Muhammad Shahzad Nazar Daha

Muhammad Shahzad Nazar Daha

Share

☆● DIRECTOR PUNJAB COLLEGE. ☆● DIRECTOR THE EDUCARE COLLEGE.

Photos from Punjab Group Of Colleges's post 19/12/2025
14/07/2025

مصنوعی درخت: ہوا کی صفائی میں قدرتی درختوں سے 1,000 گنا تیز! 🌬️🌳

کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک حیرت انگیز ایجاد کی ہے — ایسے مصنوعی درخت تیار کیے گئے ہیں جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو قدرتی درختوں کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ تیزی سے جذب کر سکتے ہیں۔ 🌍💨

یہ انقلابی ڈیوائسز ڈاکٹر کلاؤس لاکنر اور ان کی ٹیم نے ڈیزائن کی ہیں، جو بغیر کسی بجلی یا توانائی کے جدید مٹیریلز کے ذریعے کاربن کو جذب کرتی ہیں۔ ان کا انحصار نمی اور ذہین کیمیائی تعاملات پر ہے — یعنی نہ توانائی کی ضرورت، نہ پانی، نہ زمین۔ ♻️⚡

یہ “مصنوعی درخت” ڈائریکٹ ایئر کیپچر (DAC) ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں، جنہیں اب اسٹارٹ اپس اور ماحول دوست کمپنیاں بڑے پیمانے پر اپنا رہی ہیں۔ 🌐🌱

💡 صرف ایک مصنوعی درخت ہزاروں قدرتی درختوں کے برابر کاربن کی صفائی کر سکتا ہے — بغیر کھیت، بغیر پانی!

اب تصور کریں: بنجر صحراؤں میں کاربن فارم بنیں، جو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف انسانی جنگ میں مؤثر کردار ادا کریں — یہ کوئی خواب نہیں، بلکہ حقیقت کا رُخ کرتی ہوئی سائنس ہے۔ 🔬🌎

09/07/2025

مارک سپٹز دنیا کا نامور تیراک تھا‘ یہ تاریخ کا پہلا تیراک تھا جس نے اولمپکس میں 9 بار فتح حاصل کی‘ یہ اکٹھے سات گولڈ میڈل حاصل کرنے والا پہلا تیراک بھی تھا‘ مارک سپٹز نے 1972ءمیں میونخ کے اولمپکس میں سات گولڈ میڈل لیے اور پوری دنیا کو حیران کر دیا‘وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد سٹیج پر بیٹھا اور ہنس کر رپورٹرز کے سوالوں کے جواب دینے لگا‘ایک رپورٹر نے اچانک اس سے کہا ”مارک ٹوڈے از لکی فار یو“ یہ فقرہ سیدھا اس کے دل پر لگا۔

