Samahni Student Union - SSU

Samahni Student Union - SSU

Share

Samahni Student Union (SSU) MUST

Photos from Samahni Student Union - SSU's post 22/05/2026

#میرپور


21مئی بروز جمعرات کو نفیس ریسٹورنٹ میرپور میں کوٹلی سٹوڈنٹس کمیونٹی کے کور ممبر #مقدم فاروق چوہدری کی جانب سے مسٹ یونائیٹڈ فورم اور تمام یونین کے عہدیداران کے اعزاز میں ٹی پارٹی اور کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔ مسٹ یونائیٹڈ فورم کی اس جاندار اور تاریخی کامیابی پر خصوصی طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔سماہنی سٹوڈینٹ یونین کی نمائندگی صدر راجہ واثق راجکو نے کی۔
مسٹ یونائیٹڈ فورم کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کروانے اور مضبوطی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِس خوبصورت نشست کے لیے خصوصاً مقدم فاروق چوھدری اور KSC کے مشکور و ممنون ہیں۔




21/05/2026

20 مئی بروز بدھ 2026 کو صدر (MSU) چوھدری وثیق خالد کی طرف سے (مسٹ یونائیٹڈ فورم) کیلئے نفیس ریسٹورنٹ پر ایک اعشائیہ رکھا گیا جس میں مختلف یونینز کے صدور نے شرکت کی ۔
جس میں سماہنی سٹوڈینٹ یونین کی نمائندگی صدر راجہ واثق راجکو نے کی۔
صدر (MSU) چوھدری وثیق خالد کےلئے ڈھیر سارا پیار اور شکریہ۔
Long Live MUF🚩
Long Live SSU🚩
Long Live MSU 🚩



Photos from Samahni Student Union - SSU's post 17/05/2026

کوہ کراکرم یونین (KKU) اور پنجاب سٹوڈینٹ کمیونٹی ( PSC ) کے ممبران کی وادی سماہنی میں آمد۔
جس کی میزبانی (جنرل سیکرٹری) سماہنی سٹوڈینٹ یونین انیب احمد، مغیث محسن اور ممبر سماہنی سٹوڈینٹ یونین عثمان شمریز نے کی۔
کوہ کراکرم اور پنجاب سٹوڈینٹ کمیونٹی کے طلباء وادی سماہنی میں خوب لطف اندوز ہوئے اور سماہنی سٹوڈینٹ یونین کی میزبانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
Long Live SSU
Long Live PSC
Long Live KKU


Photos from Samahni Student Union - SSU's post 03/05/2026

آج مورخہ 3 مئی 2026 کو نوجوان سیاسی و سماجی نے شخصیت علی مرزا (میڈیا اور فنانس ہیڈ سماہنی سٹوڈینٹ یونین) نے ریسٹ ہاؤس میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیر جناب *فیصل ممتاز راٹھور صاحب* سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں طلباء کے مسائل، طلباء یونینز کی بحالی اور خطے کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ہمیں یقین ہے کہ مضبوط قیادت آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر لے جائے گی۔
بطور نوجوان، ہم بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے ۔پرعزم ہیں

24/04/2026

سابق صدر تحصیل بار سماہنی، معروف قانون دان اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ایڈووکیٹ راجہ شفیق اللّہ صاحب کو ممبر ٹربیونل سروس تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی طویل جدوجہد، پیشہ ورانہ مہارت اور قانون کے میدان میں بے لوث خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پورے خطہ سماہنی کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
اسی سلسلے میں سماہنی سٹوڈنٹ یونین کے فنانس و میڈیا ہیڈ علی مرزا نے ان کے دفتر مظفرآباد میں خصوصی ملاقات کی، جہاں انہوں نے راجہ شفیق اللّہ صاحب کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطہ میں قانونی شعور کے فروغ، نوجوانوں کے کردار اور مستقبل میں تعمیری اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Ali Rehan



16/04/2026

#میرپور

راجہ محمد اسحاق خان سابق ممبر ضلع کونسل کے پوتے اور راجہ انصر معروف ممبر لوکل کونسل یوسی پنجیڑی کے بھانجے

پیارے بھائی راجہ جمال انصر آف پنجیڑی کے ولیمہ کے موقع پر عزیز دوست احباب کے ہمراہ شرکت اور گروپ فوٹوز۔

اللّٰہ پاک پیارے بھائی کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار، حسین اور پُر سکون بنائے۔ الٰہی آمین

منجانب ؛ صدر سماہنی سٹوڈنٹ یونین
راجہ واثق (راجکو)

07/04/2026

سماہنی سٹوڈینٹ یونین کے متحرک نوجوان انعام الحق (آئی ٹی سیشن 23-27) کو مسٹ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کا جنرل سیکریٹری بننے پر ڈھیروں مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ اللہ پاک بھائی کو مزید ترقی اور کامیابی سے ہمکنار کرے اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ تا دیر سلامت رکھے۔۔



24/02/2026
Photos from Samahni Student Union - SSU's post 24/02/2026

سماہنی سٹوڈینٹ یونین مسٹ میرپور کی طرف سے چودھری حبیب رحمان کو مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( نواز ) یونیورسٹی آف بھمبر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہے۔

اللّہ پاک ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے آمین ❤️

Want your school to be the top-listed School/college in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Mirpur Azad Kashmir
Mirpur
10250