12/05/2026
قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیرِ اہتمام “بدعنوانی کے خلاف جنگ” کے موضوع پر منعقدہ مختلف مقابلہ جات میں ہمارے اسکول نے بھرپور حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں مضمون نویسی، پینٹنگ، ٹیبلو اور اسکیچ شامل تھے۔
الحمدللہ! ہمارے اسکول نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ انگلش اسپیچ مقابلے میں فرسٹ پوزیشن جبکہ اردو اسپیچ میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔
اس عظیم کامیابی پر تمام طلبہ، اساتذہ کرام اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید کامیابیاں اور ترقی عطا
😇فرمائے۔ آمین