہ علیہ) نے کل گزشتہ کیا. اس سے قبل حضرت الامام شاہ ولی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب حجۃ اللہ البالغہ کی تکمیل ایک ہفتہ قبل ہوئی.

اِمسال بھی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں ممبران و معاونین کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے. جو احبا...
04/05/2026

اِمسال بھی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں ممبران و معاونین کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے. جو احباب اس بابت دلچسپی رکھتے ہیں وہ دفتر ادارہ میں رابطہ قائم کر کے قربانی کی بکنگ کروا سکتے ہیں.

خوش خبری چار سالہ درسِ نظامی کورس(برائے انڈر گریجویٹ، گریجویٹ طلباء اور پروفیشنل طبقہ) داخلے جاری ہیںشام کی کلاسوں کے ذر...
09/04/2026

خوش خبری

چار سالہ درسِ نظامی کورس
(برائے انڈر گریجویٹ، گریجویٹ طلباء اور پروفیشنل طبقہ)

داخلے جاری ہیں

شام کی کلاسوں کے ذریعے سہولت کے ساتھ دینی علوم کی تفہیم اور ولی اللہی اسلوب تحقیق کے مطالعہ کا سنہرا موقع

شرائط:
1۔ امیدوار کا ادارہ رحیمیہ کے تربیتی نظام سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔
2۔ کورس میں داخلہ انٹرویو میں کامیابی کی بنیاد پر ہوگا۔

داخلہ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں اور مزید معلومات کے لیے اشتہار میں دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdt3-DDsK8Gg_VD5J8uOCqPZmZ2ibeD33yMTOIaspQqQZmJrw/viewform

عیدالفطر 1447ھ بمطابق 21 مارچ 2026 کو ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دوستوں کی ڈاکٹ...
21/03/2026

عیدالفطر 1447ھ بمطابق 21 مارچ 2026 کو ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دوستوں کی ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظلہ العالی و دیگر سینیئر حضرات کے ہمراہ خوشگوار یادگاری فوٹو.

الحمد للہ! اس بار ماہ رمضان المبارک میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں 11 نوجوان مسنون اعتکاف کے لیے بیٹھے. ان...
21/03/2026

الحمد للہ! اس بار ماہ رمضان المبارک میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ملتان کیمپس میں 11 نوجوان مسنون اعتکاف کے لیے بیٹھے. ان نوجوانوں کے اوقات کو بھرپور فائدہ مند بنانے کے لیے ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظلہ العالی کی زیر نگرانی ان کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف کلاسز اور نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران قرآن حکیم کی درستگی، نماز کا مذاکرہ، فقہی مسائل، درسِ حدیث ،تفسیرِ قرآن اور قرآنی موضوعات وغیرہ کا روزانہ کی بنیاد پر اہتمام کیا گیا. عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر لیلۃ الجائزہ کو یہ تمام نوجوان اعتکاف کی عبادت کی تکمیل پر مفتی صاحب کی نصیحتوں اور خصوصی دعا کے ساتھ ادارہ رحیمیہ سے رخصت ہوئے. اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی جامع تعلیمات کے ساتھ اولیاء حقہ کی اتباع میں سچی وابستگی نصیب فرمائے. آمین

ادارہ رحیمیہ ملتان کیمپس میں نماز تراویح میں سنائے گئے قرآن حکیم کی تکمیل اکیسویں شب ماہ رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 10 م...
14/03/2026

ادارہ رحیمیہ ملتان کیمپس میں نماز تراویح میں سنائے گئے قرآن حکیم کی تکمیل اکیسویں شب ماہ رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 10 مارچ 2026 بروز منگل کو ہوئی. اس تقریبِ سعید کے اخباری تراشے دوستوں کی نذر پیش ہیں.

اعلان برائے نماز عید الفطر! ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ، ملتان کیمپس میں عیدالفطر کی نماز صبح 8 بجے ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن ...
13/03/2026

اعلان برائے نماز عید الفطر!

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ، ملتان کیمپس میں عیدالفطر کی نماز صبح 8 بجے ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن مدظلہ العالی پڑھائیں گے. خطاب کا آغاز 7:30 بجے ہو گا. تمام احباب کو شرکت کی دعوت ہے.
نوٹ: خواتین کے لیے علیحدہ انتظام موجود ہے.
شکریہ

تقریب تکمیل قرآن حکیم21ویں شب ماہ رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 10 مارچ 2026 بروز منگل
08/03/2026

تقریب تکمیل قرآن حکیم
21ویں شب ماہ رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 10 مارچ 2026 بروز منگل

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ملتان کیمپس میں مورخہ 19 دسمبر 2025 کا خطبہ جمعۃ المبارک صدرنشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور ...
16/12/2025

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ملتان کیمپس میں مورخہ 19 دسمبر 2025 کا خطبہ جمعۃ المبارک صدرنشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ ارشاد فرمائیں گے. آپ کو مع احباب شرکت کی دعوت ہے.

نوٹ: خطبہ جمعہ کی تقاریر کا آغاز 12 بجے ہو گا. نمازِ جمعہ 1 بجے ادا کی جائے گی. حضرت اقدس مدظلہ کا خطاب بعد از نمازِ جمعہ ہو گا.
شکریہ

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے قیام کی سلور جوبلی سال اور 1500 سالہ جشن ولادت نبوی صل اللہ علیہ و علی الہ و سلم کے موقع پر ...
12/12/2025

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے قیام کی سلور جوبلی سال اور 1500 سالہ جشن ولادت نبوی صل اللہ علیہ و علی الہ و سلم کے موقع پر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ، ملتان کیمپس میں مورخہ 18 دسمبر 2025 کو پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جس میں مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور حضرت اقدس مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت مفتی مختار حسن مدظلہ العالی تشریف لا رہے ہیں. ملتان و گردونواح کے احباب کو درج ذیل پروگرام کے مطابق بھرپور شرکت کی دعوت ہے.

Address

Rahimia Institute Of Quranic Sciences (Trust), Multan Campus, Rahimia Street, Opp. Mall Of Multan, Bosan Road
Multan
61000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahimia Institute of Quranic Sciences-Multan Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share