Alizeh Shah fans
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alizeh Shah fans, Education Website, JahanPur Tehseel JalalPur PeerWala, Multan.
Hikmat Stories HS ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اسلامی کہانیاں، سبق آموز واقعات، نبیوں اور صالحین کی زندگی سے حکمت بھری باتیں اور جدید زندگی کے لیے موٹیویشنل پیغامات پیش کیے جاتے ہیں۔
ہماری ہر کہانی دل کو چھو لے، سوچ بدل دے اور زندگی میں مثبت تبدیلی لائے۔
12/03/2026
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کمنٹ میں رائے دیں
02/02/2026
کون کون حضرات محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ہے جواب ضرور دینا ۔
روٹی کی قدر و قیمت کیا ہے یہ اس ویڈیو جانیے
#جنوری
زندگی ایک تماشا ہی ہے
28/01/2026
غیبت کرنے والے کو نا پسند کیا جاتا ہے
حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک جگہ چند صحابہ کرام جمع تھے ایک صحابی کا وہاں سے گزر ہوا تو حاضرین میں سے کسی صحابی نے کہا: میں خدا کے لئے اس شخص سے نفرت کرتا ہوں“۔
یہ ملامت اور ؟ تو نے غلط اس کی یہ بات سن کر صحابہ کرام نے اسے ملامت کی اور کہا ؟ ” تو نے انتہائی غلط بات کی ہے ہم اس شخص کو تیرے خیالات کی اطلاع دیں گئے۔
چنانچہ اس صحابی کو اس گفتگو کی اطلاع دی گئی جو اسے سخت ناگوار گزری اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور غیبت کرنے والے صحابی کی شکایت کی ، آپ نے اس صحابی کو طلب کیا اور پوچھا: تم نے یہ کیا کہا ہے۔
اس صحابی نے کہا: ” آقا! میں نے جو کچھ بھی کہا ہے درست کہا ہے۔
آپ نے اس سے فرمایا: تم اس سے کیوں دشمنی رکھتے ہو؟“
اس صحابی نے عرض کیا : آقا ! میں اس کا قریبی ہمسایہ ہوں اور اس کے حالات سے پوری طرح آگاہ ہوں، شخص دن رات میں واجب نمازوں کے علاوہ اور کوئی نماز نہیں پڑھتا“۔
شکایت کنندہ صحابی بولا : یا رسول اللہ ! آپ اس سے پوچھیں کیا میں نماز تاخیر سے پڑھتا ہوں یا وضو غلط کرتا ہوں یا رکوع و سجود صحیح طرح سے بجا نہیں لاتا ؟ ۔
غیبت کرنے والے صحابی نے کہا: "نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں البتہ یہ شخص رمضان کے علاوہ کبھی کوئی روزہ نہیں رکھتا، یہ صرف اس مہینے میں روزہ رکھتا ہے جب ہر نیک و بد قسم کے لوگ روزہ رکھتے ہیں
شکایت کنندہ صحابی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اس سے یہ پوچھیں کہ آیا میں نے کبھی روزہ توڑا ہے یا میں نے روزہ کے شرائط سے انحراف کیا ہے؟۔
غیبت کرنے والے صحابی نے کہا : نہیں ! مگر میں نے واجب زکوۃ کے علاوہ جسے ہر کوئی ادا کرتا ہے اسے کسی غریب کی مدد کرتے نہیں دیکھا۔
شکایت کنندہ صحابی نے عرض کی : یا رسول اللہ آپ اس سے پوچھیں کہ کیا کبھی میں نے زکواۃ کم مقدار میں دی ہے یا زکواۃ میں کوئی خراب جنس دی ہے؟ ۔
غیبت کرنے والے صحابی نے کہا: ”نہیں“۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیبت کرنے والے صحابی سے فرمایا: ” میرے پاس سے اٹھ کر چلا جا “شاید یہ شخص جس کی تو بد گوئی کرتا پھر رہا ہے خدا کی نظر میں تجھ سے بہتر ہو ۔
28/01/2026
روٹی کا احترام لازم ہے ۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ روٹی کا احترام کیا کرو کیونکہ روٹی تیار کرنے میں عرش اور زمین کے مابین تمام موجودات اور مخلوقات شریک ہوتے ہیں، بعد میں آپ نے فرمایا کہ تم سے پہلے گزرنے والے انبیاء کرام میں ایک دانیال نبی بھی گزرے ہیں ایک دن دانیال نے ایک فقیر کو ایک روٹی دی ، فقیر نے ان کے ہاتھ سے روٹی لی اور کوچہ کے درمیان جا کر پھینک دی اور کہا کہ میں یہ روٹی لے کر کیا کروں گا اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے جب دانیال علیہ السلام نے یہ دیکھا تو آسمان کی طرف منہ کر کے کہا کہ پروردگار ! روٹی کو اس کا صحیح مقام عطا کر۔
تو اُن کی اس بد دعا کے نتیجے میں اللہ تعالی نے بارش کا سلسلہ منقطع کر دیا، زمین پر روئیدگی ختم ہو گئی اور نتیجہ یہ نکلا کہ انسان،انسان کو کھانے لگ گیا۔
دو عورتیں تھیں اور اُن کے پاس ایک ایک بچہ تھا انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دن ایک عورت کے بچے کو پکا کر کھا ئیں گی اور دوسرے دن دوسری عورت کے بچے کو کھایا جائے گا، چنانچہ ایک دن دونوں عورتوں نے مل کر ایک بچے کو کھا یا دوسرے دن جب دوسرے بچے کو کھانے کی باری ہے تو اس کی ماں نے اپنے بچے کو ذبح نہیں کرنے دیا جس کی وجہ سے اُن میں شدید جھگڑا ہوا کہ دانیال کے پاس وہ عورتیں آئیں اور اپنے جھگڑے کی داستان سنائی تو اُس وقت حضرت دانیال نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے اور کہا کہ پروردگار ! اب ان لوگوں کو روٹی کی قدر و منزلت سے آگاہی ہوگئی ، مہربانی فرما ہمارے اوپر اپنی رحمت کا نزول فرما، اس کے بعد بارش ہوئی اور پورے علاقے سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔
28/01/2026
آج کی بات ۔
28/01/2026
Follow Me
27/01/2026
Kuch Log .........
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Multan
60000