Department of islamic studies - BZU

  • Home
  • Department of islamic studies - BZU

Department of islamic studies - BZU Institute of Islamic Studies Bahauddin Zakariya University Multan,Pakistan.

اسلام اور بین الاقوامی قانونِ انسانیت (International Humanitarian Law) کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس رمادہ ہوٹل  ملتان...
16/04/2026

اسلام اور بین الاقوامی قانونِ انسانیت
(International Humanitarian Law) کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس رمادہ ہوٹل ملتان میں منعقد ہوا۔ اس کورس کا انعقاد ادارہ علومِ اسلامیہ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف نے
ائی سی آر سی (ICRC)
پاکستان کے اشتراک سے کیا۔
تربیتی کورس میں محترم ضیاء اللہ رحمانی (لیگل ایڈوائزر، ائی سی آر سی پاکستان)، جناب ڈاکٹر مشتاق احمد (پروفیسر آف انٹرنیشنل لا، تعمیرِ ملت یونیورسٹی اسلام آباد) اور لیگل ایڈوائزر عثمان خان (ائی سی آر سی پاکستان) نے بطور مقررین شرکت کی۔ اس کے علاوہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے بھی خصوصی لیکچر دیا۔
کورس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موضوع سے متعلق اہم پہلوؤں پر رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر اسلام اور بین الاقوامی قانونِ انسانیت کے بنیادی اصولوں، عصری تقاضوں اور عملی اطلاق پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
مقررین نے شرکاء کو جدید علمی و تحقیقی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور دیا، جبکہ شرکاء نے بھی مباحثے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
آخر میں شرکاء نے اس تربیتی کورس کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ اختتامی تقریب میں شرکاء کو اسناد (Certificates) جبکہ ممتاز سکالرز کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان میں 9 ویں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس"اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیا...
09/04/2026

جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان میں 9 ویں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس
"اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیادیں: تصوف کا تاریخی کردار"

ملتان: (8 اپریل 2026)
جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان کے اداره علوم اسلامی، مرکز تحقیقات اسلامی، اور اداره تصوف و عرفانيات کے مشترکہ اہتمام، اور جامعہ ناروال، پیغام پاکستان، اور جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے تعاون سے 9 ویں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیادیں: تصوف کے تاریخی کردار کی تحقیق" کا آغاز بدھ 8 اپریل 2026 کو بڑے تزک و احتشام سے ہوا۔ اس کانفرنس کا مرکزی تھیم اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی جڑوں کو تلاش کرنا اور اس میں تصوف کے تاریخی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب کی ابتدا قاریہ نسرین اختر کی تلاوت قرآن پاک اور محمد عمر کی نعت خوانی سے ہوئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منزّہ حیات نے خوش آمدید کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کانفرنس صوفیانہ افکار کے فروغ اور بین الاقوامی علمی تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کی تشکیل میں تصوف نے جو کردار ادا کیا ہے، اس پر سنجیدگی سے غور و فکر کی ضرورت ہے۔"
کانفرنس کے مقاصد پر فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگوئجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "اس کانفرنس کا بنیادی مقصد تصوف کے اصل اور روشن پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے جو موجودہ دور میں امن اور بردباری کی تعلیم دیتے ہیں۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیادیں صوفیاء کرام کی تعلیمات پر استوار ہیں۔ یہ علمی نشست انتہاپسندی کے خلاف ایک موثر پیغام ہے۔"
تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ ناروال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی یہ کوشش قابل تحسین ہے کہ وہ تصوف جیسے اہم موضوع پر بین الاقوامی سطح پر ماہرین کو اکٹھا کر رہی ہے۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کی بقا اور فروغ میں تصوف کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اس کانفرنس سے پوری اسلامی دنیا کو استفادہ حاصل ہوگا۔"
دوسرے مہمان خصوصی پاکستان کی سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ کے رکن پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ "اس کانفرنس نے امت مسلمہ کے لیے ایک نیا راستہ کھولا ہے۔ تصوف کی روحانی بنیادیں آج کے پرآشوب دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کا حسن تصوف ہی ہے، اور یہ کانفرنس ان اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔"
مہمانانِ اعزاز میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین آف عربک اینڈ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کہا کہ "یہ کانفرنس علماء اور دانشوروں کے درمیان پل کا کام کر رہی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ملتان جیسا تاریخی شہر آج روحانیت اور تصوف کا عالمی مرکز بنا ہوا ہے۔ اسلامی ثقافت کی ترویج میں تصوف نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔"
جامعہ ازہر اسیوط مصر سے تشریف لائے پروفیسر ڈاکٹر رفعت علی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے دنیا کی کئی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے، لیکن یہ کانفرنس اپنے موضوع کی گہرائی اور علمی معیار کے لحاظ سے منفرد ہے۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیادوں پر روشنی ڈالنا آج کے عالمی چیلنجز کے تناظر میں بہت ضروری ہے۔ تصوف کی یہ تعبیر و تشریح پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔"
شام کے تاریخی شہر حلب سے تشریف لائے مہمانِ اعزاز ڈاکٹر غسان بن صالح عبد المجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
"حلب اور ملتان میں کتنی مماثلتیں ہیں! دونوں صوفیاء کی سرزمین ہیں اور دونوں نے اسلامی تہذیب و ثقافت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ کانفرنس مجھے اپنے وطن کی یاد دلاتی ہے جہاں صدیوں سے تصوف کا چراغ جلتا رہا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ علم اور روحانیت کی کوئی سرحد نہیں۔ یہاں آنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ پاکستان اور شام کے علمی رشتے ناقابلِ فراموش ہیں۔ اس کانفرنس کی بدولت ہم ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں، اور یہ عالمی امن کے لیے بہت بڑا پیغام ہے۔"
نائجیریا سے کلیدی خطاب کنندہ پروفیسر عطاہیرو احمد سیفاوا (کمشنر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سوکوٹو اسٹیٹ، امام شیخ عثمان بن فودیو جمعہ مسجد سیفاوا) نے کہا کہ "افریقہ سے ایشیا تک تصوف کا پیغام ایک جیسا ہے۔ اس کانفرنس نے ثابت کیا کہ علمی اور روحانی تعاون کی کوئی حد نہیں۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کی روحانی بنیادیں ہی ہمیں ایک کرتی ہیں۔ یہ تقریب عالمی امن کے قیام میں ایک اہم قدم ہے۔"
جامعہ بہاء الدین زکریا ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں تصوف کی امن و آشتی اور بین المذاہب ہم آہنگی میں تاریخی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "یہ کانفرنس ہماری یونیورسٹی کی علمی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ و اساتذہ کو استفادہ ہوگا بلکہ پوری قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی تہذیب و ثقافت اور تصوف کے حقیقی چہرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔"
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ان تمام مثبت تاثرات اور شراکت سے ہماری کانفرنس کی افادیت ثابت ہوتی ہے۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی یہ کانفرنس اسلامی تہذیب و ثقافت اور تصوف کے موضوع پر علمی دنیا میں رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔" اس کے بعد مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

05/04/2026

Address

Bosan Road

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of islamic studies - BZU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Department of islamic studies - BZU:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share