Multan Science Academy

Contact the school

Multan Science Academy Multan Science Academy is a prestigious educational coaching institute. we offer secondary and higher secondary education.

27/09/2026
27/09/2026

جب بچے نوجوانی (13 سے 19 سال Teenage ) میں داخل ہوں تو انھیں کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں کہ

1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں۔۔۔ اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں-

دوسری بات۔۔۔
ڈی اوڈرنٹ Deodorantیا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ سمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے-

تیسری بات۔۔۔
اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔

چوتھی بات۔۔۔
گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔

دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔

پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔

اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں پر سر عام کبھی ٹچ نہ کرنا۔

چند مزید ہدایات جو کہ یاد دہانی کے لیے اکثر دہراتے رہیں۔

1۔ چاہے شلوار ہو یا پینٹ، انڈروئیر ضرور پہنیں۔

2۔ گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے بال روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔

3۔ شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔

4۔ آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔ آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے، ان کی توجہ متاثر ہوتی ھے-

5۔ لڑکیوں کیلئے: گھر کے اندر پہننے کا لباس بھی باوقار ہونا چاہیے۔

6۔ ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔ بہنوں کے کمرے اور زنان خانہ میں بلاوجہ اور دیر تک نہیں بیٹھنا چاہیے۔

7۔ لڑکیو۔۔۔ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں، اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھیں۔ انھیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آئیں۔

8۔ اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔

9۔ بچے جب ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین بازار سے ریزر اور بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں؟

10۔ اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ اور پورا بازو کھول لیں، یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نہ کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں۔۔۔
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔۔۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس یا جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہییں-

11۔ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے
یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، مقام، کام
یعنی پہلے سلام کریں، پھر اپنا اور اپنے علاقے یا ادارے کا نام بتائیں، پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے؟ میں اندر آسکتا ہوں؟ یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔

12۔ بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا، کیونکہ
"یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"

13۔ ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں تو اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لیے کامیابی کے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔

14۔ لڑکے کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں، گرم جوشی سے اس کے ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ اِدھر، ہاتھ اُدھر بات کسی اور سے۔

15۔ جب دسترخوان پر بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے تمیز سے کھائیں۔۔۔ ایسا نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔

بچوں کی اچھی تربیت، ان کے لیے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے۔

26/09/2026

انٹرمیڈیٹ پارٹ-II (فرسٹ اینول) امتحان 2026 کی ری چیکنگ شروع ہوگئی ہے۔ طلباء 24 ستمبر سے 8 اکتوبر 2026 تک ری چیکنگ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

26/09/2026

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کا طریقہ تبدیل
لاہور بورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا
اب انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز ہارڈ فارم کے بجائے سافٹ فارم میں جاری ہونگے
لاہور تعلیمی بورڈ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو نئے فیصلے سے آگاہ کردیا
رزلٹ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے نتائج کی آن لائن تصدیق کی جاسکے گی
لاہور بورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ بھی ختم کردی
پرائیویٹ امیدوارویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے
ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے
رزلٹ کارڈز کی سافٹ کاپی سے طلبہ کو ریکارڈ تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہوگی
ہارڈ کاپی ختم ہونے سے بورڈ کے پرنٹنگ اور ڈاک کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی
رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل ختم ہونے سے بورڈ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

25/09/2026

تمام ایس ٹی آئیز کو بہت بہت مبارکباد! 🎉
آپ سب کے کنٹریکٹس 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک بڑھا دیے گئے ہیں۔

25/09/2026

سیکنڈ ایئر میں سپلی یا ایمرومنٹ والے سٹوڈنٹس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2026 ہے، جبکہ سیکنڈ اینول (سپلی) امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گ

📚 SUPPLEMENTARY EXAM 2026If you are preparing for your Supplementary Examination, join us for Complete Preparation withi...
25/09/2026

📚 SUPPLEMENTARY EXAM 2026
If you are preparing for your Supplementary Examination, join us for Complete Preparation within 40 Days with a focused, disciplined and result-oriented study plan.
✨ Why Choose Multan Science Academy?
🔹 SPECIAL FOCUS ON MATHEMATICS
🔹 Expert Professors
🔹 Complete Exam Preparation
🔹 Daily Tests & Test Reports
🔹 Separate Classes for Girls & Boys
🔹 Reasonable Fee Package
🔹 Focused Preparation for Supplementary Students
🔹 New Pre-9th Group starting 1st October 2026
🔹 F.Sc / ICS Preparation
📢 DON’T LET A WEAK SUBJECT HOLD YOU BACK!
Especially in Mathematics, the right teacher, right concepts and regular practice can make a real difference.
🎓 MULTAN SCIENCE ACADEMY
Learn • Practice • Test • Improve
📍 Kehkashan Street #07, Khan Village Road, Gulgasht Colony, Multan
📞 0305-7070090
👉 Join Multan Science Academy today and start preparing with confidence!

24/09/2026

نئے نصاب کے تحت جماعت اول سے بارہویں تک طلبہ کا سلیبس 30 سے 35 فیصد تک کم کیا جائے گا، تاکہ نصاب کو مزید آسان، جامع اور طلبہ کی ضرورت کے مطابق ہوگا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات

Address

Khan Village Road Gulgasht
Multan
60700

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:30
Tuesday 15:00 - 19:30
Wednesday 15:00 - 19:30
Thursday 15:00 - 19:30
Friday 15:00 - 19:30
Saturday 15:00 - 19:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Science Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Multan Science Academy:

Shortcuts

Share

Category