(ضروری اطلاع)
موسم سرما کی تعطیلات ختم ھونے پر تمام سرکاری تعلیمی ادارے کل 7 جنوری بروز منگل کھلیں گے-
والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو مکمل سکول یونیفام میں بمعہ سویٹر اور گرم ٹوپی پہنا کر بروقت سکول بھیجیں-
پرائمری سکول حاضری : 08:30
ہائی اور ہائیر سیکنڈری حاضری: 08:15
Government High School Ghazi Baig District Mohmand
school update
27/03/2022
07/11/2021
SDEO lower mohmand
21/10/2021
18/10/2021
GHS vs MSS
GHS 209/10 over 24
Wahab 38 ... Said rahman 38...shahid 30 .
MSS 138/8 . Over 24.1 .....wahab 4 wkt... Shahzeb 1wkt .. Shahid 1wkt ... Zahir 1wkt farhad 1 wkt.... GHS win by 20 run
15/10/2021
GHS ghazi baig vs GHS nahqi.
GHS ghazi baig 130 all out 19.1 ..... Wahab 52 . Shahzeb 19.
GHS nahqi 124 all out 27.4 ...
Shahzeb 6ovr 19R 3wkt
Zahir 6ovr 24R 2 wkt
Shahid 6ovr 40R 3 wkt
Farhad 4.4 over 16 R 2wkt ....
29/07/2021
۔ 👈 *سماجی_اخلاقیات*👉
1۔ کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ فون کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔
اسی طرح کسی کے گھر 3 بار دستک دینے کے بعد واپس آجائیں۔ کسی کے گھر میں مت جھانکیں۔
2۔ کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 لاکھ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔
3۔ کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آرڈر نہ کریں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آرڈر دیں ۔
4۔ مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں
' یا '
آپ کے بچے نہیں ہیں
' یا '
'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟'
' یا کسی شادی شدہ لڑکی کو یہ مت کہیں کہ '
'یہ آپ نے اپنی صحت کا کیا حال کر لیا ہے'
یہ ہرگز آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے. دوسروں کی پرسنل سپیس میں گھسنے سے احتراز کریں۔ خصوصا غیر خواتین سے انکی عمر ہرگز نا پوچھی جائے۔ آپ نے ان سے نکاح نہیں کرنا ہوتا۔
5۔ ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں. یہ آپ کی منکسر المزاجی کو ظاہر کرے گا۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے آنے والا چھوٹا ہے یا بڑا۔
6۔ اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو اگلی بار آپ ضرور ادا کریں.
7۔ مختلف سیاسی، مذہبی، معاشرتی نظریات کا احترام کریں. سب کو اپنے برابر عزت دیں۔ اپنی رائے اور اپنا عقیدہ لوگوں پر ٹھونسنے کی کوشش نہ کریں جب تک کہ کوئی خود آپ سے پوچھنا یا سیکھنا نہ چاہے۔
8۔ لوگوں کی بات نہ کاٹیں۔ آواز کو دھیمی مگر دلائل کو مضبوط رکھیں۔ بات کو دہرانے سے اور تکرار کرنے سے اسکا اثر ختم ہو جاتا ہے۔
9۔ اگر آپ کسی سے مذاق کر رہے ہیں اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں. مذاق اور تضحیک میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
