Shehr-e-ilm

Shehr-e-ilm Shehr-e-Ilm 🎬✨
علم کے طلبگاروں کو حوزہ علمیہ نجف اشرف سے جوڑنے اور قرآن و اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو دنیا تک عام کرنے کا پلیٹ فارم۔

`عظمتِ رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ` وہ علیؑ، جن کی عظمت کے سامنے الفاظ عاجز ہیں فرماتے ہیں!میں تو رسولِ خدا ...
26/08/2026

`عظمتِ رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ`
وہ علیؑ، جن کی عظمت کے سامنے الفاظ عاجز ہیں فرماتے ہیں!
میں تو رسولِ خدا کے غلاموں میں سے ایک غلام ہوں۔
(مرآة العقول، ج ۱، ص 316)

رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ) وہ ہستی ہیں جنہیں اللہ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔آپ(ص)کی ...
25/08/2026

رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ) وہ ہستی ہیں جنہیں اللہ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
آپ(ص)کی سیرت، اخلاق اور تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے ہدایت و نجات کا راستہ ہیں۔💕

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ 🤲🏻رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:م...
24/08/2026

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ 🤲🏻

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:

مجھ پر درود بھیجنا تمہاری دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔

درودِ محمد و آلِ محمدؐ وہ پاکیزہ وسیلہ ہے جو دعا کو آسمانِ رحمت تک پہنچاتا ہے۔
اپنی ہر دعا کے آغاز و اختتام کو صلوات سے مزین کریں، کیونکہ جہاں ذکرِ محمدؐ و آلِ محمدؐ ہو، وہاں رحمتِ الٰہی نازل ہوتی ہے۔

10 ربیع الاول | عقدِ مبارکِ رسولِ خداؐ و  سید خدیجہؑ کی مناسبت سے تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کو مبارک باد۔وہ رشتہ جس نے تاریخ...
23/08/2026

10 ربیع الاول | عقدِ مبارکِ رسولِ خداؐ و سید خدیجہؑ کی مناسبت سے تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کو مبارک باد۔

وہ رشتہ جس نے تاریخِ اسلام کو وفا، ایثار اور نصرت کی لازوال مثال عطا کی۔
حضرت خدیجہؑ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی محبت، وفاداری اور قربانیوں کو خود رسولِ اکرمؐ نے ہمیشہ یاد فرمایا۔

رسولِ اکرمؐ نے فرمایا:
“خدا کی قسم! اللہ نے مجھے خدیجہؑ کے بدلے ان سے بہتر کوئی عطا نہیں کیا۔”

(السيرة النبوية عند أهل البيتؑ، ص 355)

🔴 آج کی تازہ تصویربارگاہِ الہی میں التجا ہے کہ  اللہ تعالیٰ بحق امیر المومنین (علیہ السلام) مرجع اعلی کو صحت و عافیت کے ...
23/08/2026

🔴 آج کی تازہ تصویر

بارگاہِ الہی میں التجا ہے کہ اللہ تعالیٰ بحق امیر المومنین (علیہ السلام) مرجع اعلی کو صحت و عافیت کے ساتھ سلامتی عطا فرمائے (آمین).

🗓️23 اگست 2026ء

*ایامِ عزاء کا اختتام، غمِ حسینؑ کا نہیں*امام جعفر صادق علیہ السلام "إن لقتل الحسين حرارة في قلوب المؤمنين لا تبرد أبدا"...
22/08/2026

*ایامِ عزاء کا اختتام، غمِ حسینؑ کا نہیں*
امام جعفر صادق علیہ السلام
"إن لقتل الحسين حرارة في قلوب المؤمنين لا تبرد أبدا"

`بے شک امام حسینؑ کی شہادت کی حرارت مؤمنین کے دلوں میں ہے، جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہوگی۔`
(مستدرك الوسائل،ج10،ص318)

ایامِ عزاء کا یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، مگر ذکرِ حسینؑ، غمِ حسینؑ اور محبتِ حسینؑ کسی ایک مہینے یا چند دنوں تک محدود نہیں، مومن کے دل میں کربلا کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

