انجمن حفاظ کرام چنار

انجمن حفاظ کرام چنار ہمارا مقصد گھر گھر تک قران و حدیث کا پیغام پہنچانا
دعاوں کے طلبگار
انجمن حفاظِ کرام چنار
ڈڈیال آذاد کشمیر

بیشک نبی کریم ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہےمیلاد النبی کے اس مقدس ماہ میں خوب خوشیاں منائیں گھروں کو سج...
25/08/2026

بیشک نبی کریم ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے
میلاد النبی کے اس مقدس ماہ میں خوب خوشیاں منائیں گھروں کو سجائیں کیونکہ یہ اس عظیم ہستی کا ماہِ ولادت ہے کہ جو وجہِ تخلیق ارض و سما ہیں اعلی حضرت فرماتے ہیں

"وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی، جان ہے تو جہان ہے
کوشش کریں جہاں تک ممکن ہو آپ ﷺ کی زندگی و تعلیمات پر عمل کریں
میلاد کی حقیقی خوشی تبھی ممکن ہے جب ہم اپنی زندگیوں کو اسوۂ حسنہ کے سانچے میں ڈھالیں
یتیم ومساکین کا خیال رکھیں
کسی کی دل ازاری کرنا، کسی کا ناحق مال کھانا، کسی کے حق پر قابض ہونا ،والدین کا نافرمان ہونا الغرض ہر وہ کام جس سے قران و حدیث میں منع کیا گیا ہے اس سے اپنے اپ کو دور رکھنا اور ہر وہ عمل جو خلاف شریعہ ہو اس سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمارے نبی ﷺ نے ہمیشہ دوسروں کو راحت پہنچانے ،دلوں کو جوڑنے ، محبت و امن اور بھائی چارے کی تعلیم دی ہے۔

جشنِ آمدِ مصطفیٰ مبارک! ❤️"

انشااللہ   عظیم الشّان درسِ القرآن بسلسلہ میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم انعقاد پذیر ہو رہا ہے جس میں علمِ نبیل فاضلِ ج...
25/08/2026

انشااللہ عظیم الشّان درسِ القرآن بسلسلہ میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم انعقاد پذیر ہو رہا ہے جس میں علمِ نبیل فاضلِ جلیل جناب علامہ مولانا مبین علی رضوی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ لاہور آپ
خطاب فرمائیں گے
مقامی علماۓ کرام ثناخوانِ مصطفی و حفاظ کرام بھی شرکت فرمائیں گے
بمقام : مسجد شریف ریاض الجنّہ چنار(محلے والی)
تمامی احباب قرب و جوار اہل محلہ چنار تھب بہاری و دیگر جہاں جہاں تک ہمارا پیغام پہنچ رہا ہے ہر ایک کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ سے جہاں تک ہو سکے پیغام کو بھی عوام تک پہنچائیں
خود بھی ائیں اور اپنے بچوں و عزیز و اقارب کو بھی لائیں
انشا اللہ محفل کے احتتام پر لنگر شریف کا اہتمام کیا جاۓ گا

منجانب :۔ حفاظ کرام چنار

22/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔”
(صحیح مسلم)

14/08/2026

ماہ میلاد النبیﷺ کا چاند بہت مبارک💖
نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں💞

30/07/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ظالم کو چند روز دنیا میں مہلت دیتا رہتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا
بخاری شریف

🕌 *نماز کبھی نہ چھوڑیں...* 😢کیونکہ قبروں میں لاکھوں لوگ اس حسرت میں ہیں کہ کاش انہیں ایک بار پھر زندگی مل جائے، تاکہ وہ ...
25/07/2026

🕌 *نماز کبھی نہ چھوڑیں...* 😢

کیونکہ قبروں میں لاکھوں لوگ اس حسرت میں ہیں کہ کاش انہیں ایک بار پھر زندگی مل جائے، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور صرف ایک سجدہ کر سکیں۔ ❤️‍🩹

*آج جو وقت ہمارے پاس ہے، وہی سب سے بڑی نعمت ہے۔*
اسے نماز سے آباد کر لیجیے۔ 🤍

🤲 *اے اللّٰه! ہمیں ہمیشہ پابندی کے ساتھ نماز ادا کرنے والا بنا، اور ہماری نمازوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔*
*آمین یا رب العالمین۔* 🌿

23/07/2026

اللّٰہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، خصوصاً کشمیر کے مظلوم شہداء پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے درجات مزید بلند فرمائے۔
یا اللّٰه! ان کے اہلِ خانہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل، حوصلہ، استقامت اور اجرِ عظیم عطا فرما، زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرما، مظلوموں کی حفاظت فرما، اور امتِ مسلمہ پر اپنا خاص فضل و کرم نازل فرما۔
آمین یا رب العالمین، ثم آمین۔

15/07/2026

ایک طرف کشمیر کے نہتے مسلمان ظلم، جبر اور خونریزی کا شکار ہیں، جبکہ دوسری طرف الیکشن مہم کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے کہ آخر ہماری انسانیت کہاں سو گئی؟

کیا مظلوموں کی آہیں ہمارے ضمیر کو نہیں جگاتیں؟ کیا ان کے درد پر خاموش رہنا ہمارے لیے کافی ہے؟

اے اللہ! کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرما، ان کی مدد فرما، ان کے دشمنوں کو ناکام بنا، اور ہمیں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔

جو قوم اپنے مظلوموں کا درد بھول جائے، وہ اپنی انسانیت بھی کھو بیٹھتی ہے۔

29/06/2026

اے میرے رب! 🤲

یہ گرمی بھی تیری قدرت کی ایک نشانی ہے۔
اگر دنیا کی یہ چند لمحوں کی گرمی برداشت سے باہر محسوس ہوتی ہے، تو ہمیں آخرت کی آگ سے اپنی پناہ میں رکھ۔

یا اللہ! ہم پر رحم فرما، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزر فرما، بارانِ رحمت نازل فرما، اور ہمیں اپنی رحمت و مغفرت سے نواز دے۔

آمین یا رب العالمین۔

28/06/2026

رسولِ اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے یا کسی بھی قسم کا توہین آمیز مواد شائع کرنا آزادیِ اظہار نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا ہے۔
ہم ایسے ہر عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقدس شخصیات کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔
یا رسول اللہ ﷺ! ہماری جانیں، ہمارا مال، ہمارے والدین، سب آپ ﷺ پر قربان

Address

Mirpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن حفاظ کرام چنار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share