Expert MDCAT

Expert MDCAT Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Expert MDCAT, Education, Multan, Multan.

Expert MDCAT is the fastest growing Pakistan's No1 Online Educational Network which is serving MDCAT Students Since 2016.This Page is governed by Experienced Entry Test Experts.

MDCAT 2026 Rescheduled
06/08/2026

MDCAT 2026 Rescheduled

ایسے علاقے میں پرورش پائی جہاں PPSC اور FPSC کا نام بھی شاید ہی کسی نے سنا ہو۔ پڑھے لکھے لوگ بھی عموماً صرف اتنا جانتے ت...
30/07/2026

ایسے علاقے میں پرورش پائی جہاں PPSC اور FPSC کا نام بھی شاید ہی کسی نے سنا ہو۔ پڑھے لکھے لوگ بھی عموماً صرف اتنا جانتے تھے کہ کوئی "مقابلے کا امتحان" ہوتا ہے جسے پاس کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ وہاں کیرئیر پلاننگ، میرٹ کی حکمتِ عملی یا مختلف شعبوں کے بارے میں آگہی تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔

میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ میں تین ماہ Pre-Engineering میں تعلیم حاصل کی۔ پھر ایک دن والدہ ہسپتال گئیں۔ وہاں ایک ڈاکٹر کو دیکھ کر ان کے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ ان کا بیٹا بھی ڈاکٹر بنے۔ ان کی اس خواہش کے احترام میں میں نے شعبہ تبدیل کر کے Pre-Medical اختیار کر لیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے NMDCAT کے ملٹری کوٹے میں 88.1٪ نمبر حاصل کیے، مگر اسی سال پہلی مرتبہ میرٹ غیر معمولی طور پر 86.5 سے بڑھ کر تقریباً 90٪ تک جا پہنچا۔ یوں میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ہو سکا۔ اور یوں میں میڈیکل فیلڈ کے ہاتھوں ہلاک ہوتے ہوتے بچا۔

اس کے بعد بھی صورتحال زیادہ واضح نہیں تھی۔ خود بھی یہ شعور نہیں تھا کہ آگے کس سمت جانا چاہیے، اور نہ ہی کوئی ایسا رہنما میسر تھا جو مختلف شعبوں، امتحانات یا مواقع کے بارے میں درست رہنمائی دے سکتا۔ جب BS English کا انتخاب کیا تو اکثر لوگوں نے یہی کہا کہ "آرٹس کی ڈگری کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔" اگلے چار سال یہ جملہ مختلف انداز میں بار بار سنتا رہا، مگر اس کے باوجود اپنی پڑھائی جاری رکھی۔

جولائی 2023 میں ڈگری مکمل ہوئی تو مجھے امیدوں کے برعکس زمینی حقائق کا سامنا کرنا پڑا اور سمجھ لگی کہ اچھی نوکری حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگست 2024 تک کا تقریباً ایک سال میری زندگی کا سب سے زیادہ بے سمت اور الجھا ہوا دور تھا۔ آج پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر محنت کی کمی نہیں تھی، کمی صرف سمت کی تھی۔

جس سے بھی مشورہ لیا، اس نے ایک نئی راہ دکھا دی، اور میں معاشی مسائل کے باعت ہڑبڑی میں ہر سمت دوڑا۔ ایک مہینہ نجی کالج میں ملازمت کی تو پھر بیرونِ ملک اسکالرشپس تلاش کرتا رہا، کبھی مشرقِ وسطیٰ میں تدریس کے لیے چھ ماہ کا ٹیچنگ ڈپلومہ کیا، کبھی جاپان جانے کی لگائی ہوئی امید پر جاپانی زبان سیکھنے لگا، کبھی PPSC کی جنرل نالج، کبھی CSS، کبھی لیکچررشپ کی تیاری، اور کبھی کمپیوٹر ٹائپنگ کی مشق شروع کر دی۔

یہ سب کچھ ایک ہی سال کے دوران، یکے بعد دیگرے بلکہ اکثر تو ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ اگر اس دور کو ایک لفظ میں بیان کروں تو شاید وہ "بے ہنگم" ہوگا۔ نہ کوئی واضح منصوبہ تھا، نہ کوئی تجربہ، نہ ہی یہ علم کہ کس امتحان کی تیاری کیسے کی جاتی ہے۔ صرف ایک خواہش تھی کہ زندگی میں کچھ بننا ہے، مگر راستہ دکھائی نہیں دیتا تھا۔

شاید اسی بے ترتیبی کے درمیان اللہ تعالیٰ نے ایک ترتیب چھپا رکھی تھی۔ ان تمام کوششوں میں سے جو چند ماہ انگریزی ادب اور PPSC کی تیاری کو ملے، انہی کی محنت آہستہ آہستہ رنگ لانے لگی۔ ستمبر 2024 میں بطور لیکچرار پہلی جوائننگ دی، اور پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے دروازے کھولے جن کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

