Raah e haq k musafir

Raah e haq k musafir

Share

I love you Allah ♡ In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful. The word sometimes has distinct connotations in its various occurrences in the Qur'an.

ISLAM
The word islam is a verbal noun originating from the triliteral root s-l-m, and is derived from the Arabic verb ’áslama, which means "to give up, to desert, to
surrender (to God)."[14][15] Another word derived from the same root is salaam
(سلام) which means 'Peace'.
[16][17] Believers demonstrate submission to God by worshipping Him, following His commands, and avoiding polytheism. In some v

13/04/2021

ڈاکٹر عائض القرنی صاحب "لائٹرین" کا دروازہ کھلا چھوڑ دینے کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں:

(یہ معلومات آپ کی اور آپ کے خاندان کی سلامتی سے متعلق ہیں)۔

ذیل دیئے گئے چند کام کر لیجیئے، آپ کے جسم سے منفی توانائی کا خاتمہ ہوگا اور آپ کے شیاطین کمزور پڑ جائیں گے۔

1: لائٹرین کی صفائی: اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے اور لائٹرین کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور بدبو سے پاک رکھیئے۔

2: رات کو سونے پہلے لائٹرین کو صاف اور پاک رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

3: لائٹرین کا دروازہ ہر وقت اور مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

4: لائٹرین میں کپڑے اتار کر لٹکتا نہ رہنے دیجیئے۔ محض ایک رات کیلیئے لٹکے رہنے والے کپڑوں میں جتنی منفی توانائی بھر جاتی ہے اس کا خاتمہ تقریباً ناممکن ہوتا ہے یا کم از کم 72 گھنٹوں کیلیئے دھوپ میں لٹکانے سے کچھ گلوخلاصی ممکن ہوتی ہے۔

5: میلے اُترے ہوئے کپڑوں کو ہمیشہ لائٹرین سے باہر کسی ٹوکری میں رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

6: لائٹرین میں کبھی بھی عطورات نہ رکھیئے اور نہ ہی اس میں خوشبو وغیرہ کا استعمال کیجیئے۔

7: لائٹرین میں جا کر روتے ہوئے ہر نوجوان لڑکی یا لڑکے کو نصیحت ہو کہ آئندہ کبھی بھی اور کسی بھی حال میں لائٹرین میں کھڑے ہو کر ایسی حرکت یا گفتگو نہ کرنا۔

* لائٹرین میں جا کر رونا آپ کی طرف سے شیاطین کو کھلی دعوت ہوتی ہے کہ آپ کے جسم میں داخل ہو جائیں یا آپ کے جسم کو پکڑ میں لے لیں۔ اس کے علاوہ بھی ایسا کرنے سے رزق یا شادی میں دیر ہوتی چلی جاتی ہے، زندگی میں مشکلات بڑھتی ہیں، بلا سبب غم اور افسردگی کا احساس ہوتا ہے اور تشنج یا مرگی تک ہو سکتی ہے۔

* ہر تیسرے دن اپنے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھولیئے اور گھر میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت (ریکارڈنگ) چلائیے۔ آپ کو بذات خود اپنے اندر اور اپنے گھر والوں میں نفسیاتی بہتری محسوس ہوگی، گھر سے شیاطین اور جراثیم کو بھگانے کیلیئے آقا کریم علیہ السلام کے فرمان کے مطابق کلونجی کی دھونی دیجیئے،

* گھر میں کلونجی یا بخور کی دھونی ایسے وقت نہ دیجیئے جب گھر کی کھڑکیاں بند ہوں۔

* گھر میں بہت زیادہ شیشے نہ لٹکائیے۔ اور اگر مقصود ہو تو داخلی دروازے کے آس پاس لٹکائیے۔

