19/05/2026
🌙 اجتماعی اور وقف قربانی 🌙
2026 / 1447ھ
الحمد للہ! عید الاضحی کا مبارک موقع ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنے مال کو خرچ کرنے، ایثار و اخلاص کا مظہر بننے اور مستحق مسلمانوں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔
جامعۃ الحسنین کی زیرِ نگرانی ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی اور وقف فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس بابرکت عمل کے ذریعے قربانی کا گوشت غرباء، مساکین، مدارس کے طلبہ اور مستحق خاندانوں تک نہایت اہتمام کے ساتھ پہنچایا جاتا ہے۔
آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:
• اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ شامل فرمائیں۔
• وقف فی سبیل اللہ قربانی میں تعاون کریں۔
• اپنی قربانی کی کھالیں
جامعۃ الحسنین کو عطیہ کریں۔
• اپنے صدقات، عطیات اور زکوٰۃ سے اس دینی خدمت میں حصہ ڈالیں۔
جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
“اللہ تعالیٰ کو قربانی کے دنوں میں خون بہانے سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں۔” (ترمذی)
آئیے! اس عظیم عبادت میں شریک ہو کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں، مستحقین کی دعائیں لیں اور اپنے لیے صدقۂ جاریہ کا سامان کریں۔
اجتماعی اور وقت قربانی کی معلومات کیلئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجئے
محمد عبداللہ سعید
03202545127
📞 مزید معلومات اور رابطہ کے لیے درج نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
03072545127
03007385867
03048290018
جامعۃ الحسنین عمر فاروق سٹریٹ نزد ملتان گلف سٹی شیرشاہ روڈ ملتان
دین کی خدمت، انسانیت کی خدمت 🤍🐄🕌
05/04/2026
❤️ خوش خبری ❤️
کیا آپ اپنے حافظِ قرآن یا ناظرہ قرآن کریم پڑھے ہوئے بچے کے آگے کے تعلیمی سفر کے بارے میں فکرمند ہیں؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہ دینی اور عصری علوم کو ایک ساتھ حاصل کرے؟
تو انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں!
جامعتہ الحسنین رجسٹرڈ نزد ملتان گلف سٹی شیر شاہ روڈ ملتان نے
پانچ سالہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے!
حفاظ بچوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے؟
✅ جو پختہ حافظِ قرآن ہو یا قرآن کریم باتجوید ناظرہ روانگی سے پڑھا ہوا ہو
✅ جنہوں نے اچھے گریڈ کے ساتھ پرائمری مکمل کر لی ہو
✅ جن کی عمر 15 سال ہو
✅ جن کے والدین دینی و عصری تعلیم کو ایک ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہوں
کیوں منتخب کریں؟
یہاں آپ کے بچے کو:
✨ دینی علوم کی گہرائی اور عصری تعلیم کی بلندی نصیب ہوگی
✨ اعلیٰ تعلیمی ماحول اور مثالی تربیت ملے گی
✨ محفوظ اور شریعت کے مطابق رہنمائی فراہم کی جائے گی
ابھی قدم بڑھائیں!
اپنے بچے کے روشن مستقبل کا فیصلہ آج ہی کریں اور آج ہی آن لائن یا جامعہ کا وزٹ کرکے رجسٹریشن مکمل کریں!
رجسٹریشن کا آسان طریقہ:
🔹 یا 20 شوال سے پہلے درج ذیل تفصیلات واٹس ایپ پر بھیجیں:
03072545127
03202545127
📌 نامِ طالبِ علم
📌 والد/سرپرست کا نام
📌 قوم
📌 مکمل پتہ
📌 شہر و صوبہ
📌 بچے کی تاریخِ پیدائش
📌 سرپرست کا پیشہ و تعلیم
📌 شناختی کارڈ نمبر
📌 رابطہ نمبر
📌 دینی تعلیم کا درجہ
📌 مادری زبان
📌 حفظ کہاں مکمل کیا؟
📌 اسکول کی تعلیمی سطح
اپنے حصے کی شمع روشن کیجئے
علم کے نور کو پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیجئے !
یہ پیغام اپنے جاننے والوں، خصوصاً ایسے والدین تک ضرور پہنچائیں جو اپنے حفاظ بچوں کے لیے بہترین تعلیمی مواقع کے متلاشی ہیں۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
📍 جامعتہ الحسنین رجسٹرڈ
نزد ملتان گلف سٹی مین شیرشاہ روڈ ملتان پنجاب
18/02/2026
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا ذریعہ بنیں۔ 🌙
اس مقدس مہینے میں عبادات، تلاوتِ قرآن، صدقہ و خیرات اور صبر و شکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
ذیل میں رمضان المبارک کا کیلنڈر شیئر کیا جا رہا ہے، براہِ کرم اوقاتِ سحر و افطار کا اہتمام فرمائیں۔
رمضان مبارک! 🤲
30/08/2025
عظیم خوشخبری
جامعتہ الحسنین نزد ملتان گلف سٹی المعروف آدھی والا شیر شاہ روڈ ملتان میں ۔
الحمدللہ!
"حفاظ ایجوکیشن سسٹم" کے تحت عربی کلاس میں طلبہ کے داخلے کامیابی سے جاری ہیں ۔
داخلے کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:
✦ پختہ حفظِ قرآن مکمل ہو چکا ہو
✦ پرائمری تعلیم کامیابی سے مکمل کی ہو
✦ عمر 15 سال سے زائد نہ ہو
✦ جامعہ کے انٹرویو اور داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی ضروری ہے
یہ پروگرام خاص ان بچوں کے لیے ہے جو قرآن حفظ کرنے کے بعد علمی میدان میں بھی ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے حفاظ کل کے مثالی عالم، داعی اور باکردار مسلمان بن سکیں۔
ہم جامعہ کے مہتمم صاحب، اساتذۂ کرام اور خاص طور پر شعبہ حفظ اور حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے اساتذہ کی مسلسل کاوشوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی محنت سے یہ خواب حقیقت بن رہا ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
داخلے جاری ہیں!