14/03/2026
مجھ سے پوچھیں دل پہ کیا گزرتی ہے
جب میں اور مجھ سے پندرہ سال بڑی کزن ایک ساتھ موجود 💔ہوں اور انکو لوگ باجی اور مجھے آنٹی کہیں ،
جب اماں اور میں ساتھ ہوں اور لوگ پوچھیں آپ میں سے ماں کون اور بیٹی کون ہے ،
🤧کچھ دن پہلے چیٹ جی پی ٹی سے ڈائیٹ پلان بنوایا ،
سکوٹی نکالی اور ویٹ مشین + ڈائیٹ کا سارا سامان خرید کر فریج اور کچن کیبنٹ فل کیے ، بہت پرجوش تھی کہ روز کا 500 گرام کم کروں گی ہر صورت ۔۔
،
لیکن ہفتہ ہوگیا ہے وزن چیک کرتے کرتے ، سوئی وہیں اٹکی ہوئی ہے
تین دن پہلے شام کو اچھی خاصی واک کی 700 گرام کم ہوا میرا دل باغ باغ ہوگیا ،
اپنے میاں کو پچاس بار کہا
سنیں میرا وزن 700 گرام کم ہوگیا ہے ۔۔۔
پرسوں پھر پرجوش ہو کر نکلی آج پہلے سے بھی زیادہ واک کرنی ہے ، شام ہوتے ہی نکل پڑی اپنی کالونی کی گلیوں میں گھومتے گھومتے اتنا آگے نکل گئی کہ اندھیرا ہوگیا اور ایک منحوس کتا میرے پیچھے بھاگا ، پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آئی تھوڑا تیز چلی وہ مجھ پہ بھونکنے لگا چھ سات کتے مزید آگئے مجھ پہ حملہ کرنے کے لیے ، میرے اوسان خطا ہوئے ، اور تو کچھ سمجھ نا آیا پاؤں سے جوتا نکال کر کتوں کو ڈرایا بڑی مشکل سے وہ تھوڑا ٹلے تو میں آیت الکرسی کا ورد کرتے گھر کو بھاگی ،
بس ہوگئی واک ،
گھر ہانپتے کانپتے پہنچی میاں کو سب بتایا کہنے لگے اچھا وہ جو کتے بھونک رہے تھے وہ تم پہ محلہ کررہے تھے ،
میں نے کہا آپ آواز سن کر بھی نہیں نکلے مجھے کاٹ لیتے وہ تو انجیکشن کیسے لگواتی،
، میں مان ہی نہیں سکتی آپکو مجھ سے محبت ہے
بس مجھ سے دو دن بات مت کیجیے گا اب ،
( کتوں نے جو پارہ ہائی کیا تھا وہ تو کہیں نکالنا تھا نا آخر 😎
اتنے دنوں بعد کل اپنے شاہین مارٹ پہ گئی ، مارٹ کے سامنے بون فائیر پزا شاپ دیکھ کر پیٹ میں درد ہونے لگا وہاں سے زنگر کھایا
پھر شام کو گھر پہنچی،
گھر پہنچ کر بچوں کی بھوک کے بہانے آلو کی چپس بنائی اور کیچپ ، مایونیز لگا کر بچوں سے زیادہ خود رگڑی 🫣
پھر گھنٹے ڈیڈھ بعد چکر آنے لگے تو پرسوں کے بچے ہوئے دال چاول فریج سے نکال کر ہاف پلیٹ مائکروویو میں گرم کیے ، اور بسم اللّٰہ کی ۔۔۔
پھر گھنٹے بعد پھر وہی حال تو دو سیب کھائے ، پھر تسلی نہیں ہوئی تو دو بوائل ایگ کھائے ۔۔۔
بڑا سا گرین ٹی مگ پیا ،
خود کو تسلی دی ذیادہ نا سہی تھوڑا سا تو کم ہو ہی جائے گا ،
صبح واک پہ جانے سے پہلے وزن چیک کیا تو وہ جو پچھلے دن 700 گرام مائنس ہوا تھا وہ واپس آکر میرا منہ چڑا رہا تھا
تین چار بار وزن کیا کہ شاید اس بار کچھ کم نظر آئے لیکن نہیں جی ،
مشین کہتی ہے باجی پیک کرکے مجھے واپس رکھ دو ،
تم موٹی ہی اچھی ہو ۔۔۔
بس ٹھیک ہے میں نے بھی آج مان لیا ہے میں موٹی ہی
خوبصورت ہو ،
جس نے جو کہنا ہے کہتا رہے ، آئی ڈونٹ کئیر ہنہہ😏
از قلم
عمائمہ شاہین