* گھر میں ایسی جگہ نہ بیٹھیئے جہاں سے ابھی ابھی کوئی اُٹھ کر گیا ہو۔

* جاگنے پر لمبی لمبی سانس لیجیئے اور اٹھتے ہوئے بسم اللہ پڑھیئے۔

* رات میں سونے کا ایک مستقل وقت مقرر کر لیجیئے۔ اور سونے سے پہلے سورۃ الملک کی تلاوت کو کبھی ترک نہ کیجیئے۔ (مبارک ہو ان کو جنہیں اس سورت کو سونے سے پڑھنے کی عادت ہے۔ یہ سورۃ ان کیلیئے عذاب قبر سے نجات کا سبب بنے گی)۔

* نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت سے آپ اور جنت کے درمیان میں صرف موت کا حائل ہونا باقی رہتا ہے۔

* آپ کو جن لوگوں سے پیار ہے انہیں یہ پیغام بھیجیئے۔ نیکی کی طرف توجہ دلانے والا نیکی کرنے والے جیسا اجر پاتا ہےَ

‏ڈاکٹر شيخ عائض القرني

24/10/2019
07/05/2019

جھوٹی بات پیهلائی جا رہی ہے جس کو حدیث کا نام یا حدیث سے منسلک کیا جاتا ہے

رمضان کاپہلا عشرہ رحمت کا.
رمضان کادوسراعشرہ مغفرت کا.
رمضان کاتیسراعشرہ جھنم سےنجات کا.

ذراسوچیں.

تمام جہاں کا مالک ھمار ےاللہ کے رحمت اورمغفرت کےدرواز ےاتناچھوٹااورتنگدست ھوہی نہیں ھوسکتے کہ صرف دس دن کے لئے کھولے رہیں .
نہیں
ھمار ےاللہ کی رحمت ہردن رات ہربندوں برستی رہتی ھے.

* حدیث شریف میں ھے.
اللہ ہررات تہائی حصےکےبعد فرماتاھے.
کوئی ھےمیر ےبند ےمجھ سے رحمت و مغفرت اورحاجت طلب کرے تاکہ میں میرےبندوں کی ہرحاجت کوپوراکروں جومانگےوہ دوں.
توپھرصرف دس دن رحمت کاعشرہ کیسے ھوسکتاھے ؟
یہ تواللہ پرسراسربھتان اور جھوٹاالزام ھے.

دوسرا تیسرا عشرہ مغفرت اورجھنم اورنجات کا.
اللہ ہرلمحہ لمحہ اپنےبندوں کی توبہ قبول کرکےاپنےبندوں کی مغفرت کرنے کےلئےتیاررہتا ھے. مغفرت کرنا قبر و جھنم کےعذاب کا نجات ھے.

اللہ کی رحمت و نعمت اور قدرت کی کوئی حد نہیں ھوتی
اللہ جب چاہےتب اپنےبندوں کواپنےفضل وکرم سےہر نعمت سےنوازسکتاھے.
لیکن طلب گاربند ےھوناچاہئے.

بہرحال "
میر ےاللہ کےبند ےایسی من گھڑت جھوٹی باتوں پریقین کرکےاپناایمان اورعقیدہ خراب کرکےاللہ کی رحمت ونعمتوں سے محروم نہ ھوجائیں

اللہ ہم سبکو قرآن و حدیث کو سمجھ کراسی پرزندگی گزانےکی توفیق عطا فرمائیں

16/06/2018

عید مبارک♥
تقبل اللہ منا ومنکم

03/06/2018

امام ابن بطال رحمه الله فرماتے ہیں :

"لقاء الناس بالتبسم وطلاقة الوجه من أخلاق النبوة، وهو مناف للتكبر، وجالب للمودة"

لوگوں سے مسکرا کر اور خوشگوار چہرے سے ملنا انبیاء کے اخلاق میں سے ہے، اور یہ تکبر کو ختم کرتا ہے اور محبت کو پیدا کرتا ہے !

