WifaqulMadaris Pakistan

WifaqulMadaris Pakistan

Share

یہ پیج وفاق المدارس العربیہ کا آفیشل نہیں ہے صرف وفاق المدارس کے متعلق تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے

23/02/2026

اہم اعلان

Photos from WifaqulMadaris Pakistan's post 23/01/2026

اللہم لک الحمد ولک الشکر

وفاق المدارس نے پورے نیٹ ورک کو چوبیس گھنٹوں تک مسلسل کاروائی کے بعد پکڑا۔۔۔۔

ان چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں رات دن کاروائیاں کی گئیں۔۔۔۔ایک ضلع سے دوسرے ضلع۔۔۔۔ایک علاقہ سے دوسرے علاقے تک ۔۔۔۔۔

بلآخر مرکزی مجرم تک جب ہماری ٹیم پہنچی تو اس کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔۔۔اور وہ اس وقت سوالیہ پرچوں کا تھیلا کھول کر بیٹھا ہوا تھا۔۔۔۔مرکزی مجرم حفیظ الرحمن اور اس کے فرنٹ مین عدنان کو بھی پکڑا گیا۔۔۔۔

درمیان میں جو جو مڈل مین ملوث تھے۔۔۔۔ان سے مکمل پروف حاصل کئے گئے۔۔۔۔ان سب کے موبائل ضبط کئے گئے۔۔۔اور ان سے مواد برآمد کیا گیا۔۔۔۔

بعض ایسے بھی عقل و شعور سے عاری تھے جنہوں نے وفاق المدارس کے لئے تمسخرانہ انداز کی پوسٹیں سوشل میڈیا کیلئے بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا۔۔۔۔ٹک ٹاک بنائی گئیں۔۔اور ان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈوں کا بازار گرم ہوا۔۔۔۔کئی خلاف حقیقت باتوں کی تشہیر کی گئی۔۔۔۔ان تک بھی وفاق المدارس کی ٹیم پہنچی اور ان کے خلاف بھی اب کاروائی کی گئی ہے۔۔۔

جہاں کہیں بھی معمولی سی بھی غفلت یا لاپرواہی برتی گئی سب کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی گئی ہیں۔۔۔۔

مرکزی مجرم اور اس کے جو جو آلہ کار تھے سب کو چار روز قبل پکڑ کر کراچی لیجایا گیا۔۔۔۔

وہاں وفاق المدارس کی امتحانی کمیٹی نے صدر وفاق شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہم اللہ کی نگرانی میں مفصل اجلاس کیا۔۔۔۔مکمل باتوں پر غور کیا گیا۔۔۔۔مجرموں نے کمیٹی کے سامنے تمام اعترافات کئے۔۔۔مکمل طریقہ کار بتایا اور جتنی رقم حاصل کی گئی اس کا بھی بتایا۔۔۔۔اس رقم کی تمام تفصیلات بھی ان کے موبائل سے دستیاب ہوئیں۔۔۔
اس کے بعد یہ اہم فیصلے کئے گئے۔۔۔۔۔۔

جب یہ کاروائیاں کی جارہی تھیں تو اس وقت سے مذکورہ قائدین وفاق المدارس نے اپنی نگرانی میں تمام امور کی انجام دہی کی۔۔۔۔ہر ہر پل مکمل معلومات حاصل کی جاتی رہیں۔۔۔اور ساتھ ساتھ جو بھی ضروری اور اہم کام تھے اس پر احکامات صادر فرماتے رہے۔۔۔۔اللہم لک الحمد ولک الشکر

23/01/2026

آج کیلئے "S K Media" نیٹ ورک کی یہ ویڈیو دیکھ لیں۔۔۔مزید باتیں ان شاءاللہ پھر کریں گی۔۔۔۔

باقی اپنے مخلص احباب و رفقاء سمیت دیگر اپنوں اور بیگانوں سب سے صرف ایک سادہ سا سوال ہے کہ "پرچہ لیک ہوا تو کیا جو امتحان میں پرچہ آیا کیا وہ لیک والا تھا۔۔۔؟