14/03/2026
🔮اگر آپ مختلف چائنہ پروڈکٹس ، دراز آنلائن پروڈکٹس ، یعنی کچن گیجٹس ، ہوم اسیسریز ، لیڈیز بیگز ، انڈر گارمنٹس پہ ری سیلنگ یا ہول سیل پرائس پہ پرچیزنگ کرنا چاہتے ہیں
تو ہماری شاہین مارٹ واٹس ایپ کمیونٹی جوائن کریں
لنک :
https://chat.whatsapp.com/FWwcHKSSfelAZqfV6MTjKb
👗اگر آپ بہترین دیدہ زیب ،دلکش کڈز گارمنٹس ، اور لیڈیز کلاتھ کی خوبصورت بہترین کوالٹی پہ کام کرنا چاہتے ہیں تو
UmAima ShAheen-The House of Brands
کے نام سے واٹس ایپ کمیونٹی جوائن کریں ، اور گھر بیٹھے اچھے پرافٹ مارجن کیساتھ کام کریں ،
لنک:
https://chat.whatsapp.com/DvPmCTCEKx7AQoPGI1qHRh
🪦اگر آپ 100٪ آرگینک ہربل پروڈکٹس+ کولڈ پریس آئلز کی ریسلنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری وٹس ایپ کمیونٹی
Eco Drops By UmAima ShAheen
جوائن کریں ، لنک:
https://chat.whatsapp.com/DQ1FKRVuSQ74kRRXGl5F2R
📯ہمارے ساتھ کام کیوں کریں ؟
1. ہمارے آفس میں الحمدللہ فزیکل اسٹاف موجود ہے جو آپکو بروقت کسٹمر سپورٹ دے کر آپکا آرڈر مکمل پراسیس کروائے گا ،
2. آپکو سیم ڈے ٹریکنگ سلپ فراہم کی جائے گی
3. تین سے چار ورکنگ ڈیز میں آرڈر ڈیلیور ہو جائے گا اور سیم ڈے ہی آپکو آپکا پرافٹ آپکے فراہم کردہ اکاؤنٹ نمبر میں شئیر کردیا جائے گا
4. ہر پروڈکٹ کی کیش آن ڈیلیوری) Cod) اویلبل ہے
5. آپکا پارسل پیک کرتے وقت اسکی ویڈیو یا پک بنا کر آپ سے شئی.ر کی جائے گی
6. کوالٹی پہ نو کمپرومائز ، جو چیز دکھائی جائے گی اسکی اوپن ویڈیو بھی فراہم کی جائے گی کسٹمر کی مکمل تسلی کے بعد آرڈر شپ کروایا جائے گا
7. سات دن کی ایکسچینج پالیسی کی سہولت بھی موجود ہے
8. ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے پہ آپ کو بیسک گائیڈنس بھی دی جائے گی
تو دیر کس چیز کی ہے ؟
آئیں اور ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، پارٹ ٹائم انکم جینریٹ کریں اور آسانیاں پائیں
اور بہت جلد ان شاءاللہ ہمارے ان بزنسز کے اکاؤنٹس پہ کمپٹیشن بھی کروائے جائیں گے
کیش پرائز اور مختلف انعامات کی صورت میں تحائف بھی دئیے جائیں گے ،
اگر مناسب سمجھیں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ دوسروں کو بھی فائیدہ ہو ،
Umaima Shaheen
14/03/2026
🌟 ہر والدین کے لیے خاص، ہمارا premium frock: نرم اور پائیدار کپڑے، نفیس ڈیزائن جو ہر نظر کو محو کر دے، مناسب قیمت جو ہر گھر کے لیے آسان ہو، اور تیز اور آسان home delivery کے ساتھ، آپ کے بچے کے ہر لمحے کو یادگار، خوشیوں بھرا اور بے مثال بناتا ہے ✨
25/02/2026
خضر علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا۔
ھذا فراق بینی و بینک۔
(بس یہاں سے میری اور تمہاری راہیں الگ ہیں)
پھر وہ دونوں کبھی نہیں ملے۔
تلخ دنوں کی جھلکیو سنو... !!!!!