[شرح الصحيح : ١٩٣/٥]

03/06/2018

ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ____
ﮐِﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻭﺿﺎﺣﺘﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ _____
ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑِﻦ ﮐﮩﮯ ﺳُﻦ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ _____
ﻭﮦ ﺑﺲ ﺩِﻝ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩِﻝ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩِﻝ ﭘﮭﯿﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ______.
ﺍُﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ____
ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻮﻝ ﻟﻮ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺑﺲ ﮐﺮﻭ _____
ﻣﯿﮟ ﺳُﻦ ﺳُﻦ ﮐﺮ ﺗﻨﮓ ﺁﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ _____
ﻧﮧ ﺑﻮﻟﻮ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺳُﻦ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ _____
ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻟﮩﺎﻡ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ____
ﺭﻭ ﻟﻮ ﺗﻮ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ _____________
ﺳﮩﺎﺭﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ، ﻣﺰﺍﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﺍُﮌﺍﺗﺎ ، ﺩُﮬﺘﮑﺎﺭﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ _____
ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﺴﯽ ﮨﻤﺪﺭﺩ ﮐﺎ ﮐﺎﻧﺪﮬﺎ ﻣُﯿّﺴﺮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﮐِﺘﻨﺎ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ______
ﺍِﺱ ﺍُﻣﯿﺪ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻭﮦ ﮨﮯ "
ﺍِﺱ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﮯ "
ﺍِﺱ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮔِﺮﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﮔﺎ "❤❤

31/05/2018

کیا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو رمضان میں دن کے وقت کھانے پینے سے تو باز رہے لیکن اپنی مطلقہ کے زیر پرورش اپنے بچوں کے بارے میں لا پرواہی سے باز نہ آئے؛ انہیں مطلق العنان کھلا چھوڑ دے، ان کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش نہ آئے، ان کی خبر کی گیری نہ کرے اور نان و نفقہ نہ دے!؟
کیا اس مرد کا بھی روزہ ہے جو اپنے بچوں کو طلاق یافتہ ماں سے ملنے نہیں دیتا!؟ حالانکہ ماں کی خوشبو اور مہک کے بغیر زندگی کا کیا مزہ ؟
کیا اس شخص کا بھی روزہ ہے جو ظلم کرتے ہوئے اپنی بیوی درمیان میں لٹکائے رکھے، نہ اسے حقیقی بیوی بنائے اور نہ ہی اسے طلاق دے کر فارغ کرے!؟
بھلا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو اپنے والدین سے قطع تعلقی کر لے!؟ ان پر زبان درازی کرے، ان کی خدمت سے تنگ آ جائے، اگر والدین اس سے مانگیں تو بخیلی کرے، اگر اسے سمجھایا جائے تو مزید بگڑے، اگر کوئی امید لگائے تو اس کے خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوں، اور اگر اس کی ضرورت پڑے تو ڈھونڈنے میں نہ آئے۔ جواب دے تو سختی سے! ہر وقت ڈرانے دھمکانے پر لگا رہے، کبھی کوئی کام وقت پر نہ کرے، ہمیشہ تسویف سے کام لے۔
کیا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو فرض نماز چھوڑ کر سویا رہے، وقت گزار کر نماز پڑھے، ظہر اور عصر کی نماز وقت کے بعد پڑھے، اور پورے رمضان میں اس کی یہی عادت ہو!؟
کیا اس شخص کا بھی کوئی روزہ ہے جو اپنے بھائیوں اور بہنوں کی وراثت ہڑپ کر جائے، یتیموں اور مساکین کا حق غصب کر لے، اوقاف کے اناج پر قبضہ کر کے بیٹھ جائے اور مستحقین کو ان کے حق سے محروم کر دے۔
ہاں ان سب لوگوں کا صرف اتنا سا روزہ ہے کہ ان کی روزے سے متعلق واجبی سی ذمہ داری پوری ہو جائے گی، لیکن ان کا روزہ خلاف شریعت کاموں، گناہوں، ظلم اور کبیرہ گناہوں سے آلودہ ہو گا۔
بلکہ ایسا بھی ممکن ہے کہ اس کے روزوں کا ثواب ان ظلموں اور جرائم کے گناہوں کا مقابلہ ہی نہ کر سکے۔
اس لیے اللہ سے ڈور! روزہ خوری سے بچنے والو! اور روزہ توڑنے والی اشیاء سے اجتناب کرنے والو! تم ایسے کاموں میں ملوث ہو جنہیں دائمی طور پر ہمیشہ کے لیے ترک کرنا ضروری ہے۔
کھانے سے روزہ رکھنے والے کاش کہ تم نے ظلم سے بھی روزہ رکھ لیا ہوتا
کیا کسی ظالم انسان کو بھی روزہ فائدہ دیتا ہے جس کا باطن گناہوں سے بھرا ہوا ہو؟!
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
(جو شخص خلاف شرع بات کہنے یا اس پر عمل کرنے سے باز نہیں آتا تو اللہ تعالی کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے) بخاری
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
(بہت سے روزے داروں کو روزے سے صرف بھوک پیاس ملتی ہے، اور بہت سے قیام کرنے والوں کو قیام کے بدلے صرف بے خوابی ملتی ہے۔) احمد
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ان لوگوں میں شامل فرمائے جو رمضان کے روزے رکھ کر ان کی حفاظت کرتے ہیں، اور نیکیوں اور عبادات کو کسی بھی قسم کے گناہوں سے گدلا نہیں ہونے دیتے۔