10۔ جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ہمیشہ ادا کریں۔
11۔ کسی دوست کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید اس پے صرف تنہائی میں کریں۔
12۔ کسی کے وزن اور جسمانی ساخت پر تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، اگر وہ خود اپنےمسائل کے بارے بات کرنا چاہتا ہے تب ہی گفتگو کریں۔
13۔ جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے اسکی انتہائی ذاتی اور فیملی کی تصاویر ہوں۔ اسی طرح سے اگر کوئی آپ کو اپنا فون کسی سے بات کرنے کے لیے دیتا ہے تو اس کا فون اپنے کان سے لگا کے بات کرنے کے بعد صاف کر کے اسے واپس کری
14۔ اگر آپ کو کوئی بتاتا ہے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں. اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا یا مشورہ لینا چاہتا ہے تو وہ ضرور دیں۔
15۔ جس طرح آپ اپنے باس کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے سے نچلے لوگوں کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپکا برتاو آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔ یہ لوگ آپ کی دل سے اور اس سے بڑھ کر عزت کریں گے جو آپ ظاہراً اپنے باس کی کرتے ہیں۔
16۔ اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں۔ دوسرے کو لگے گا آپ اسے اگنور کر کے اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
17۔ جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ ہرگز نہ دیں۔ بلا ضرورت مشورہ صرف اپنی فیملی اور انتہائی قریبی دوستوں تک محدود رکھیں۔
18۔ کسی سے عرصے بعد ملاقات ہو رہی ہو تو ان سے عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔
19۔ اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
20۔ اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اور ہینڈ فری اتار دیں، یہ احترام کی نشانی ہے۔
21۔ دوسروں کی خواتیں کی طرف دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔ خصوصاً معاشرتی طور پر باپردہ خواتین کو۔ اپنی خاتون خانہ کی موجودگی میں ایسا کرنا آپ کے جسمانی سلامتی اور عزت نفس کی بربادی کا باعث ہو سکتا ہے۔ معاشرتی لحاظ سے بیہودہ لباس کسی خاتون کو دیکھنے اور اسکے کردار کا لائسینس نہیں ہوتا۔ بطور انسان معاشرتی اقدار کی پابندی کرنا ضروری ہے لیکن آپ کی حکمرانی آپ کے گھر تک ہے۔
22۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے انتہائی ضعیف اور اپنے سے بڑی عمر خواتین کے لیے سیٹ لازمی چھوڑ دیں۔ اس بات کو انکا حق سمجھیں۔ بڑھاپا آپ پر بھی آنا ہے۔ رش میں کوشش کریں دوسروں سے مناسب فاصلہ بنائے رکھیں۔ کسی کو ٹچ نا کریں اور نا ٹچ ہونے دیں۔
23۔ کسی کے سامنے آنکھ ناک کان دانتوں کی صفائی سے پرہیز فرمائیں۔ یہ ذاتی کام گھر میں یا تنہائی میں سر انجام دیے جائیں۔