وہ تڑپ کرمڑا اوررپورٹر کو سٹیج پر آنے کی دعوت دے دی‘ رپورٹرڈرتے ڈرتے سٹیج پر آ گیا‘ مارک سپٹز نے اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور بڑے پیار سے بولا ”میں 1968ءمیں میکسیکو کے اولمپکس میں شریک تھا‘ میں نے بڑی کوشش کی لیکن میں آدھ منٹ یعنی تیس سیکنڈ سے ہار گیا‘ میں نے اس وقت فیصلہ کیا میں اگلا اولمپکس بھی جیتوں گا اور سب سے زیادہ گولڈ میڈل بھی حاصل کروں گا“ وہ رکا اور پھر بولا ”تم جانتے ہو مجھے تیس سیکنڈ کور کرنے کےلئے کتنی محنت کرنی پڑی“ رپورٹر خاموش رہا‘ مارک سپٹز چند سیکنڈ رک کر بولا ”میں چار سال میں دس ہزار گھنٹے پانی میں رہا‘ میں نے ان چار برسوں میں ایک بھی چھٹی نہیں کی‘ میں کرسمس کے دن بھی سوئمنگ پول میں ہوتا تھا اور اپنا برتھ ڈے بھی تیر کر مناتا تھا‘ ان چار برسوں میں میرے والدین کا انتقال ہوا‘ میرے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا‘ میری گرل فرینڈز مجھے چھوڑ گئیں‘ میرا اکاﺅنٹ خالی ہو گیا‘ میرے کریڈٹ کارڈز بند ہو گئے‘ میری گاڑی میرا گھر بک گیا لیکن میں نے ایک بھی دن چھٹی نہیں کی‘ تم اگر ان دس ہزار گھنٹوں کو چار پر تقسیم کرو تو یہ اڑھائی ہزار گھنٹے سالانہ اور آٹھ گھنٹے روزانہ بنتے ہیں‘ میں اتنا عرصہ پانی میں رہنے کی وجہ سے ایسڈ ری فلکس ڈزیز کا شکار ہوگیا‘ میرے پورے جسم میں درد ہوتا ہے اور مجھے روزانہ فزیو تھراپی کرنا پڑتی ہے‘ میں اس بیماری اور دس ہزار گھنٹے کی پریکٹس کے بعد اپنی صرف 30 سیکنڈ کی کمی پوری کرنے کے قابل ہوا اور میں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سات گولڈ میڈل حاصل کر لیے لیکن تم کہتے ہو یہ میرا لکی ڈے ہے۔ میں روز پانی میں آٹھ گھنٹے پریکٹس کرتا تھا‘ تم روزانہ 10گھنٹے پریکٹس کر لو‘ میرا لکی ڈے تمہارا لکی ڈے بن جائے گا“ وہ اس کے بعد رکا اور پھر تاریخی فقرہ کہا‘ اس نے کہا ”انسان جتنی محنت کرتا جاتا ہے وہ اتنا خوش نصیب ہوتا جاتا...زندگی کے ہر شعبے میں یہی شعار اپنایا جاتا ہے کہ ہم محنت سے زیادہ قسمت پہ یقین کرتے ہیں ۔۔ لہٰذا محنت کریں اور اللہ سے دعا کریں محنت کا اچھا پھل مِلے.. شکریہ

19/06/2025

Scientists say that the brain actually make insulin.

New research reveals that the brain, long overshadowed by the pancreas in insulin production, is a significant source of the hormone itself.

Though dismissed for decades, studies now confirm multiple types of brain cells — including neurogliaform cells, neural progenitors, and stress-sensing neurons — produce insulin independently of the pancreas.

These cells are located in regions tied to memory, growth, and even appetite control. For instance, insulin from the choroid plexus, which creates cerebrospinal fluid, has been shown to influence food intake by altering hypothalamic circuits.

While brain-derived insulin doesn't regulate blood glucose like its pancreatic counterpart, it appears essential for neural health and metabolic regulation within the brain.

The discovery has deep implications for understanding conditions like Alzheimer's, often dubbed “type 3 diabetes,” due to the brain’s insulin resistance and reduced glucose usage. With brain insulin tied to appetite, cognition, and aging, this emerging field may reshape how we understand and treat neurodegenerative diseases and metabolic disorders alike.

learn more https://theconversation.com/despite-what-you-learned-at-school-insulin-isnt-just-made-in-the-pancreas-256264