الحمدللہ، اب تک حاصل ہونے والی چند کامیابیاں یہ ہیں:

- FGEI Lecturer (BS-17) — Rank 1 All over Pakistan

- Lecturer Special Education (BS-17) — Rank 5 in Punjab

- Subject Specialist (BS-17) — Rank 3 in Punjab

- Lecturer FGEI (BS-17) — Rank 5 in Pakistan

- Lecturer Mines & Minerals (BS-17) — Rank 6 in Punjab

- Lecturer WAPDA (BS-17) — Rank 1st in Pakistan (Interview result pending)

- Lecturer Model Colleges (BS-17) — Rank 7 in Pakistan

- اور حال ہی میں punjab Enforcement and Regulatory Authority میں بطور Sub Divisional Enforcement Officer منتخب ہوا

یہ سب کچھ اس حال میں ہوا کہ MDCAT کے علاوہ زندگی میں کبھی کسی اکیڈمی یا ٹیوشن کا حصہ نہیں بنا۔ تمام تعلیم سرکاری اداروں سے حاصل کی۔ کبھی کوئی کسی بھی قسم کا کورس نہیں خریدا، کسی اکیڈمی سے انٹرویو کی تیاری نہیں کروائی، نہ ہی کسی استاد کے سیشن لے سکا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد جا کر معلوم ہوا کہ PPSC اور FPSC کیا ہوتے ہیں اور ان کی تیاری کس انداز سے کی جاتی ہے۔

اس سب کا مقصد یہ نمایاں کرنا ہے کہ وسائل کو کمی گو انسان کو کسی حد تک محرومی کا احساس دلاتی ہے لیکن یہ محرومی دائمی نہیں بننے دینی۔ میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس وسائل کم ہیں، رہنمائی میسر نہیں، آپ کا تعلیمی یا خاندانی پس منظر بہت مضبوط نہیں رہا، یا آپ مہنگی اکیڈمیوں، کورسز اور کتابوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، تو براہِ کرم ان چیزوں کو اپنی منزل کے درمیان آخری دیوار نہ سمجھیں۔
وسائل یقیناً سفر کو آسان بنا دیتے ہیں، مگر وسائل کی کمی منزل کو ناممکن نہیں بناتی۔ اگر انسان سیکھنے پر آمادہ رہے، اپنی غلطیوں سے سبق لیتا رہے اور مستقل محنت کرتا رہے، تو آہستہ آہستہ راستے بھی بنتے جاتے ہیں اور منزلیں بھی سمجھ آنے لگتی ہیں۔

SZABMU MDCAT PAST PAPERS 2025PDF link in first comment..
25/07/2026

SZABMU MDCAT PAST PAPERS 2025

PDF link in first comment..

UHS MDCAT PAST PAPER 2025PDF link in comments
21/07/2026

UHS MDCAT PAST PAPER 2025

PDF link in comments

سیکنڈ ایئر انگلش 50برس سے زائد شامل نصاب ناول Mr.Chips کو ختم کر کے نیا ناول The Pearl سلیبس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔Good-...
05/07/2026

سیکنڈ ایئر انگلش 50برس سے زائد شامل نصاب ناول Mr.Chips کو ختم کر کے نیا ناول The Pearl سلیبس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
Good-Bye- Mr. Chips....!!!

پبلک نوٹستمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 2026، جو 16 اگست 2026 کو من...
01/07/2026

پبلک نوٹس
تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 2026، جو 16 اگست 2026 کو منعقد ہوگا، کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی آن لائن درخواستیں مقررہ مدت کے اندر جمع کروائیں:

8 جولائی 2026 تک باقاعدہ (Regular) فیس کے ساتھ۔
13 جولائی 2026 تک تاخیر سے جمع کرانے کی فیس (Late Fee)** کے ساتھ۔

مزید برآں، امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ MDCAT-2026 سے متعلق تازہ ترین معلومات صرف **پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔ PM&DC سوشل میڈیا یا دیگر غیر سرکاری ذرائع پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات پر اعتماد کرنے کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی پریشانی یا نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

26/06/2026

پنجاب بورڈز رزلٹ 2026 کی متوقع (Expected) تاریخیں

دہم کلاس: 16 اگست 2026 (متوقع)
نہم کلاس: 2 ستمبر 2026 (متوقع)
سیکنڈ ائیر: 23 ستمبر 2026 (متوقع)
فرسٹ ائیر: 22 اکتوبر 2026 (متوقع)

STEP PHYSICS LECTURESAll formulas and tricks collected from lectures of STEP by PGC
25/06/2026

STEP PHYSICS LECTURES

All formulas and tricks collected from lectures of STEP by PGC

MDCAT Update about Registration and Admissions 2026
19/06/2026

MDCAT Update about Registration and Admissions 2026

Address

Multan
Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Expert MDCAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Expert MDCAT:

Shortcuts

Share

Category