`السلام عليك يا أبا عبد الله الحسينؑ`
اللہ ہمیں ہمیشہ مولا حسین علیہ السلام کے غم میں ثابت قدم اور آپؑ کے راستے پر قائم رکھے۔

21/08/2026

ایامِ عزا کے اختتام پر ایک اہم پیغام 🖤

سیاہ لباس اُتر جائے، مگر عزاداری اور حسینی کردار ہماری زندگی سے نہیں اُترنا چاہیے۔

ایامِ عزا اختتام پذیر ہو جائیں، مگر محمد و آلِ محمدؑ کی محبت، اُن کی سیرت اور امام حسینؑ کا پیغام ہمارے کردار میں سارا سال نمایاں رہنا چاہیے۔

مولانا حسن رضا نجفی صاحب کا ایک نہایت اہم اور فکر انگیز پیغام۔

کیا ہم صرف ایامِ عزا کے عزادار ہیں یا سارا سال حسینی کردار کے ساتھ زندگی گزارنے والے؟

پدرِ امامِ زمانہؑ کی خوشی… ہماری اصل پہچان ❤️آئیے امام حسن عسکریؑ کی اس وصیت کو صرف پڑھیں نہیں، اپنی زندگی کا آئینہ بنائ...
21/08/2026

پدرِ امامِ زمانہؑ کی خوشی… ہماری اصل پہچان ❤️
آئیے امام حسن عسکریؑ کی اس وصیت کو صرف پڑھیں نہیں، اپنی زندگی کا آئینہ بنائیں۔
ایسا شیعہ بنیں کہ ہمارے کردار سے اہلِ بیتؑ کی محبت پہچانی جائے۔ ❤️

امیر المومنین مولا علی علیہ السلام *اللّٰہ عز و جل کے نزدیک نماز سے زیادہ پسندیدہ کوئی عمل نہیں ہے۔* لہٰذا نماز اپنے اوق...
20/08/2026

امیر المومنین مولا علی علیہ السلام
*اللّٰہ عز و جل کے نزدیک نماز سے زیادہ پسندیدہ کوئی عمل نہیں ہے۔*
لہٰذا نماز اپنے اوقات میں پڑھنے میں دنیا کا کوئی کام تمہارے لیے رکاوٹ نہ بنے۔ چونکہ اللہ عز و جل نے کچھ لوگوں کی مذمت کی ہے اور فرمایا ہے:
`الَّذِیۡنَ ھمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ`
"وہ لوگ ہلاکت میں ہیں جو نماز سے غافل رہتے ہیں۔"
یعنی وہ غافل رہتے ہیں، نماز وقت پر پڑھنے کو اہمیت نہیں دیتے۔
(مستدرک الوسائل،ج3،ص44)

امید کا دامن تھامے رکھیں💕زندگی میں کبھی ایسے حالات بھی آتے ہیں جب مشکلات مسلسل بڑھتی محسوس ہوتی ہیں، راستے بند نظر آتے ہ...
19/08/2026

امید کا دامن تھامے رکھیں💕

زندگی میں کبھی ایسے حالات بھی آتے ہیں جب مشکلات مسلسل بڑھتی محسوس ہوتی ہیں، راستے بند نظر آتے ہیں اور انسان مایوسی کا شکار ہونے لگتا ہے۔
لیکن ایک مومن کی پہچان یہ ہے کہ وہ مشکل حالات میں بھی اللہ کی رحمت سے امید نہیں چھوڑتا۔

﴿وَلَا تَایْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اللّٰهِ﴾
“اللہ کے فیض سے مایوس نہ ہونا۔”

لہٰذا حالات جیسے بھی ہوں، اللہ پر بھروسہ رکھیں، دعا کا دامن تھامے رکھیں اور یقین رکھیں کہ اللہ کی رحمت ہماری مشکلات سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔❤️

Address

Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shehr-e-ilm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share