GMS Shewa Dist. Mohmand

GMS Shewa Dist. Mohmand Quality Education at the door step

16/08/2026
Mubarakbad
13/08/2026

Mubarakbad

ضلع مہمند  میں کوئی گھوسٹ اسکول موجود نہیں، تمام سرکاری تعلیمی ادارے فعال ہیں،بعض لوگ سستی شہرت کے لئے منفی پروپیگنڈے او...
31/07/2026

ضلع مہمند میں کوئی گھوسٹ اسکول موجود نہیں، تمام سرکاری تعلیمی ادارے فعال ہیں،بعض لوگ سستی شہرت کے لئے منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ضلع مہمند مدرار اللہ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) ضلع مہمند، مدرار اللہ نے صحافیوں کو ضلع مہمند کے سرکاری اسکولوں کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں کوئی بھی گھوسٹ اسکول موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں آبادی موجود ہے، وہاں تمام سرکاری اسکول فعال ہیں اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانت داری اور لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں نمبرواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا ہے اور تمام وسائل شفاف طریقے سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال محکمہ تعلیم نے ضلع مہمند کے سرکاری اسکولوں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں، جنہیں مکمل شفافیت کے ساتھ خرچ کیا جا رہا ہے۔
ڈی ای او مدرار اللہ کے مطابق فرنیچر کی مد میں 136 ملین روپے، کھیلوں کے سامان کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، طلبہ کے انعامات کے لیے 2.87 ملین روپے، بیگز کی فراہمی کے لیے 1.5 ملین روپے، ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے 27.28 ملین روپے جبکہ دیگر ضروری اخراجات کی مد میں 1.90 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام فنڈز کا استعمال مکمل شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔
انہوں نے بعض نام نہاد یوٹیوبرز اور خود ساختہ صحافیوں کی جانب سے محکمہ تعلیم مہمند کے خلاف پھیلائے جانے والے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بے بنیاد الزامات اور منفی خبریں پھیلانے والوں پر عوام کان نہ دھریں۔ تاہم مثبت اور تعمیری تنقید کا محکمہ تعلیم خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم مہمند کے خلاف بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ڈی ای او مدرار اللہ نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کا بنیادی مقصد ضلع مہمند کے سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور انہیں دیگر اضلاع کے ہم پلہ لانا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض دور افتادہ علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم محکمہ ہر سال مروجہ پالیسی کے تحت نئی بھرتیاں کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال سینکڑوں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے باعث تدریسی عملے کی کمی پیدا ہو جاتی ہے، جسے مرحلہ وار پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم مہمند دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

31/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلبہ! 📢
السلام علیکم!

امید ہے آپ سب نے عید الاضحیٰ کا بابرکت تہوار خیر و عافیت اور سنتِ ابراہیمی کے جذبوں کے ساتھ منایا ہوگا۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام کے بعد، اب وقت ہے دوبارہ علم و عمل کے میدان میں سرگرم ہونے کا۔ تعلیمی عمل کا تسلسل ہی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

🗓️ سکول کھلنے کی تاریخ اور وقت:
دن: پیر

تاریخ: 1 جون 2026ء (کل سے)

وقت: صبح ساڑھے سات (07:30) بجے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

✨ والدین اور طلبہ سے مخلصانہ گزارشات:
🎒 بامقصد واپسی: تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مکمل سکول یونیفارم اور درسی کتب کے ساتھ اپنی حاضری کو 100% یقینی بنائیں۔ وقت کی پابندی کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھیں۔

🤝 والدین کا تعاون: معزز والدین سے مخلصانہ گزارش ہے کہ تعلیمی حرج سے بچنے کے لیے کل پہلے ہی دن سے بچوں کو باقاعدگی سے سکول بھیجیں اور اس تعلیمی سفر کو جاری رکھنے میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون فرمائیں۔

"مستقبل کی کامیابی کا راز وقت کی پابندی اور مسلسل محنت میں چھپا ہے۔"

آئیں مل کر اپنے بچوں کے تعلیمی سفر کو کامیاب بنائیں۔ آپ کا تعاون ہی ہماری کامیابی ہے۔

منجانب:

پرنسپل و سٹاف ممبران

گورنمنٹ مڈل سکول شیوہ ۔ 🎓

*ڈی وارمنگ مہم کی اطلاع*  تمام والدین و اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *ڈی وارمنگ مہم* بروز *پیر، 8 دسمبر* سے شروع ہو رہی...
08/12/2025

*ڈی وارمنگ مہم کی اطلاع*
تمام والدین و اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *ڈی وارمنگ مہم* بروز *پیر، 8 دسمبر* سے شروع ہو رہی ہے، جو *پہلی سے دسویں جماعت* تک کے طلبہ و طالبات (عمر 5 سے 14 سال) کے لیے ہے۔

اس مہم کے دوران بچوں کو *پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے والی محفوظ دوا* دی جائے گی، جو *بالکل مفت* ہے اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہے۔

براہِ کرم بچوں کی حاضری یقینی بنائیں تاکہ وہ اس صحت مند اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

*صحت مند بچہ، روشن مستقبل!*

20/11/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

20/11/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

سمسٹر سسٹم کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
02/09/2025

سمسٹر سسٹم کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

Address

Mohmand
24651

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Tuesday 08:00 - 13:30
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 13:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMS Shewa Dist. Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category