تم سے بھی آج یہی کہنا ہے۔
ھذا فراق بینی و بینک.
اب ہم کبھی نہیں ملیں گے
Copied
25/02/2026
🔮اگر آپ مختلف چائنہ پروڈکٹس ، دراز آنلائن پروڈکٹس ، یعنی کچن گیجٹس ، ہوم اسیسریز ، لیڈیز بیگز ، انڈر گارمنٹس پہ ری سیلنگ یا ہول سیل پرائس پہ پرچیزنگ کرنا چاہتے ہیں
تو ہماری شاہین مارٹ واٹس ایپ کمیونٹی جوائن کریں
لنک :
https://chat.whatsapp.com/FWwcHKSSfelAZqfV6MTjKb
👗اگر آپ بہترین دیدہ زیب ،دلکش کڈز گارمنٹس ، اور لیڈیز کلاتھ کی خوبصورت بہترین کوالٹی پہ کام کرنا چاہتے ہیں تو
UmAima ShAheen-The House of Brands
کے نام سے واٹس ایپ کمیونٹی جوائن کریں ، اور گھر بیٹھے اچھے پرافٹ مارجن کیساتھ کام کریں ،
لنک:
https://chat.whatsapp.com/DvPmCTCEKx7AQoPGI1qHRh
🪦اگر آپ 100٪ آرگینک ہربل پروڈکٹس+ کولڈ پریس آئلز کی ریسلنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری وٹس ایپ کمیونٹی
Eco Drops By UmAima ShAheen
جوائن کریں ، لنک:
https://chat.whatsapp.com/DQ1FKRVuSQ74kRRXGl5F2R
📯ہمارے ساتھ کام کیوں کریں ؟
1. ہمارے آفس میں الحمدللہ فزیکل اسٹاف موجود ہے جو آپکو بروقت کسٹمر سپورٹ دے کر آپکا آرڈر مکمل پراسیس کروائے گا ،
2. آپکو سیم ڈے ٹریکنگ سلپ فراہم کی جائے گی
3. تین سے چار ورکنگ ڈیز میں آرڈر ڈیلیور ہو جائے گا اور سیم ڈے ہی آپکو آپکا پرافٹ آپکے فراہم کردہ اکاؤنٹ نمبر میں شئیر کردیا جائے گا
4. ہر پروڈکٹ کی کیش آن ڈیلیوری) Cod) اویلبل ہے
5. آپکا پارسل پیک کرتے وقت اسکی ویڈیو یا پک بنا کر آپ سے شئیر کی جائے گی
6. کوالٹی پہ نو کمپرومائز ، جو چیز دکھائی جائے گی اسکی اوپن ویڈیو بھی فراہم کی جائے گی کسٹمر کی مکمل تسلی کے بعد آرڈر شپ کروایا جائے گا
7. سات دن کی ایکسچینج پالیسی کی سہولت بھی موجود ہے
8. ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے پہ آپ کو بیسک گائیڈنس بھی دی جائے گی
تو دیر کس چیز کی ہے ؟
آئیں اور ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، پارٹ ٹائم انکم جینریٹ کریں اور آسانیاں پائیں
اور بہت جلد ان شاءاللہ ہمارے ان بزنسز کے اکاؤنٹس پہ کمپٹیشن بھی کروائے جائیں گے
کیش پرائز اور مختلف انعامات کی صورت میں تحائف بھی دئیے جائیں گے ،
اگر مناسب سمجھیں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر
کریں تاکہ دوسروں کو بھی فائیدہ ہو
اور مزید اپڈیٹ کے لیے ہمارے پیجز کو فالو کرلیں پلیز ،
Umaima Shaheen
UmAima ShAheen-The House of Brands
Eco Drops By UmAima ShAheen
ShAheen Mart
Sky Rise Solution's
