15/07/2025
Al Kaif Academy
AL KAIF ACADEMY
MASOOM SHAH ROAD NEAR JAN MUHAMMAD COLONY STREET NO 13 MULTAN
15/07/2025
*دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہت بلند ہوتا ہے ۔ اگر آپ دوسروں کے مسائل حل کرنا شروع کر دیں تو پھر آپ کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا ۔ آپ دوسروں کی مدد کرنا شروع کردیں تو خدا خود آپ کی مدد کرے گا ۔ آپ دوسروں کو سکون پہنچانا شروع کر دیں تو اللہ تعالیٰ آپ سکون عطا فرمائے گا ۔ جو چیز آپ چاہتے ہیں وہ دینا شروع کر دیں تو پھر دیکھیں گے کہ کیا بنتا ہے ۔
اگر رزق کمزور ہو گیا ہو تو مہمانوں کو گھر میں بلاؤ ، کھانا کھلاوء ، انشاءاللہ تعالیٰ رزق کشادہ ہو جائے گا ۔جس کے گھر میں دستر خوان کھل گیا ، اس کا رزق کھل گیا ۔ اللہ تعالیٰ بہت برکت دیتا ہے ۔
آپ بیمار پُرسی کریں گے تو کبھی بیمار نہیں ہوں گے ۔ لوگوں کی مدد کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا ۔ آپ یہ نسخے ضرور آزمائیں ۔ پھر بات ٹھیک ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(گفتگو والیم 8 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صفحہ نمبر 221)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
14/07/2025
*میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی موخر۔*
ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا، اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔
آئی بی سی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد حکومت سندھ نے بھی میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی سال 2025ء سے نافذ العمل ہونے کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔
اس میں گریڈنگ پالیسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نئی پالیسی کے تحت سال 2025ء سے ایس ایس سی (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ) اور ایچ ایس سی (ہائر سیکنڈری اسکول) کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھاکر 40 کیے کیے جارہے ہیں۔
اس گریڈنگ اسکیم کا اطلاق نویں اور گیارہویں کلاسز سے ہوگا اور نتائج ابتداء میں گریڈ پوائنٹ اور ازاں بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج سے جاری ہوں گے تاہم اب حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ایک نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں اپنے ہی ماضی کے 15 اکتوبر کے نوٹی فکیشن اور آئی بی سی سی کے 18 جون 2025ء کے نوٹی فکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مذکورہ گریڈنگ پالیسی اب میٹرک اور انٹر کی سطح پر سالانہ امتحانات 2026ء سے نافذ العمل ہوگی۔
`سمر کیمپ👇`
✅سمر کیمپ کی اجازت ایک مہینے کی تھی ۔
✅16 جولائی سے 14 اگست تک سکول بند رہیں گے۔۔!!
`ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ`
13/07/2025
AL KAIF ACADEMY
MASOOM SHAH ROAD NEAR JAN MUHAMMAD COLONY STREET NO 13 MULTAN
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Multan
60000