Islah Network اصلاح نیٹ ورک

Islah Network اصلاح نیٹ ورک Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islah Network اصلاح نیٹ ورک, Education, Mirpur.
(1)

اصلاح نیٹ ورک خواتین کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پہ انہیں سنا سمجھا اور گائیڈ کیا جاتا ہے زندگی کے معاملات میں کہ وہ ایک مضبوط اور خودمختار پہچان قائم کر سکیں۔
ہماری سروسز کوچنگ، کاونسلنگ ، ہیلنگ تھیراپی ، ہولسٹک ہیلتھ ، مینٹل ہیلتھ اور آگاہی گروپس

ایک سیشن میں ایک خاتون نے مجھ سے کہا:"میرے شوہر چاہتے ہیں کہ میں ان کے گھر والوں کو عزت دوں، ان کے رشتہ داروں سے ملوں، ا...
26/09/2026

ایک سیشن میں ایک خاتون نے مجھ سے کہا:

"میرے شوہر چاہتے ہیں کہ میں ان کے گھر والوں کو عزت دوں، ان کے رشتہ داروں سے ملوں، ان کے تعلقات نبھاؤں۔ لیکن جب بات میرے گھر والوں کی آتی ہے تو ان کا رویہ بالکل بدل جاتا ہے۔"

وہ بتا رہی تھی کہ اگر اسے اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جانا ہو تو پہلے کئی دن شوہر کو راضی کرنا پڑتا ہے۔ کبھی اجازت مل بھی جائے تو آخری وقت پر منع کر دیا جاتا ہے۔

پھر اس نے کہا:

"مجھے اس بات پر اتنا غصہ آتا ہے کہ میں خود بھی اسے کنٹرول نہیں کر پاتی۔ کیونکہ میں تمہارے رشتوں کو اہمیت دوں، لیکن میرے رشتے تمہیں کیوں بوجھ لگتے ہیں؟"

بطور ماہرِ نفسیات میں یہاں ایک بہت بنیادی بات سمجھنا چاہتی ہوں:

شادی کسی انسان کی انفرادیت ختم کرنے کا نام نہیں ہے۔

نکاح کے بعد آپ کسی انسان کے شریکِ حیات بنتے ہیں، اس کے مالک نہیں۔

وہ عورت جس نے اپنی زندگی کے کئی سال اپنے والدین، بہن بھائیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ گزارے ہیں، شادی کے بعد اچانک ایک ایسی دنیا میں نہیں داخل ہو جاتی جہاں اس کے پرانے تمام تعلقات بے معنی ہو جائیں۔

یقیناً شادی میں باہمی مشاورت، حدود اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ لیکن مشاورت اور کنٹرول ایک چیز نہیں ہیں۔

یہ سوچنا ضروری ہے کہ ہم اپنے شریکِ حیات کے تعلقات کو صرف اس لیے کیوں محدود کرنا چاہتے ہیں کہ اب وہ ہماری بیوی یا شوہر ہے؟

اور اسلام بھی رشتے میں حسنِ سلوک کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا:

"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لیے سب سے بہتر ہو۔"

تو سوال صرف یہ نہیں کہ "میری بیوی میری بات مانتی ہے یا نہیں؟"

سوال یہ بھی ہے:

"کیا میری بیوی میرے ساتھ رہتے ہوئے خود کو ایک مکمل انسان محسوس کرتی ہے؟"

اسے اپنے خاندان سے تعلق رکھنے کی آزادی، اپنی رائے کی جگہ، اپنے فیصلوں میں شرکت اور عزت کا احساس مل رہا ہے یا نہیں؟

کیونکہ کسی انسان کو مسلسل کنٹرول کر کے شاید آپ اس سے اپنی مرضی کا رویہ تو حاصل کر لیں، لیکن محبت، اعتماد اور جذباتی قربت نہیں۔

شادی میں برتری ثابت کرنے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ دونوں انسان ایک دوسرے کے لیے محفوظ جگہ بنیں۔

