رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“اللہ کی قسم! میں دن میں ستر سے زائد مرتبہ
اللہ سے توبہ اور استغفار کرتا ھوں۔”
حوالہ: صحیح بخاری ، حدیث نمبر: 6307
اس حدیث میں نبی کریم ﷺ نے استغفار اور توبہ
کی عظمت کو نہایت واضح انداز میں بیان فرمایا
ھے، یعنی باوجود اس کے کہ آپ ﷺ معصوم تھے
اور اللہ کے محبوب ترین بندے تھے، پھر بھی آپ
ﷺ دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ توبہ اور استغفار
فرمایا کرتے تھے،
اس سے معلوم ھوتا ھے کہ استغفار صرف گنہگاروں
کے لیے نہیں بلکہ ہر مومن کے لئے ضروری ھے،
کیونکہ استغفار دل کو پاک کرتا ہے، ایمان کو تازہ
کرتا ھے اور اللہ کی رحمت کو اپنی طرف کھینچتا
ھے،
اس سے یہ سبق ملتا ھے کہ ہمیں اپنی زندگی میں
استغفار کو لازمی معمول بنانا چاہیے اور ہر وقت
اللہ سے معافی مانگتے رہنا چاہیے،
مثال کے طور پر اگر کوئی شخص روزانہ فجر کے
بعد، نمازوں کے بعد یا رات سونے سے پہلے کچھ
وقت نکال کر استغفار کرے اور اپنے گناھوں پر
ندامت کے ساتھ اللہ سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ
اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ھے اور اس کے
دل کو سکون عطا کرتا ھے،
یہ حدیث ہمیں یہ یقین دلاتی ھے کہ نبی کریم ﷺ
کی سنت یہی ھے کہ ہم اللہ کی طرف بار بار رجوع
کریں، کیونکہ توبہ اور استغفار مومن کی زندگی کو
نور اور برکت سے بھر دیتے ہیں۔
فکرِ آخرت - آؤ دین سیکھیں
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from فکرِ آخرت - آؤ دین سیکھیں, Virtual Islamic Study Center, Multan.
17/02/2026
جب اپنے رب کے سپرد اپنا معاملہ کر دیا ہے، دل کی ہر بات
اس کے سامنے کہہ دی ہے تو اب دل کو سُکون دو، بےفکری اختیار کرو۔ وہ تمہاری دعاؤں کو سُننے والا، تمہارے آنسوؤں کو جاننے والا ہے۔ جس حکمت اور محبت سے وہ عطاء کرے گا، وہ تمہارے گمان سے کہیں بڑھ کر ہو گا۔
بس یقین رکھو، اِن شاءالله تعالیٰ! وہ ایسا راستہ نکالے گا کہ تم خود حیران رہ جاؤ گے۔
تمہیں ابھی خبر ہی نہیں کہ اللّٰہ پاک نے تمہارے لیے کیسے کیسے قبولیت کے ذریعے بنا رکھے ہیں۔ تمہاری یہ بے بسی ہمیشہ کیلئے نہیں ہے تمہارے لیے تو اللّٰہ پاک نے کُنّ کے صلے سوچ رکھے ہیں۔ کیوں لگتا ہے تمہیں کہ اللّٰہ ناواقف ہے تم سے؟
اس نے تمہارے سبھی آنسوؤں کے حساب کر رکھے ہیں۔
اللّٰہ نے انکار نہیں کیا تمہاری کسی بھی چاہ سے اس نے تو بس بہتر وقت کے لیے اجر سنبھال رکھے ہیں۔
تم بس یقین سے اس کے فیصلوں کا انتظار کرو وہ بنا دے گا وہ سبھی کام جو اب تک بگڑے ہوئے ہیں۔
وہ جو ملتا نہیں اور کسی صورت بھولتا بھی نہیں یہ راز ہیں مصلحتوں کے جو اللّٰہ نے سب سے چھپائے ہوئے ہیں۔
دعاؤں میں اگر دل لگنے لگے تو جان لو
کے اللّٰہ مقدر بدلنے کی ٹھانے ہوئے ہے۔
اپنے منصوبوں کے ٹوٹ جانے پر تم دیکھو گے کے اسنے تمہارے لیے کیسے حیران کُن منصوبے بنائے ہوئے ہیں۔
یہ جو اب تک تمہارا صبر ٹوٹا نہیں
یہ اللّٰہ پاک ہی تو ہے جو تمہیں تھامے ہوئے ہے
15/02/2026
🌹 "سورہ الزمر کی ایک آیت ہے! جس کو مفسرین کا خیال ہے کہ قرآن پاک کی سب سے زیادہ امید افزا آیت ہے، یعنی اس سے بڑی کوئی امید افزا آیت اور ہو نہیں سکتی، جتنی یہ آیت ہے اور وہ کیا ہے:
✨ " قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ ".......