UmAima ShAheen Skills Hub
25/02/2026
اپنے بچوں کی عید خوبصورت بنائیں
UmAima ShAheen-The House of Brands
کی خوبصورت کڈز کلیکشن کے ساتھ ،
25/02/2026
🌙✨ **رمضان مبارک** ✨🌙
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس بابرکت مہینے کی بے شمار خوشیاں، رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ 🤲💫
اللہ پاک آپ کی ہر نیک دعا قبول فرمائے، آپ کے رزق میں برکت دے، اور آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ 🌸📿
یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔ 🌹
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، ایمان کی مضبوطی اور ہر مشکل میں آسانی عطا فرمائے۔ 🕊️
🤍 **دعا ہے کہ یہ رمضان آپ کے لیے مغفرت، رحمت اور نجات کا ذریعہ بنے۔** 🤍
رمضان مبارک! 🌙💖
25/02/2026
میری سب سے بڑی کمائی
دعائیں ہیں الحمدللہ،
مجھے میرے خاندان والے بھی یہی کہتے ہیں گھر والے بھی ۔۔۔
کہ پتا نہیں کیوں لیکن غیر ارادی طور پر تمھارے لیے دل سے بہت دعائیں نکلتی ہیں
مجھے نہیں معلوم میرا ایسا کونسا عمل ہے جس کی بدولت مالک نے اپنی مخلوق کو میرے لیے اس عمل میں لگایا ،
مجھے بس اتنا معلوم ہے مجھے اپنے رب سے بے اِنتہا محبت ہے ،
یقیناً سب کو ہی ہوتی ہے اپنے رب سے محبت فطری عمل ہے ،
ہمارے خمیر میں ہی شامل ہے یہ محبت ،
لیکن جب محبت اس حد تک بڑھ جائے کہ آپ دنیا میں رہتے ہوئے دماغی اور قلبی طور پہ کسی اور دنیا میں موجود ہوں ،
ایسے محسوس ہو اپنے محبوب کے قدموں سے لپٹے ہوں ،
ایسے محسوس ہو جیسے اسکی آغوش میں سمٹ گئے ہوں ،
اس سے شرارتیں کرنا ، بہت ساری باتیں کرنا
،
اسکے ہونے کا احساس اس قدر ہونا کہ آپ خود کو محسوس نا کرسکیں
اسکی مخلوق کے بارے کچھ برا نا سوچنا ، کسی کو کوئی تکلیف میں مبتلا نا دیکھ سکنا اور اسکی تکلیف کم کرنے کے چکر میں بھلے خود کسی مصیبت میں پھنس جانا ،
مجھے یاد پڑتا ہے کچھ سال پہلے ایک راہ چلتے کتے کے پاؤں میں شیشے کا ٹکڑا لگا ہوا تھا
اور وہ شدید تکلیف میں رو رہا تھا ،
کوئی بھی خوف سے اسکے قریب نہیں جارہا تھا
اور میں نے بغیر سوچے سمجھے اسکے پاؤں سے شیشہ کھینچا ۔۔۔
اور اس نے بدلے میں مجھے کاٹ لیا تھا ،
سب نے ڈانٹا کہ جانور کے آنسو بھی تمھیں ہی نظر آنے تھے پاگل ہو تم اب بھگتو ۔۔۔۔
میری ہیلپرز میرا سارا گھر سنبھالتی ہیں ،
یہاں تک کہ میں سوائے کچن میں سالن بنانے کے کچھ نہیں کرتی کہ سالن مجھے اپنے ہاتھ سے بنا ہی پسند ہے ،
کچھ لوگوں کو لگتا ہے کھانا مصالحے اور سبزی گوشت کو آگ پہ پکانے کا نام ہے اور مجھے ایسے لگتا ہے میں محبت پکا رہی ہوں
