07/09/2026
🇵🇰 ⭐ ══════ ≪ یومِ دفاعِ پاکستان: جذبہِ حبّ الوطنی اور نئی نسل کی تربیت ≫ ══════ ⭐ 🇵🇰
آج گورنمنٹ پرائمری سکول بستی پھلی میں صبح کی خصوصیت سے سجائی گئی مارننگ اسمبلی کے دوران بچوں کو 6 ستمبر (یومِ دفاعِ پاکستان) کی تاریخی اہمیت سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو بتایا گیا کہ کس طرح ہمارے پاک فوج کے جانبازوں اور شہداء نے شجاعت اور بسالت کی ناقابلِ فراموش داستانیں رقم کیں اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔
اس موقع پر اس ماہ کے خاص اور با مقصد موضوع "میں پاکستان سے عہد کرتا ہوں" کے حوالے سے بھی بچوں کو خصوصی ترغیب دی گئی۔ انہیں سمجھایا گیا کہ اپنے ملک سے محبت صرف الفاظ کا نام نہیں، بلکہ سچائی، محنت، ڈسپلن، صفائی کا خیال رکھنے اور اچھے اخلاق کے ساتھ ایک ذمے دار شہری بننے کا نام ہے۔
ہمارا مقصد ان معصوم ذہنوں میں نہ صرف علم کی شمع روشن کرنا ہے بلکہ ان کے دلوں میں وطنِ عزیز کی خدمت، احترام اور حب الوطنی کا وہ جذبہ بیدار کرنا ہے جو آئندہ جا کر اس ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے۔
آئیے ہم سب مل کر اپنے بچوں کی بہترین تربیت اور روشن مستقبل کا عہد کریں۔
✨ پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
DG ISPR School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat Deputy Commissioner Rajanpur Deputy DEO Rajanpur Govt of Punjab
#6ستمبر