دوسرا بھی چھوٹا سا سوال کہ کیا۔۔۔۔یہ لیک لیک اور لیک کی حقیقت تھی تو اس کی وجہ سے ملک بھر کے سیکڑوں امتحانی مراکز میں کہیں وہ "لیک" والا "ہی" پرچہ ہوا۔۔۔۔؟؟؟

باقی۔۔۔۔بہت سے ہمارے بھی سوالات ہیں۔۔۔۔مگر ہم سے،وفاق المدارس کی قیادت سے۔۔۔سیکڑوں مخلص مسؤلین و منتظمین سے جو کئے جارہے ہیں۔۔۔۔ان کا سب کا جواب ان شاءاللہ دیں گے۔۔۔۔اور ضرور دیں گے۔۔۔۔

سردست صرف اتنا عرض ہے کہ وفاق المدارس کی مکمل قیادت رات دن ان امتحانات کے کامیاب انعقاد میں مصروف ہے۔۔۔اور ان شاءاللہ اپنی چھیاسٹھ سالہ تاریخ کی مثالی روایت کو برقرار رکھیں گے۔۔۔۔یہی عزم الحمدللہ ان ہزاروں ملحق مدارس کا ہے۔۔۔

مزید زیادہ باتیں اس لئے بھی اس موقع پر مناسب نہیں کہ ہمارے پیارے اور محبوب لاکھوں طلباء اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں اپنے امتحان کی تیاری میں صرف کریں۔۔۔۔اور سوشل میڈیا پر اپنے ان قیمتی اوقات کو ضائع کرنے سے بچیں۔۔۔۔جزاکم اللہ
طلحہ رحمانی

18/01/2026

*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*

ملتان/ کراچی (17/ جنوری 2026ء) وفاق المدارس کی طرف سے دارالعلوم کبیروالا میں نگران اعلی مولانا حسین قاسم انتقال کر گئے، مولانا محمد حسین قاسم ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے سینئر استاد تھے اور عربی زبان پر اپنی مہارت کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے تھے۔مولانا محمد حسین قاسم کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کے بڑے دینی ادارے جامعہ دارالعلوم کبیروالا میں امتحانی نظام کی نگرانی کے لیے مامور کیا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صدر وفاق،مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر وفاق اور مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلٰی وفاق المدارس نے مولانا محمد حسین قاسم کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی رحلت کو علمی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔وفاق المدارس کے قائدین نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء اور مدارس کے منتظمین نے مولانا محمد حسین قاسم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی_
*جاری کردہ*
*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
*W M A S 493*

17/01/2026

آج سے ملک بھر میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو جائے گا جو کہ جمعرات تک بلا تعطل جاری رہیں گے

16/01/2026

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات میں لاکھوں پرچوں کی جوابی کاپیوں کی ترسیل پاکستان کے محکمہ ڈاک "پاکستان پوسٹ" کے ذریعہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔گزشتہ سال صرف امتحانات کے تقریباً چوبیس ہزار سے زائد پارسل پاکستان پوسٹ کے ذریعہ آئے تھے۔۔۔۔بعض علاقوں سے ترسیل میں تاخیر بھی ہوئی۔۔۔۔جبکہ ہر سال درمیان میں اتوار کو سرکاری تعطیل بھی ہوتی ہے۔۔۔ایک دن ڈاک کی تاخیر کی وجہ سے بعد کے مراحل میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔
اس بناء پر وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے محکمہ والوں سے رابطہ کیا گیا۔۔۔اور ان سے اتوار کی تعطیل پر ڈاک کی وصولی کیلئے تعاون کا کہا گیا۔۔۔۔
پاکستان پوسٹ نے وفاق المدارس کی جانب سے درخواست پر 18/جنوری 2026ء کو ملک بھر میں ڈاک وصول کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔
اب الحمدللہ امسال بغیر کسی تعطیل کے ملک بھر سے پاکستان پوسٹ آفس کی جوابی کاپیوں کے پارسل اتوار کی چھٹی کے دن بھی وصول کئے جائیں گے۔۔۔۔۔
شکریہ پاکستان پوسٹ