24۔ محفل میں کھانا کھاتے ہوئے منہ سے آواز نا آنے دیں۔ کسی کے گھر بطور مہمان گئے ہوں تو کھانے کی تعریف لازمی کریں اور واپسی پر میزبان کا شکریہ ادا کریں۔
25۔ بطور میزبان مہمان کو گھر کے گیٹ تک لازمی رخصت کر کے آئیں اور اسکی آمد پر مسکرا کر ملیں چاہے آپکا دل نا بھی کرے۔ مہمان کو زحمت نہیں رحمت تصور کریں۔ لیکن آپ کسی کے گھر بلا اجازت نا جائیں تاکہ آپکی وجہ سے اسکی ذاتی مصروفیات کا حرج نا ہو۔
26۔ محلہ داروں سے ضرور ملتے رہا کریں۔ انسان کو سماجی جانور کہا جاتا ہے۔ سماج سے جڑے رہیں۔ دوستوں کو بلا ضرورت بھی خیر خیریت کے لیے کال کر لیا کریں۔ رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں۔
27۔ اپنے دوست سے استعمال کیلیے ایسی کوئی چیز نہ مانگیں جسے دینے کو اس کا دل نہ چاہے اور وہ چیز اسے آپکو دینی پڑے، مثلاً گاڑی، موبائل وغیرہ
28۔ اگر کوئی چیز آپکو کہیں پڑی ملے تو اسے اس وقت تک نہ اٹھائیں جب تک کہ آپکو یقین نہ ہو کہ یہ آپ اسکے مالک تک پہنچا سکتے ہیں ورنہ اس وہیں پڑا رہنے دیں، اسکا مالک خود ہی اسے تلاش کرتا وہاں تک پہنچ جائے گا۔
ایک اچھا معاشرہ اچھے افراد سے وجود میں آتا ہے۔
WhatsApp Group Invite WhatsApp Group Invite
29/07/2021
Very Important
*پاکستان کی معلومات*
*نام:*
*اسلامی جمہوریہ پاکستان*
*قیام:*
*27 رمضان المبارک 1366ھ ( اسلامی کلینڈر )*
*14 اگست 1947ء ( عیسوی کلینڈر )*
*کل رقبہ ( 796,096 مربع کلومیٹر )*
*زمینی حدود ( 770,875 مربع کلومیٹر )*
*سمندری حدود ( 25,220 مربع کلومیٹر )*
*صوبے پانچ*
*بلوچستان:*
*رقبہ = 347,190 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 32*
*پنجاب:*
*رقبہ = 205,345 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 36*
*خیبر پختونخواہ:*
*رقبہ = 74,521 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 26*
*سندھ:*
*رقبہ = 140,914 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 24*
*اسلام آباد:*
*رقبہ = 906 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 1*
*فاٹا:*
*رقبہ = 27,220 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 13*
*آزاد جموں کشمیر:*
*رقبہ = 13,297 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 10*
*گلگت بلتستان:*
*رقبہ = 72,971 مربع کلومیٹر*
*اضلاع = 10*
*براعظم:*
*ایشیا*
*علاقہ:*
*جنوبی ایشیا*
*سرحدی شراکت:*
*بھارت، چین، افغانستان، ایران*
*حدود اربعہ:*
*شمال میں چین*
*جنوب میں بحیرہ عرب*
*مشرق میں بھارت*
*مغرب میں ایران*
*شمال مغرب میں افغانستان*
*سرحدی خطوط:*
*پاک بھارت سرحدی خط ( ریڈکلف لائن )*
*کشمیر کی عارضی حد بندی ( کنٹرول لائن )*
*پاک افغان سرحدی خط ( ڈیورنڈ لائن )*
*سرحدی حدود:*
*( 7,257 کلومیٹر )*
*افغانستان ( 2,670 کلومیٹر )*
*چین ( 438 کلومیٹر )*
*بھارت ( 3,190 کلومیٹر )*
*ایران ( 959 کلومیٹر )*
