15/10/2025
سکول برائے نابینا و گونگے بہرے بچے غلنئی ضلع مہمند میں آج وائٹ کین( whiteCane saftey day)کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک آصغر خان مہمند،چائیلڈ پروٹیکشن کے آفیسر احمد علی صاحب، سکول کے تمام اساتذہ کرام اور علاقے کے سماجی کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام میں وائٹ کین ڈے کے حوالے سے تمام مہمانوں نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد میں آصغر خان مہمند نے تمام بچوں میں سکول یونیفارم(پینٹ شرٹ) تقسیم کی جسکی وجہ سے بچوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے۔ بعد میں آصغر خان مہمند سمیت ساتھیوں نے سکول میں پودے بھی لگا کر ملک کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ۔
پروگرام کے اختتام پر پرنسپل صاحب اور جملہ سٹاپ نے مہمان خصوصی ملک آصغر خان مہمند اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر احمد علی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
منجانب: پرنسپل سید فہیم بادشاہ صاحب و جملہ سٹاپ غلنئ ضلع مہمند۔