Photos from WifaqulMadaris Pakistan's post 13/01/2026
08/01/2026

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں کامیابی کا معیار

Photos from WifaqulMadaris Pakistan's post 04/01/2026

سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، عالم باعمل،نمونہ اسلاف،ولی کامل حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی صاحب دارِ فناء سے دارِ بقاء کی طرف روانہ ہوگئے۔۔۔۔
اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
ان للّٰہ مااخذ ولہ مااعطی وکل شئ عندہ بأجل مسمی۔۔۔۔
نمازِ جنازہ ان شاء اللہ العزیز کل جامعہ اشرفیہ لاہور میں دوپہر 2:00 بجے ادا کیا جائے گا سب اہل اسلام سے بالعموم اور بالخصوص حضرات علماء کرام و طلبہ کرام سے اپیل ہے کہ وہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے جنازے میں ضرور شرکت فرمائیں ۔۔۔۔۔

03/01/2026

*میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*

ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی اسلام آباد راولپنڈی کے ایم دینی مدارس کے اجتماعات میں شرکت،سینکڑوں حفاظ کی دستار بندی

اسلام آباد(2 جنوری 2026ء)المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اسلام آبادراولپنڈی کے مختلف دینی مراکز میں منعقدہ عظیم الشان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور قرآن و سنت کے امین ہیں، جو اپنی مدد آپ کے تحت قوم کے لاکھوں بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی کفالت کر رہے ہیں۔
مولانا محمد حنیف جالندھری نے
محمدی مسجد شہزاد ٹاؤن اسلام آباد، جامع مسجد سردار بیگم بہارہ کہو، جامعہ اصحابِ صفہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور جامعہ رشیدیہ ڈھوک حسو راولپنڈی میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام رواں سال ایک لاکھ سولہ ہزار (116,000) خوش نصیب بچوں نے قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کیا، جو ایک تاریخی اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں، اور یہ ادارے نہ صرف قرآن و حدیث کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ معاشرے کو باکردار، باعمل اور ذمہ دار افراد فراہم کر رہے ہیں۔
تقریبات کے دوران مولانا محمد حنیف جالندھری نے سینکڑوں حفاظِ کرام کی دستار بندی کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ان اجتماعات میں نائب صدر وفاق مولانا سعید یوسف خان،ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا مفتی عبدالرحمن کے علاوہ
مولانا احمد حنیف جالندھری،مولانا قاضی مشتاق،مولانا سیف اللہ سیفی،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن،مولانا فخر الاسلام عباسی،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا صلاح الدین،
مولانا مفتی عمران
اور دیگر جید علماء کرام بھی شریک تھے۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں دینی مدارس کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ ملک میں امن، رواداری، اخلاق اور دینی تشخص کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریبات کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام، دینی ترقی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Photos from WifaqulMadaris Pakistan's post 30/12/2025

*مہتممین و منتظمین مدارس کے لیے اکابر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے اہم مکتوب*

29/12/2025

*میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
اسلام آباد/ کراچی(29 دسمبر2025ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق اور ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے سرپرست وفاق المدارس مولانا مفتی مختار الدین شاہ صاحب کی رحلت کو امت مسلمہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین و پسماندگان سے مسنون تعزیت کا اظہار کیا_ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ مولانا مفتی مختار الدین شاہ اپنی ذات میں انجمن تھے انہوں نے مختصر مدت میں خلق خدا کی اصلاح و ارشاد کا گرانقدر کام کیا_ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا مولانا مفتی مختار الدین شاہ رحمہ اللہ کی وفاق المدارس اور اجتماعیت سے وابستگی قابل رشک تھی_ آپ وفاق المدارس کے اجلاسوں اور پروگراموں میں بڑے اہتمام سے شریک ہوتے اور ہر اہم موقع پر موثر اور فعال کردار ادا کرتے تھے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ممتاز علماء کرام اور اولیاء کرام کی پے درپے رحلت کا سلسلہ قرب قیامت کی نشانی ہے قوم رجوع الی اللہ کا اہتمام اور علماء و مشائخ کی قدر کرے_وفاق المدارس کے قائدین نے ملک بھر کے دینی مدارس کے منتظمین اور مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ مفتی مختار الدین شاہ رحمہ اللہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں_

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Multan
123