آخرکار، شریکِ حیات کو قابو میں رکھنا رشتہ مضبوط نہیں کرتا۔

اسے عزت دینا، سمجھنا اور انسان ہونے کی جگہ دینا رشتہ مضبوط کرتا ہے۔

Munazzah Fatima| Clinical Psychologist

رشتوں میں محبت صرف ساتھ رہنے کا نام نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی عزت، حدود اور تعلقات کو سمجھنے کا نام بھی ہے۔ اگر آپ بھی ازدواجی رشتے میں احترام اور صحت مند حدود کو اہم سمجھتے ہیں تو اس تحریر کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔

رشتوں میں سکون صرف اس بات سے نہیں آتا کہ ہمیں دوسروں سے کتنی محبت، توجہ اور احساس مل رہا ہے، بلکہ اس بات سے بھی آتا ہے ک...
26/09/2026

رشتوں میں سکون صرف اس بات سے نہیں آتا کہ ہمیں دوسروں سے کتنی محبت، توجہ اور احساس مل رہا ہے، بلکہ اس بات سے بھی آتا ہے کہ ہم اپنی توقعات، خواہشات اور ردِعمل کو کس طرح سمجھتے ہیں۔ کبھی ہم جو کچھ ہمارے پاس موجود ہے، اسے کم سمجھتے ہوئے اُس چیز کے پیچھے اپنی توانائی خرچ کرتے رہتے ہیں جو ہمیں نہیں مل رہی ہوتی۔ اپنی ضروریات کو نظرانداز کرنا درست نہیں، لیکن ہر خواہش کو اپنی خوشی کی شرط بنا لینا بھی سکون چھین سکتا ہے۔ اپنے اختیار میں موجود چیزوں پر توجہ دیں، اپنی سوچ کو حقیقت کے مطابق متوازن کریں اور ملنے والی نعمتوں کی قدر کرنا سیکھیں۔

اپنے سکون کے لیے اپنی توقعات اور ترجیحات پر ایک بار ضرور غور کریں۔
تحریر: خدیجہ نواز | اصلاح نیٹ ورک

ہم اکثر بچوں کو بہترین تعلیم اور سہولیات دینے کی فکر کرتے ہیں، لیکن کیا ہم انہیں ایک ایسا پرسکون ماحول دے پا رہے ہیں جہا...
26/09/2026

ہم اکثر بچوں کو بہترین تعلیم اور سہولیات دینے کی فکر کرتے ہیں، لیکن کیا ہم انہیں ایک ایسا پرسکون ماحول دے پا رہے ہیں جہاں وہ کھل کر بات کر سکیں؟ 🌸

بچوں کی پہلی درسگاہ ماں کا گود اور گھر کا ماحول ہوتا ہے۔ جب گھر میں محبت، برداشت اور دینداری کا ماحول ہوتا ہے، تو بچوں کی شخصیت میں بھی وہی ٹھہراؤ اور خوداعتمادی نظر آتی ہے۔

اگر آپ کو اپنی گھریلو زندگی، بچوں کی تربیت، یا رشتوں کو سنوارنے میں کسی رہنمائی کی ضرورت ہے، تو اصلاح نیٹ ورک سے رابطہ کریں۔ ہماری ہولسٹک اور کونسلنگ سروسز آپ کے گھر کو سکون کا گہوارہ بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ 🤍

26/09/2026

فیصلوں سے ڈرتی نسل — آرٹیکل 1

بیٹی والوں کو آخر چاہیے کیا؟

بیٹیوں والے بہن بھائیو، ایک بات پوچھوں؟ آخر چاہتے کیا ہو؟ 😄

لڑکا کہے مجھے professional اور پڑھی لکھی لڑکی چاہیے تو فوراً فیصلہ: "اسے کما کر دینے والی بیوی چاہیے۔" وہ کہے مجھے ایسی لڑکی چاہیے جو career کے بجائے گھر کو ترجیح دے تو اعتراض: "یہ تو عورت کو گھر میں قید کرنا چاہتا ہے۔" خوبصورت لڑکی پسند کرے تو "حسن پرست"، سادہ شکل و صورت والی پسند کرے تو ضرور کوئی مسئلہ ہے!
امیر خاندان میں رشتہ کرے تو "لالچی"، متوسط خاندان میں کرے تو "گھر کے کام کے لیے لڑکی چاہیے۔" یعنی بعض اوقات لڑکا کچھ بھی پسند کر لے، ہم اس preference کے پیچھے کوئی نہ کوئی منفی نیت تلاش کر لیتے ہیں۔

