05/08/2026
جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں ہمارے ہونہار طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کر کے پورے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
*سلیمان شاہ ولد زاہد گل* نے 1200 میں سے *1033* نمبر، *ابرار احمد ولد زبیر خان* نے *984* نمبر، *محمد حارث* نے *927* نمبر اور *محمد شہاب* نے *905* نمبر حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا بہترین ثبوت پیش کیا۔
یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور طلبہ کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ الاسد ماڈل سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ دل کی گہرائیوں سے تمام کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی علم و عمل کے میدان میں مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
*الاسد ماڈل سکول*
---