11/08/2026
السلام علیکم
جمعہ کے دن مجھ سے غلطی سے JazzCash میں 9000 روپے کی ایک غلط ٹرانزیکشن ہو گئی۔ میں نے فوراً اس نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نمبر بند تھا۔ میں روزانہ کال کرتا رہا۔
آج اللہ کے فضل سے نمبر آن ہوا، اگرچہ پہلی کال اٹینڈ نہیں ہوئی، لیکن کچھ دیر بعد دوسرے نمبر سے کال آئی۔ میں نے پوچھا کہ آپ نے میرے گھر کے نمبر پر کال کیوں کی؟ انہوں نے پورا معاملہ سنا، تصدیق کی اور پھر میرے 9000 روپے واپس ٹرانسفر کر دیے۔
سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ بھائی ہمارے اپنے علاقے جلال پور پیر (بیت مغل) سے تعلق رکھتے تھے۔
آج کے دور میں جہاں منفی خبریں زیادہ سننے کو ملتی ہیں، وہاں ایسے ایماندار اور اچھے لوگوں کا ذکر بھی ضروری ہے۔ یہ ہمارے علاقے کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے رزق میں برکت دے اور ہمارے معاشرے میں امانت، دیانت اور بھلائی کو عام فرمائے۔ آمین۔
میں نے سوچا یہ مثبت بات اپنے جلال پور پیر کے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کروں۔