30/04/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آجمورخہ 30.04.2026 سیکرٹری ایجوکیشن سکولزمحترم قاضی عنایت صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ سرپرائز وزٹ کےلیے ادارہ ہذا میں تشریف لائے ان کے ساتھ جناب سید تخلیق الزماں بخاری صاحب ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مردانہ ڈویژن میرپور ، جناب محمداسحاق مغل صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور تھے۔
معزز مہمانوں کو پرنسپل راجہ نعیم عارف صاحب نے ادارے میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔ ادارہ کا تفصیلی معائینہ کیا گیاادارہ کا ریکارڈ ، کلاس رومز ، لیبز ، کانفرنس ہال اور امتحانی ہال کا وزٹ کیا گیا۔ سکول کے بہترین نظم و نسق پر پرنسپل ادارہ راجہ نعیم عارف صاحب و سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