08/08/2026
الخدمت بنو قابل پروگرام – ضلع مہمند
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز مہمند کے تعاون سے
الحمدللہ!
آج بنو قابل پاکستان کے منیجر اکیڈمکس، محترم محمد انور انجم صاحب، بنو قابل خیبر پختونخوا کے پروگرام آفیسر، محترم عمر اعوان صاحب، اور ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس مہمند، محترم محمد حارث صاحب نے جوان مرکز مہمند میں جاری الخدمت بنو قابل پروگرام کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران معزز مہمانوں نے آئی ٹی لیب، کلاس رومز، کمپیوٹر سسٹمز اور جاری تدریسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور طلبہ سے نظم و ضبط، کلاسز کے معیار، جدید آئی ٹی اسکلز، عملی تربیت اور مستقبل میں روزگار کے مواقع سے متعلق مختلف سوالات کیے۔
طلبہ نے اعتماد کے ساتھ سوالات کے جوابات دیے اور بنو قابل پروگرام سے حاصل ہونے والے اپنے تجربات اور سیکھنے کے سفر سے آگاہ کیا۔
معزز مہمانوں نے طلبہ کے بہترین ڈسپلن، سیکھنے کے جذبے، اساتذہ کی محنت اور انتظامی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا، پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور طلبہ کو مزید محنت، مستقل مزاجی اور جدید مہارتوں کے حصول کی تلقین کی۔ انہوں نے ضلع مہمند میں جاری بنو قابل پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو مزید کامیاب بنائے اور نوجوانوں کے لیے علم، مہارت اور روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
Deputy Commissioner Mohmand Israr Ali Mohmand News District Youth Office Mohmand