😂،
ایک ایک چیز کو محبت سے دھو کر کاٹنا ، پکانا اور کھانا ❤️
اس لیے جو بھی ہمارے گھر کھانا کھاتا ہے وہ میرے میاں کو کہتا ہے یار پیٹ فل ہوگیا ہے ذرا گنجائش نہیں مزید کھانے کی لیکن دل کہتا ہے اور کھاؤ ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔۔۔۔
مجھے گھر سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے کہ جب دو دو ہیلپرز رکھی ہوئی ہیں تو خود کیوں انکے ساتھ صفائیوں میں لگتی ہوتی ہو،
تنخواہ کس چیز کی دیتی ہو ،
انکے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کیوں کھانا کھاتی ہو ،
ایڈوانس سیلری کیوں دیتی ہو ،
کھینچ کر نہیں رکھتی انکو اس لیے تمھارے سر پہ چڑھی رہتی ہیں ،
کچھ دن پہلے میں اپنی میڈ سمعیہ کو اپنے ساتھ شاپنگ پہ لے گئی کہ عید سے پہلے شاپنگ کروادیتی ہوں ،
رمضان میں پھر نکلنا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔
اس میڈم کو سینکڑوں سوٹوں میں سے کوئی ایک پسند نہیں آیا ،
کہتی آپی آپ نے جو لیا یہ زیادہ پیارا ہے خیر اسکو سیم اپنے ڈریس جیسا ڈریس دلوایا ،
سیم دوپٹہ پیکو سیم بٹن ۔۔۔
کل جب کام پہ آئی بڑی خوش تھی کہتی آپی میرے سارے رشتے دار سڑ رہے تھے کہ اتنا پیارا سوٹ ہے تمھارا ،
میں نے کہا آپی اور میں عید والے دن سیم سوٹ پہنیں گے ،
میرے میاں نے یہ سن کر میرا وہ سوٹ ہی غائب کردیا ہے ،
اور سختی سے کہا ہے عید والے دن یہ تمھاری چڑیل میڈ مجھے گھر نظر نا آئے
اور ساتھ ہی کل چھ سات سوٹ لے آئے ہیں کہ یہ سلواو
🤦
آج میری طبیعت بہت خراب ہے لکھنے کو دل کررہا تھا سو لکھ دیا پتا نہیں کیا کچھ لکھ رہی ہوں
میری صحت کے لیے بہت ساری دعا کیجیے گا پلیز
از قلم
عمائمہ شاہین
Umaima Shaheen ،
25/02/2026
حساب کتاب
شادی کے چند دن بعد میں نے اپنے میاں کو چھوٹی سی ڈائری سے الجھتے دیکھا ،
ہر روز شام کو وہ ڈائری کھولتے اور سوچ کر کچھ تحریر کرتے اور پاکٹ میں رکھ کر سوجاتے ،
ایک دن تجسس کے مارے میں نے کھول کر چیک کیا کہ آخر دیکھوں تو سہی یہ روز کیا لکھتے ہیں ،
جب ڈائری کھولی تو سارے دن کا خرچہ لکھا ہوا تاریخ کے حساب سے ،
دس ، پچاس ،سو جتنا اور جہاں خرچ ہوتا سب لکھا ہوتا تھا ،
میں بہت پریشان ہوئی اور دل میں ہی سوچا بڑے کنجوس شخص سے پالا پڑا ہے جو دس دس روپے کا حساب کتاب بھی لکھتا ہے وہ میری ذات پہ کیا خرچ کرے گا ،
خیر وقت کیساتھ ساتھ میں نے انکی یہ عادت ختم کروادی ،
لیکن کچھ دن قبل میں خود اپنے لیے یہ روز نامچہ لے آئی ہوں ، تاکہ میں ہر روز کا خرچ لکھ سکوں ،