Photos from Muhammad Shahzad Nazar Daha's post 07/06/2025
07/05/2025

،
"میں نے اپنے بابا جی کو بہت ھی فخر سے بتایا کہ میرے پاس دو گاڑیاں ھیں اور بہت اچھا بینک بیلنس ھے، میرے بچے اچھے انگریزی سکول میں پڑھ رھے ھیں، عزت، شہرت سب کچھ ھے، دنیا کی ھر آسائش ھمیں میسر ھے، اس کے ساتھ ساتھ ذھنی سکون بھی ھے۔ میری یہ بات سننی تھی کہ انہوں نے جواب میں مجھے کہا کہ یہ کرم اس لئے ھوا کہ تو نے اللہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں۔
میں نے جب اس بات کی وضاحت چاھی تو بابا نے کہا،
"اشفاق احمد، میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا۔ اماں کو اس مرغے سے خصوصی محبت تھی۔ اماں اپنی بک (مٹھی) بھر کے مرغے کی چونچ کے عین نیچے رکھ دیا کرتی تھیں اور ککڑ چونچ جھکاتا اور جھٹ پٹ دو منٹ میں پیٹ میں پیٹ بھر کے مستیوں میں لگ جاتا۔ میں روز یہ ماجرا دیکھا کرتا اور سوچتا کہ یہ ککڑ کتنا خوش نصیب ھے۔ کتنے آرام سے بنا محنت کیے اس کو اماں دانے ڈال دیتی ھیں۔ ایک روز میں صحن میں بیٹھا پڑھ رھا تھا، حسب معمول اماں آئی اور دانوں کی بک بھری کہ مرغے کو رزق دے۔ اماں نے جیسے ھی مٹھی آگے کی مرغے نے اماں کے ھاتھ پر ٹھونگ (چونچ) مار دی۔ اماں نے تکلیف سے ھاتھ کو جھٹکا تو دانے پورے صحن میں بکھر گئے۔ اماں ھاتھ سہلاتی اندر چلی گئی اور ککڑ (مرغا) جو ایک جگہ کھڑا ھو کر آرام سے پیٹ بھرا کرتا تھا اب وہ پورے صحن میں بھاگتا پھر رھا تھا۔ کبھی دائیں جاتا کبھی بائیں کبھی شمال کبھی جنوب۔ سارا دن مرغا بھاگ بھاگ کے دانے چگتا رھا۔ تھک بھی گیا اور اس کا پیٹ بھی نہیں بھرا"
بابا دین مُحمد نے کچھ توقف کے بعد پوچھا بتاؤ مرغے کے ساتھ ایسا کیوں ھوا؟ میں نے فٹ سے جواب دیا نہ مرغا اماں کے ھاتھ پر ٹھونگ مارتا نہ ذلیل ھوتا۔ بابا بولا بالکل ٹھیک، یاد رکھنا اگر اللہ کے بندوں کو حسد، گمان، تکبر، تجسس، غیبت اور احساس برتری کی ٹھونگیں مارو گے تو اللہ تمھارا رزق مشکل کر دے گا اور اس اصیل ککڑ کی طرح مارے مارے پھرو گے۔ تو نے اللہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑیں رب نے تیرا رزق آسان کر دیا۔ بابا عجیب سی ترنگ میں بولا،
"پیسہ، عزت، شہرت، آسودگی حاصل کرنے اور دکھوں سے نجات کا آسان راستہ سن لے۔ اللہ کے بندوں سے محبت کرنے والا، ان کی تعریف کرنے والا، ان سے مسکرا کے بات کرنے والا اور دوسروں کو معاف کرنے والا کبھی مفلس نہیں رھتا۔ آزما کر دیکھ لو، اب بندوں کی محبت کے ساتھ ساتھ شکر کے آنسو بھی اپنی منزل میں شامل کر لو تو امر ھو جاؤ گے"
یہ کہہ کر بابا دین مُحمد تیزی سے مین گیٹ سے باہر نکل گیا اور میں سر جھکائے زار و قطار رو رھا تھا اور دل ھی دل میں رب العزت کا شکر ادا کر رھا تھا کہ بابا دین محمد نے مجھے کامیابی کا راز بتا دیا تھا۔
اللہ ھمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے۔۔ آمین۔
منقول

07/05/2025

Considering the current situation it is hereby notified that the today's Scheduled *Examinations of Fall Semester 24-25 (3rd,7th Bridging) & 1st Annual 2025(ADA,ADS,ADC) have been postponed* due to the closure of educational Institutions.

Revised schedule / date sheet of the today's examination will be issued later.

Controller of Examination
GCUF

07/05/2025

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ملتان
پریس ریلیز

تمام طلباء، طالبات اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:

آج بروز بدھ، 7 مئی 2025 کو منعقد ہونے والے
ایچ ایس ایس سی (HSSC) کے تھیوری پیپرز اور ایس ایس سی (SSC) کے پریکٹیکل امتحانات
عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آج کسی بھی صورت امتحان دینے کے لیے گھر سے نہ نکلیں۔

اس اطلاع کو فوری طور پر دیگر طلباء و طالبات تک پہنچائیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محمد حامد سعید بھٹی
کنٹرولر امتحانات،
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ملتان ۔

19/04/2025

With Punjab College Kahror Pacca – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Inam City Near Qasim Pur Canal House Number 95 Multan
Multan
6666