31/05/2018

جب عورت کو روزہ کی حالت میں ماہواری شروع ہو جائے تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے، اگرچہ غروب شمس سے چند لمحہ قبل ہی ماہواری کا خون آنا شروع ہو جائے، اگر اس کا روزہ واجب ہو تو اس پر قضاء واجب ہو گی، حالت حیض میں عورت کا روزہ جاری رکھنا حرام ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
حائضہ اور نفاس والی عورت کے روزہ کی حرمت میں امت کا اجماع ہے، لہذا اس بنا پر اس کا روزہ صحیح نہیں .... امت کا اس پر بھی اجماع ہے کہ اسے اس روزہ کی قضاء میں روزہ رکھنا ہو گا، امام ترمذی، ابن مندر، اور ابن جریر اور ہماے اصحاب وغیرہ نے یہ اجماع نقل کیا ہے۔
المجموع للنووی (2 / 386)
اور ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :
اہل علم کا اجماع ہے کہ حائضہ اور نفاس والی عورت کا روزہ رکھنا حلال نہیں، بلکہ وہ رمضان کے روزے نہیں رکھیں گی بلکہ وہ بعد میں اس کی قضاء کریں گی، اور اگر وہ روزہ رکھ بھی لیں تو ان کا روزہ صحیح نہیں ہوگا۔
عا‏ئشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہيں کہ :
(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمیں حیض آتا تو ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم روزے قضاء کریں اور نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیا جاتا تھا) متفق علیہ۔
اس میں حکم تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہے، ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
(کیا تم میں سے جب کسی ایک کو حیض آتا ہے وہ نہ تو نماز ادا کرتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھتی ہے، یہ اس کے دین میں کمی ہے) صحیح بخاری۔
حائضہ اور نفاس والی عورت برابر ہے کیونکہ نفاس کا خون ہی حیض کا خون ہے اور اس کا حکم بھی وہی ہے، جب دن کے کسی بھی حصہ میں حیض آجائے تو اس دن کا روزہ فاسد ہو جائے گا، چاہے دن کی ابتداء میں حیض آئے یا پھر شام کے وقت، اور حائضہ عورت نے جب حالت حیض میں روزہ رکھنے کی حرمت کا علم ہونے کے باوجود روزہ کی نیت کی اور کچھ نہ کھایا پیا تو وہ گنہگار ہوگی، اور اس کا یہ روزہ رکھنا کافی نہیں ہوگا۔
شیخ ابن عثیمین اللہ تعالی کا کہنا ہے :
روزہ کی حالت میں حیض آنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے، چاہے غروب شمس سے ایک لمحہ قبل ہی کیوں نہ آئے، اگر تو فرضی روزہ ہو تو اس دن کی قضاء واجب ہوگی۔
لیکن اگر اس نے مغرب سے قبل حیض کے خون کے انتقال کو محسوس کیا اور خون آنا شروع نہیں ہوا بلکہ مغرب کے بعد خون آنا شروع ہوا تو اس کا روزہ صحیح اور مکمل ہے اور صحیح قول یہی ہے کہ باطل نہيں ہوگا۔
الدماء الطبیعیۃ للنساء صفحہ نمبر (28)۔
مستقل فتوی کمیٹی (اللجنۃ الدائمۃ) سے مندرجہ ذیل سوال کیاگيا :
ایک عورت نے روزہ رکھا لیکن غروب شمس اور اذان سے کچھ دیر قبل حیض آنا شروع ہو جائے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا؟
کمیٹی کا جواب تھا :
اگر تو حیض مغرب سے قبل آئے تو روزہ باطل ہوگا اور اس کی قضاء کرے گی لیکن اگر مغرب سے بعد حیض آنے کی صورت میں اس کا روزہ صحیح اور مکمل ہے اس پر کوئی قضاء نہيں۔
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء (10 / 155)۔
واللہ اعلم !
الاسلام سوال وجواب