اور یہ بے حد ضروری تھا ،
دن میں دس ہزار اے ٹی ایم کریں یا بیس ہزار
رات تک خالی والٹ منہ چڑا رہا ہوتا ہے ۔۔۔
تو سوچا اب حساب کتاب بہت ضروری ہوگیا ہے ، اس طرح روزنامچہ لکھنے سے معلوم بھی ہوگا کہ کہاں کہاں فضول خرچ اور اسراف ہورہا ہے ،
کتنی رقم ضروریات اور کتنی رقم خواہشات میں خرچ ہورہی ہیں اور اسکا یہ فائیدہ ہوا ہے کہ میں دس بیس روپے بھی لکھ رہی ہوں
🫣،
اپنی یہ عادت پختہ کرنی ہے ان شاءاللہ
کیا آپ لوگ بھی اپنے ڈیلی کے اخراجات لکھتے ہیں ؟
Umaima Shaheen
22/02/2026
Me and my warehouse ❤️
امی کے گھر کئ دن ریسٹ کرنے کے بعد کل خانپور سے ملتان وئیر ہاؤس پہنچی ،
اتنی شدید تھکاوٹ تھی میں نیچے کارپٹ پہ ہی بیٹھ گئی ،
ویسے بھی جب سے سی سیکشن ہوئے ہیں ، چئیر سے زیادہ مجھے نیچے بیٹھنے میں ایزی فیل ہوتا ہے
کچھ دیر بعد تین عورتیں آئیں ، اور پروڈکٹس دیکھنے کے بعد مجھ سے ایک نے پوچھا
عمائمہ شاہین آپ ہیں
میں نے مسکراتے ہوئے کہا جی ۔۔۔
اس نے کہا بہت لکی ہیں آپ
( وئیر ہاؤس کا نام
ShAheen Mart by umaima Shaheen
ہے ، اس لیے اس نے اندازہ لگایا ہوگا کہ اونر میں ہوں شاپ کی)
میں نے الحمدللہ کہا ،
بیشک اللہ تعالیٰ نوازنے پہ آئے تو بے حساب نوازتا ہے ،
کسی کو بھی ذریعہ بنادیتا ہے ،
مجھے یاد ہے ڈھائی سال پہلے جب میرا بیٹا حسین رضا ہوا تھا تھا اور وہ صرف پندرہ دن کا تھا ، تو میں نے اپنے تینوں بچوں کیساتھ خانپور سے کراچی سفر کیا
چوتھی منزل پہ گھر رینٹ پہ ملا تھا ،
اور سی سیکشن ہوئے محض پندرہ دن ہوئے تھے میں دن میں ناجانے کتنی بار درجنوں سیڑھیاں چڑھتی اترتی تھی ،
ٹانکے خراب ہوگئے تھے ، کمر کے مہرے ہل گئے تھے
میں تب سے آج تک بیمار رہی صرف چلے میں بے احتیاطی اور ریسٹ نا ملنے کے سبب
اسٹوڈنٹس کے اور اپنے دراز اسٹورز کے ڈیلی کے آرڈرز کے لیے مجھے ہول سیل مارکیٹس ہر روز جانا پڑتا تھا
بس کے ذریعے جانا ہوتا تھا کبھی بیٹھنے کی جگہ مل جاتی تھی ورنہ کھڑے ہو کر آنا جانا ہوتا تھا
کئی بار کمزوری کی وجہ سے آنکھوں تلے اندھیرا ہوجاتا تھا اور میں بس سے اترتے لڑھک جاتی تھی 😂
چلے کے دنوں میں عورتوں کو بستر سے نیچے نہیں اترنے دیا جاتا ، اسکو مکمل بیڈ ریسٹ اور نرم غذائیں کھلائی جاتی ہیں ،
نارمل ڈیلیوری میں بڑی کئیر ہوتی ، ہمیں تو سی سیکشن کے بعد بھی دھکے کھانے پڑے
گھر سے روڈ تک دس منٹ پیدل سفر کرنا
وہاں سے بس پکڑ کر آدھے گھنٹے بعد ہول سیل مارکیٹ پہنچنا ،