ایک relationship therapist کے طور پر میں یہاں ایک فرق ضرور رکھوں گی: ہر preference red flag نہیں ہوتی، لیکن ہر preference reasonable بھی نہیں ہوتی۔ کسی مرد کو professional عورت پسند ہے، کسی کو گھر کو ترجیح دینے والی ۔
دونوں کی اپنی ترجیح ہو سکتی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ اس preference کے پیچھے expectation کیا ہے، اور کیا دوسرا انسان اس expectation پر رضامند ہے؟
اگر کوئی کہتا ہے "مجھے professional بیوی چاہیے" تو یہ بذاتِ خود مسئلہ نہیں؛ لیکن اگر توقع یہ ہو کہ وہ کمائے بھی، گھر بھی مکمل سنبھالے اور اپنے career کے فیصلے بھی میری مرضی سے کرے، تو یہاں بات preference سے نکل کر control اور unfair expectations تک پہنچ جاتی ہے۔

اور یہی اصول عورت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ شادی میں صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ مجھے کیسا شوہر یا بیوی چاہیے؟

ایک سوال یہ بھی ہونا چاہیے:
کیا میں خود وہ partner بننے کے لیے تیار ہوں جس کی توقع میں دوسرے سے کر رہا ہوں؟

آخر شادی دو انسانوں کی compatibility، consent اور باہمی احترام کا فیصلہ ہے، پوری سوسائٹی کے لیے کسی ایک صحیح جواب کا امتحان نہیں۔

آپ کے خیال میں آج کل رشتوں میں genuine preference اور red flag کے درمیان فرق کرنا اتنا مشکل کیوں ہوگیا ہے؟

ماہر نفسیات
منزہ فاطمہ

رشتوں میں ہر پسند کو فوراً شک کی نظر سے دیکھنے کے بجائے، preference، expectations اور boundaries کو سمجھنا ضروری ہے۔ اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ شادی میں باہمی رضامندی اور احترام پر بات ہونی چاہیے تو اس تحریر کو ضرور شیئر کریں۔

زندگی میں کچھ رشتے اور حالات ایسے ہوتے ہیں جہاں ہم مسلسل قربانی دے رہے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خاموشی ا...
26/09/2026

زندگی میں کچھ رشتے اور حالات ایسے ہوتے ہیں جہاں ہم مسلسل قربانی دے رہے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خاموشی اور صبر کے درمیان کیا فرق ہے؟ 🤍

صبر کا مطلب یہ نہیں کہ انسان خود کو مسلسل تکلیف میں رکھے یا اپنی ذات کو نظرانداز کرتا رہے۔
صبر تو یہ ہے کہ انسان اللہ کی رضا پر یقین رکھتے ہوئے اپنے دل کو سنبھالے، جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرے اور حالات کے لیے بہتر اور حکمت بھرا راستہ اختیار کرے۔

اصلاح نیٹ ورک کے ساتھ جڑیں اور کونسلنگ و تھیراپی کے ذریعے اپنے جذبات کو سمجھنے اور سنوارنے کا راستہ تلاش کریں۔

اکثر خواتین پورا دن سب کی سنتی ہیں— بچوں کی، گھر والوں کی، رشتوں کی۔ لیکن جب ان کے اپنے اندر کوئی الجھن یا جذباتی بوجھ ہ...
25/09/2026

اکثر خواتین پورا دن سب کی سنتی ہیں— بچوں کی، گھر والوں کی، رشتوں کی۔ لیکن جب ان کے اپنے اندر کوئی الجھن یا جذباتی بوجھ ہوتا ہے، تو انہیں سمجھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