"اے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میرے بندوں سے کہہ دیجیئے جنھوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے"
اب دیکھیں اس میں طرزِ تخاطب بھی عجیب ہے اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے سبحان اللّٰہ! "میرے بندوں سے" انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، وہ گناہ کیے بیٹھے ہیں
اور اللّٰہ تعالٰی فرماتا ہے میرے بندے ہیں ان سے کہہ دیجیئے کیا:
✨ " لَاتَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ "..........
"اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں"
کیوں نہ مایوس ہوں؟؟
✨ " إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ".........
"اللّٰہ تعالیٰ سارے کے سارے گناہ معاف کر دے گا"۔ کیوں معاف کر دے گا ؟؟؟
✨ " إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ".........
"بیشک وہ ہے ہی بہت بخشنے والا اور ہمیشہ رحم کرنے والا"
اس کی صفات ہیں اس لیے کردے گا۔ کیوں کر دے گا ؟؟؟
اس لیے کردے گا کہ تمہیں ایک کام کرنا پڑے گا:
✨ " وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ "........
"تم ایسا کرو کہ تم اپنے رب کی طرف جھک پڑو"
✨ " وَأَسْلِمُوا لَهُ "..........
"اور اپنے آپ کو اس کے سامنے submit کر دو، اپنا آپ اس کے سپرد کر دو"
" یہ ایک کام انسان نے کرنا ہے کہ اپنے آپ کو اپنے اللّٰہ کے سپرد کرنا پھر وہ سارے گناہ معاف کر دے گا
پھر مایوس ہونے کی کیا بات ہے ".......
14/02/2026
تمہارا مان اللہ پر ہے نا…
اگر دل کے کسی کونے میں یہ یقین زندہ ہے
کہ اللہ تمہاری سنتا ہے،
تو پھر بے فکر رہو…
وہ تمہارا مان ٹوٹنے نہیں دے گا۔
دیکھنا، وہ آزمائش کے بوجھ سے پہلے ہی
تمہارے لیے آسانیاں پیدا کر دے گا 🤍۔
اللہ خاموش نہیں ہوتا،
وہ تاخیر کرتا ہے
تاکہ تمہارا یقین پختہ ہو،
تاکہ تم سیکھو کہ
ہر دعا فوراً نہیں،
مگر ہر دعا ضرور سنی جاتی ہے
اور یاد رکھو!
اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا ایمان کا راستہ نہیں۔
مایوسی تو ان لوگوں کا شیوہ ہے
جو رب کو پہچانتے نہیں۔
مومن کبھی نااُمید نہیں ہوتا،
کیونکہ اسے معلوم ہے
کہ جس رب نے اندھیروں میں بھی راستے بنائے،
وہ اس کے لیے بھی راستہ ضرور نکالے گا
قرآن ہمیں یاد دلاتا ہے:
"اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو"
کیونکہ نااُمیدی دل کو کمزور کرتی ہے
اور یقین دل کو طاقت دیتا ہے۔
بس مان قائم رکھو،
دعا کو تھامے رکھو،
اور اللہ کے فیصلے پر راضی رہو…
ان شاء اللہ
وہ لمحہ ضرور آئے گا
جب تم کہو گے:
یا اللہ! تو نے میرا مان رکھ لی
18/02/2021
26/02/2020
Many many Happy returns of the day to our teacher may u have many more
25/02/2020
Movie time
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Virtual Islamic Study Center
Multan