شپنگ لیبل نکلوانے کسی پرنٹر شاپ پہ جانا ، پھر ہول سیلرز کے پاس جا کر پروڈکٹس ڈھونڈنا ، خریدنا ، اسے وہیں کسی کونے میں بیٹھ کر پیک کرنا اور وہاں سے دس منٹ کا پیدل سفر اور ہیوی ٹریفک روڈز کراس کر کے دراز حب پہنچنا اور آرڈرز شپ کروانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنا
پھر سے واپسی کے لیے بس پکڑنا اور کھڑے ہو کر واپس اتنا سفر طے کرکے پیدل گھر پہنچنا اور وہاں سے سیڑھیوں کے درجنوں سٹیپس چڑھ کر گھر پہنچنا ،
جن دنوں میں عورتیں نرم غذائیں کھاتی ہیں ہم نے تندور کی سخت روٹیاں اور وہیں سے لئے گئے مصالحے والے سالن کھائے ہیں ،
آسان نہیں ہے یہ سب ،شاید پڑھنے میں آسان لگ رہا ہو
لیکن ان دنوں کی اس بھاگ دوڑ نے جو تھکاوٹ مجھے دی آج تک میں اس سے نکل نہیں سکی
بس ایک عادت جو ہمیشہ سے موجود رہی وہ تھی حقیقی دوست سے ہر ایک چیز شئیر کرنا
جی بلکل اپنے رب سے ، ❤️
میں پیدل جارہی ہوں یا پروڈکٹس خرید رہی ہوں ، دراز حب آرڈر جمع کروارہی ہوں یا بس میں کھڑی ہوں میں دل ہی دل میں نے ہمیشہ اس سے باتیں کی ہر دکھ سکھ ، ہر ارادہ ہر خواب ہر درد ہر خوشی ہر فیلنگ
میری فرسٹریشن ہمیشہ ایسے ہی دور ہوتی ہے
درد بہت بڑھ جاتا تھا تو اکثر آنکھوں سے آنسو بے اختیار نکل آتے تھے ،
سوچتی تھی مالک مزید میری کتنی آزمائشیں باقی ہیں ،
میں بہت تھک گئی ہوں
پھر دوسرے ہی لمحے جیسے تسلی مل گئی ہو جواب مل گیا ہو دل میں ڈھیروں سکون اتر جاتا تھا
بہت جلد وقت بدل جائے گا ، ان شاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا ، میرے بھی آرام کے دن آئیں گے
مالک ہے نا وہ سب سنبھال لے گا
اور اس نے سنبھال لیا سب ❤️
کتنی جلدی سب بدل گیا نا الحمدللہ
آج الحمدللہ میرا اپنا وئیر ہاؤس ہے جہاں لاکھوں کا مال پڑا ہے ، سینکڑوں پروڈکٹس ہیں ، اپنا پرنٹر ہے سسٹم ہے پیکجنگ میٹریل ہے ،
ٹیم ہے سب مینیج کرنے کے لیے ،
میں الحمدللہ ان دنوں مکمل پرسکون ہوں ، میری وہ خواہشیں پوری ہوئی ہیں جو میرے وہم و گمان میں نہیں تھی ،
آج الحمدللہ شاہین مارٹ کے علاؤہ
کڈز گارمنٹس کا سیٹ اپ UmAima ShAheen-The House of Brands
کے نام سے ہے ،
ہربل آئلز + کولڈ پریس آئلز پروجیکٹ Eco Drops By UmAima ShAheen
کے نام سے ہے ،
چار سالوں سے ای کامرس ٹرینر ہوں الحمدللہ میرا اسکلز ہب UmAima ShAheen Skills Hub ہے ، اسکے علاؤہ ملٹیپل بزنسز اونر ہوں
مارکیٹنگ ایجنسی
Sky Rise Solution's بھی ہے
،
الحمدللہ ثم الحمدللہ
لیکن یہ سب کرنا آسان تو نہیں
ناجانے قسمت کی اس اسٹیج تک پہنچنے میں کتنے کانٹے بھرے راستوں سے گزرنا پڑتا ہے ،
از قلم
عمائمہ شاہین
Umaima Umaima Shaheen