کسی کو اپنی بات بتانا یا جذباتی بوجھ ہلکا کرنا کمزوری نہیں ہے۔ جب انسان اپنے جذبات کو اندر دباتا رہتا ہے، تو یہ ذہنی اور جسمانی صحت دونوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اصلاح نیٹ ورک کا مقصد یہی ہے کہ خواتین کو ایک ایسا محفوظ ماحول دیا جائے جہاں وہ بغیر کسی خوف یا جھجھک کے اپنے مسائل اور الجھنیں شیئر کر سکیں۔ 🤍

اگر آپ کو بھی کسی رہنمائی یا کونسلنگ کی ضرورت ہے، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں—کیونکہ آپ کی آواز اور آپ کا سکون بھی اہم ہے۔ ✨l

25/09/2026

زندگی میں اکثر ہم دوسروں کی ضرورتیں پوری کرتے کرتے اپنی ذات کو بھول جاتے ہیں۔ گھر، بچوں، رشتوں اور ذمہ داریوں کو نبھاتے نبھاتے ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اپنے ذہنی سکون، صحت اور ایمانی کیفیت کو بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ 🌸

یاد رکھیے، اپنے آپ کا خیال رکھنا خود غرضی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی ذات کے ساتھ بھی ذمہ دار بنایا ہے۔ اس لیے کچھ وقت اپنے لیے نکالنا، اپنی صحت کا خیال رکھنا، ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور ضرورت پڑنے پر مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ شعور کی علامت ہے۔

اگر آپ زندگی کے مسائل، ذہنی دباؤ، رشتوں کی الجھنوں یا مسلسل جذباتی تھکن سے گزر رہی ہیں تو یہ یاد رکھیے کہ آپ کو ہر مشکل اکیلے برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔ صحیح رہنمائی اور مناسب مدد انسان کو اپنی زندگی کو بہتر سمجھنے اور سنوارنے کا راستہ دکھا سکتی ہے۔

اصلاح نیٹ ورک خواتین کے لیے ایک محفوظ اور رہنما پلیٹ فارم ہے، جہاں کاؤنسلنگ، تھیراپی اور ہولسٹک گائیڈنس کے ذریعے خواتین کو اپنی ذہنی، جذباتی اور ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ 🤍

آج اپنے سکون کے لیے ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیے۔ کبھی کبھی مدد مانگنا کمزوری نہیں ہوتا، بلکہ خود کو سنبھالنے کی طرف پہلی مضبوط شروعات ہوتی ہے۔

زندگی میں اکثر ہم دوسروں کی ضرورتیں پوری کرتے کرتے اپنی ذات کو بھول جاتے ہیں۔ گھر، بچوں، رشتوں اور ذمہ داریوں کو نبھاتے ...
25/09/2026

زندگی میں اکثر ہم دوسروں کی ضرورتیں پوری کرتے کرتے اپنی ذات کو بھول جاتے ہیں۔ گھر، بچوں، رشتوں اور ذمہ داریوں کو نبھاتے نبھاتے ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اپنے ذہنی سکون، صحت اور ایمانی کیفیت کو بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ 🌸

یاد رکھیے، اپنے آپ کا خیال رکھنا خود غرضی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی ذات کے ساتھ بھی ذمہ دار بنایا ہے۔ اس لیے کچھ وقت اپنے لیے نکالنا، اپنی صحت کا خیال رکھنا، ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور ضرورت پڑنے پر مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ شعور کی علامت ہے۔

اگر آپ زندگی کے مسائل، ذہنی دباؤ، رشتوں کی الجھنوں یا مسلسل جذباتی تھکن سے گزر رہی ہیں تو یہ یاد رکھیے کہ آپ کو ہر مشکل اکیلے برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔ صحیح رہنمائی اور مناسب مدد انسان کو اپنی زندگی کو بہتر سمجھنے اور سنوارنے کا راستہ دکھا سکتی ہے۔

اصلاح نیٹ ورک خواتین کے لیے ایک محفوظ اور رہنما پلیٹ فارم ہے، جہاں کاؤنسلنگ، تھیراپی اور ہولسٹک گائیڈنس کے ذریعے خواتین کو اپنی ذہنی، جذباتی اور ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ 🤍