*اہم برآمدات:*
*روئی*
*الیکڑک آلات*
*چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات*
*چاول*
*کھیلوں کا سامان*
*کپڑا*
*آلات جراحی*
*ہلکا اسلحہ*
*انجینئرنگ کا سامان*
*اہم درآمدات:*
*مشینیں*
*معدنی تیل*
*سوتی و ریشمی دھاگہ*
*کیمیکل*
*گاڑیاں*
*چاۓ*
*پٹرولیم اور تیل*
*صنعتی آلات*
*نباتیات:*
*صنوبر*
*بلوط*
*دیودار ( قومی درخت )*
*شہتوت*
*پوپلر*
*میپل*
*علاقائی جانور و حیاتیات:*
*تیتر*
*مارخور ( قومی جانور )*
*چکور*
*ہمالیائی کالا بھالو*
*چیتا*
*پہاڑی بکرا*
*سبز کچھوا*
*نیل گاۓ*
*مارکوپولو بھیڑ*
*ہرن*
*کالا ہرن*
*مگرمچھ*
*ڈلفن ( قومی ممالیہ)*
*برفانی چیتا*
*مرغابی و بطخ کی مختلف اقسام*
*سانپ کی اقسام*
*بھیڑیے و دیگر نایاب اقسام کی جنگلی حیاتیات*
*سیاحتی مقام:*
*مری*
*کاغان*
*کوئٹہ*
*ہنزہ*
*زیارت*
*سوات*
*چترال*
*گلگت*
*قدیم تہذیب و آثار:*
*موہنجودڑو*
*ہڑپہ*
*ٹیکسلا*
*تخت بھائی*
*مہرگڑھ*
*کوٹ دیجی*
*سڑک:*
*( 251,845 کلومیٹر )*
*پاکستان ریلوے:*
*( 7,791 کلومیٹر + 781 سٹیشن )*
*پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن:*
*44 ہوائی جہاز*
*کل ہوائی اڈے ( 151 )*
*بین الاقوامی ( 33 )*
*علاقائی ہوائی اڈے ( 21 )*
*معہ پکا رن وے ( 108 )*
*معہ کچا رن وے ( 43 )*
*ہیلی پیڈ ( 23 )*
*اہم ہوائی اڈے:*
*جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا ( کراچی )*
*بے نظیر بین الاقوامی ہوائی اڈا ( اسلام آباد )*
*علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا ( لاہور )*
*ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا*
*کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈا*
*پشاور بین الاقوامی ہوائی اڈا*
*فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا*
*گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا*
*اہم پہاڑی دررے:*
*دررہ خیبر*
*دررہ گومل*
*دررہ بولان*
*دررہ ٹوچی*
*دررہ خنجراب*
*دررہ لواری*
*اہم ڈیم:*
*تربیلا ڈیم*
*منگلا ڈیم*
*وارسک ڈیم*
*تعلیم:*
*پرائمری سکول ( 164,200 )*
*مڈل سکول ( 19,100)*
*ہائی سکولز ( 12,900 )*
*آرٹس و سائنس کالجز ( 925)*
*پیشہ ورانہ کالجز ( 374)*
*جامعات ( 29 )*
*اہم جامعات و تعلیمی ادارے:*
*قائد اعظم یونیورسٹی ( اسلام آباد )*
*بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی ( اسلام آباد )*
*بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ( ملتان )*
*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی*
*پنجاب یونیورسٹی ( لاہور )*
*نشتر میڈیکل کالج ( ملتان )*
*اسلامیہ کالج ( پشاور )*
*گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ( فیصل آباد )*
*سمندر:*
*بحیرہ عرب*
*بندرگاہیں:*
*پورٹ کراچی*
*پورٹ قاسم*
*پورٹ پسنی*
*پورٹ گوادر*
*صحرا:*
*تھر پارکر ( سندھ )*
*تھل ( 71,306 ہیکٹر )*
*چولستان ( 2,032,667 ہیکٹر )*