31/05/2018

✒🌸سوال
اس شخص کا کیا حکم جس نے نفل روزہ رکھا ہو اور پھر اسے توڑدیا ہو، کیا اس پر کچھـ واجب ہے؟
❤✒جواب
نفلی روزہ رکھنے والے کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ روزہ توڑدے، اور اس پر قضا بھی نہیں ہے؛ اس لئے کہ نفل روزہ شروع کرنے سے پہلے بندے کو جس طرح اختیار حاصل ہے [چاہے تو رکھے، اور چاہے تو نہ رکھے]، اسی طرح شروع کرنے کے بعد بھی اختیار حاصل رہے گا [کہ چاہے تو مکمل کرے یا چاہے تو چھوڑدے]۔
🌷🌷وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔

31/05/2018

✒🌹سوال
حائضہ عورت اگر فجر سے پہلے پاک ہو جائے تو كیا وہ اس دن کاروزہ ركھے گی؟
✒🌷جواب
اس دن کا روزہ رکھے گی اور غسل کرے گی اگرچہ طلوع فجر کے بعد غسل ہو،
اور غسل میں طلوع فجر کے بعد تک تاخیر کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہ ہوگا۔

31/05/2018

اصلاح قلب کے لیے اللہ کا ذکر اور قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق مفید ترین وسائل ہیں،
قرآن اللہ تعالی کا کلام ہے اور اللہ تعالی کی لوگوں پر حجت ہے،
قرآن سرچشمہ حکمت اور رسالت نبوی کی نشانی ہے، اللہ تعالی کی جانب قرآن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جاتا، قرآن کے بغیر ہمارے لیے نجات ممکن نہیں، یہ بصیرت اور بصارت دونوں کے لیے نور ہے، قرآن کے قریب ہونے والا صاحب شرف بن جاتا ہے، اس پر عمل پیرا شخص معزز ہو جاتا ہے، قرآن کی تلاوت ثواب کے ساتھ رہنمائی بھی ہے، قرآن کا مطالعہ علم اور ثابت قدمی کا باعث ہے، قرآن پر عمل تحفظ اور امان کا باعث ہے، قرآن کی تعلیم اور قرآن کی جانب دعوت نیک لوگوں کے سر کا تاج ہے، ماہ رمضان میں قرآن کی کثرت سے تلاوت کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے، رمضان میں قرآن کی تلاوت، تدبر، تعلیم و تعلم، اور اس پر عمل کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے؛ کیونکہ قرآن کا نزول اسی مہینے میں ہوا ہے،
فرمانِ باری تعالی ہے:
{شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ}
رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے ۔ (البقرة: 185)
یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں قرآن کو سمجھ کے پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
7 hrs · Public

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Cantt
Multan
60000