آج اپنے سکون کے لیے ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیے۔ کبھی کبھی مدد مانگنا کمزوری نہیں ہوتا، بلکہ خود کو سنبھالنے کی طرف پہلی مضبوط شروعات ہوتی ہے۔ ✨

کبھی غور کیا ہے…؟وہ عورت جو سب کے کپڑے وقت پر نکال دیتی ہے، بچوں کے بال سنوار دیتی ہے، شوہر کی پسند کا کھانا بنا دیتی ہے...
25/09/2026

کبھی غور کیا ہے…؟

وہ عورت جو سب کے کپڑے وقت پر نکال دیتی ہے، بچوں کے بال سنوار دیتی ہے، شوہر کی پسند کا کھانا بنا دیتی ہے، گھر کو سمیٹتے سمیٹتے شام کر دیتی ہے…
وہ خود کب سنورتی ہے؟

اکثر عورت سب کی ضرورتیں پوری کرتے کرتے اپنی ہی ذات کو آخری نمبر پر رکھ دیتی ہے۔ گھر کی ذمہ داریاں، بچوں کی دیکھ بھال، رشتوں کی فکر اور روزمرہ کے کاموں میں وہ اس قدر مصروف ہو جاتی ہے کہ اپنے لیے چند لمحے نکالنا بھی اسے غیر ضروری لگنے لگتا ہے۔

نہ بال سنوارنے کا وقت، نہ اپنے لیے اچھا لباس پہننے کی خواہش، نہ اپنی صحت اور آرام کا خیال، نہ آئینے کے سامنے چند لمحے رکنے کی فرصت…

پھر آہستہ آہستہ وہ دوسروں کی دیکھ بھال کرتے کرتے خود کو بھولنے لگتی ہے۔

یاد رکھیے، گھر کی ذمہ داریاں نبھانا یقیناً خوبصورت بات ہے، مگر اپنی ذات کو بالکل نظر انداز کر دینا ضروری نہیں۔ خود کا خیال رکھنا خود غرضی نہیں، بلکہ اپنی ذات کے ساتھ ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔

کبھی اپنے بال سنوار لیجیے، صاف ستھرا اور خوبصورت لباس پہن لیجیے، اپنی صحت کا خیال رکھیے، کچھ دیر سکون سے بیٹھیے، اور آئینے میں خود کو دیکھ کر بس اتنا کہیے:

“میں بھی اہم ہوں…” 🤍

کیونکہ جو عورت سب کے لیے وقت نکالتی ہے، اسے اپنے لیے بھی چند لمحے نکالنے کا حق ہے۔

اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی ذات کو بھی جگہ دیجیے۔ خود کو سنوارنا صرف ظاہری خوبصورتی نہیں، بلکہ یہ یاد رکھنا بھی ہے کہ آپ کی صحت، سکون اور خوشی بھی اہم ہیں۔

اپنے آپ کو نظر انداز نہیں، اپنی زندگی میں شامل کیجیے۔

اپنی ذات اور صحت کا خیال رکھیے، اور اگر مسلسل تھکن، بے دلی یا جذباتی دباؤ محسوس ہو تو ماہرِ نفسیات سے counseling حاصل کریں۔

رزق صرف زیادہ ہونے کا نام نہیں، اصل برکت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تھوڑے میں بھی کفایت، سکون اور خیر عطا فرما دے۔ 🤍آئیے اپنے ...
25/09/2026

رزق صرف زیادہ ہونے کا نام نہیں، اصل برکت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تھوڑے میں بھی کفایت، سکون اور خیر عطا فرما دے۔ 🤍
آئیے اپنے رزق کے لیے حلال برکت، قناعت اور اللہ کے فضل کی دعا کرتے رہیں، کیونکہ حقیقی کشادگی اسی کے اختیار میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں حلال برکت عطا فرمائے اور اسے ہمارے لیے خیر و سکون کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔ 🤲🏻

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islah Network اصلاح نیٹ ورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Islah Network اصلاح نیٹ ورک:

Shortcuts

Share

Category