*بلند ترین مقام:*
*کے ٹو ( 8,611 میٹر )*
*پست ترین مقام:*
*بحیرہ عرب*
*دالحکومت:*
*اسلام آباد*
*آبادی:*
*کل آبادی = 204,924,861+*
*آبادی بلحاظ علاقہ:*
*36.7% ( شہری )*
*63.5% ( دیہاتی )*
*بلحاظ زبان و صوبہ:*
*44.7% ( پنجابی )*
*15.4% ( پٹھان )*
*14.1% ( سندھی )*
*8.1% ( سرائیکی )*
*7.6% ( مہاجر )*
*3.6% ( بلوچی )*
*% 6.3 ( دیگر )*
*بلحاظ عمر:*
*حد عمر ( 0 - 14 سال )*
*فیصد = %31.36*
*مرد = 33,005,623*
*عورت = 31,265,463*
*حد عمر ( 15 - 24 سال )*
*فیصد = %21.14*
*مرد = 22,337,897*
*خواتین = 20,980,455*
*حد عمر ( 25 - 54 سال )*
*فیصد = %37.45*
*مرد = 39,846,714*
*خواتین = 36,907,683*
*حد عمر ( 55 - 64 سال )*
*فیصد = % 5.57*
*مرد = 5,739,817*
*خواتین = 5,669,495*
*حد عمر ( +65 سال )*
*فیصد = %4.48*
*مرد = 4,261,917*
*خواتین = 4,910,094*
*آبادی میں اضافے کی شرح:*
*1.43% دنیا کے ممالک میں نمبر = 80*
*شرح پیدائش:*
*1000 آبادی / 21.9 پیدائش دنیا کے ممالک میں نمبر = 74*
*شرح اموات:*
*1,000 آبادی / 6.3 اموات دنیا کے ممالک میں نمبر = 150*
*شرح خواندگی:*
*56.40 فیصد*
*ذرائع مواصلات:*
*ٹیلی فون ( 3.1 ملین مستقل لائنز )*
*موبائل فون ( 67/100 فیصد آبادی )*
*کوڈ = 92+*
*لینڈنگ پوائنٹ =*
*ME-WE-3*
*ME-WE-4*
*سٹیلائٹ ارتھ سٹیشن:*
*( کل - 3 )*
*یٹلانٹک اوشن ( 1 )*
*انڈین اوشن ( 2 )*
*آپشنل انٹرنیشنل گیٹ وے ایکچینج:*
*کراچی ( 1 )*
*اسلام آباد ( 2 )*
*اہم کمپنیاں:*
*پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( 66+ )*
*جاز / وارد ( 0300/ 0321 )*
*زونگ ( 0313 )*
*یوفون ( 0333 )*
*ٹیلی نار ( 0345 )*
*نوٹ = 90 فیصد پاکستانیوں تک سگنل کی فراہمی ہے*
*براڈکاسٹ میڈیا:*
*ماتحت ( پیمرا )*
*پاکستان ٹیلی ویژن چینل:*
*ہم ٹی وی*
*جیو انٹرٹینمنٹ*
*اے - آر - وائے ڈیجیٹل*
*بول چینل*
*جیو نیوز*
*دنیا نیوز*
*ایکسپریس نیوز*
*سماء نیوز*
*اب تک نیوز*
*جی این این نیوز*
*ریڈیو:*
*حکومتی سٹیشن = 30*
*علاوہ ازیں = 200*
*انٹرنیٹ یوزر:*
*31.34 ملین ( % 15.5 )*
*قومی علامات:*
*قومی رہنما ( قائد اعظم )*
*قومی شاعر ( علامہ اقبال )*
*قومی شہید ( لیاقت علی خان )*
*مادرملت ( فاطمہ جناح )*
*قومی لائبریری ( نیشنل لائبریری اسلام آباد )*
*قومی مذہب ( اسلام )*
*قومی یادگار ( پاکستان مونومنٹ )*
*قومی زبان ( اردو )*
*قومی دن ( 23 مارچ )*
*قومی لباس ( قمیض شلوار )*
*قومی درخت ( دیودار )*
*قومی رنگ ( سبز و سفید )*
*قومی پرندہ ( چوکور )*
*ریاستی پرندہ ( شاہین )*
*قومی جانور ( مارخور )*
*قومی شکاری جانور ( برفانی چیتا )*
*قومی رینگنے والا جانور ( مگرمچھ )*
*قومی ممالیہ جانور ( ڈالفن )*
*قومی مچھلی ( مہاشیر )*
*قومی پہاڑ ( کے ٹو )*
*قومی نعرہ ( پاکستان کا مطلب کیا - لاالہ الا الله )*
*قومی نشان ( ہلال ستارہ )*
*قومی مٹھائی ( گلاب جامن )*
*قومی مشروب ( گنے کا رس )*
*قومی کھانا ( نہاری )*
*قومی دریا ( دریائے سندھ )*
*قومی کھیل ( ہاکی )*
*قومی پھول ( چنبیلی )*
*قومی پھل ( آم )*
*قومی سبزی ( بھنڈی )*
*قومی کتاب ( قرآن پاک )*
*قومی مسجد ( فیصل مسجد ( اسلام آباد) )*
*قومی تہوار ( عیدین )*
*قومی موٹو ( ایمان، اتحاد، تنظیم )*
*بین الاقوامی رابطہ کوڈ:*
*+92*
*بین الاقوامی وقت:*
*( UTC +5 )*
*انڑنیٹ سرور.*
*pk.*
*کرنسی:*
*پاکستان روپے*
*طرز حکومت:*
*وفاقی و پارلیمانی ( جمہوری )*
*اہم شہر:*
*کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد*
*اہم زبانیں:*
*ماہر لسانیات ڈاکٹر طارق عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 74 زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ ڈاکٹر آتش درانی کا خیال ہے کہ یہ تعداد 76 ہے۔ تاہم دنیا بھر کی زبانوں پر تحقیق کرنے والی ایک ویب سائٹ ایتھنالوگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل 73 زبانیں بولی جاتی ہیں*
*اردو، پنجابی، سرائیکی، سندھی، پشتو، بلوچی، انگریزی*
*اعلیٰ ترین اعزاز:*
*نشان پاکستان ( سول )*
*نشان حیدر ( ملٹری )*
*مسلح افواج اور ہیڈکوارٹر:*
*پاک بری فوج ( راولپنڈی )*
*پاک نیوی ( اسلام آباد )*
*پاک ائیر فورس ( پشاور )*
*سب سے بڑی چھاونی ( کھاریاں )*
*سب سے بڑا فوجی فارم ( اوکاڑہ )*
*خفیہ ایجنسی:*
*انٹر سروس انٹیلی جنس*
*اہم دریا:*
*سندھ ( 2896 کلومیٹر )*
*چناب ( 1087 کلومیٹر )*
*ستلج ( 1370 کلومیٹر )*
*جہلم ( 725 کلومیٹر )*
*راوی ( 765 کلومیٹر )*
*اہم جھیلیں:
*خوش دل خان ( بلوچستان )*
*ڈروت ( سندھ )*
*ست پارا ( بلتستان )*
*سیف الملوک ( کاغان )*
*فنڈر ( گلگت )*
*کلرکہار ( پنجاب )*
*کھادیجی ( سندھ )*
*کچھورا ( بلتستان )*
*کلری ( سندھ )*
*منچھر ( سندھ )*
*کینجھر ( سندھ )*
*لالو سر ( کاغان )*
*ہالیجی ( سندھ )*
*ہنہ ( بلوچستان )*
*اہم فصلیں:*
*گندم، کپاس، چاول، آم، گنا، باجرہ، چنا*
*اہم کھیل:*
*ہاکی، کرکٹ، کبڈی، سکواش، ٹینس، سنوکر*
*اہم پہاڑی سلسلے:*
*ہمالیہ*
*ہندوکش*
*قراقرم*
*کوہستان نمک*
*کوہ سلیمان*
*اہم پہاڑی چوٹیاں:*
*کے ٹو ( 8,611 میٹر ) عالمی نمبر 2*
*نانگا پربت ( 8,126 میٹر ) عالمی نمبر 9*
*گیشربرم 1 ( 8,068 میٹر ) عالمی نمبر 11*
*براڈ پیک ( 8,051 میٹر ) عالمی نمبر 12*
*گیشربرم 2 ( 8,035 میٹر ) عالمی نمبر 14*
*گیشربرم 3 ( 7,952 میٹر) عالمی نمبر 15*
*گیشربرم 4 ( 7,925 میٹر ) عالمی نمبر 17*
*عام تعطیلات:*
*یوم یکجہتی کشمیر*
*یوم پاکستان*
*یوم مزدور*
*یوم آزادی*
*یوم اقبال*
*یوم قائد و کرسمس ڈے*
*یوم عیدین*
*یوم عاشورہ*
*شب معراج*
*یوم دفاع*
*یوم قائد ( برسی )*
*اہم مسائل:*
*دہشت گردی، بےروزگاری،
کرپشن، کشمیر، جمہوری و معاشی*_
2)🌹 General✒️ knowledge 🌹 WhatsApp Group Invite
28/07/2021
Education is most powerful weapon.
Click here to claim your Sponsored Listing.