Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K

Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K

Share

مجاہد عبدالمالک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری تحصیل اسلام گڑھ ضلع میرپور

02/06/2026

Summer Break Alert!

25/05/2026

Holidays in AJ&K

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 20/05/2026

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول جٹی ڈھیری اسلام گڑھ کے چھٹے صدر معلم مولانا عبد الشکور صاحب راہی ملکِ عدم ہو گئے ہیں۔
کل صبح مارننگ اسمبلی میں سربراہِ ادارہ جناب حافظ نوید اشرف نے مرحوم کے لیے تعزیتی کلمات کہے اور اجتماعی دعا کروائی گئی۔ آج بھی ادارے میں اساتذہ کرام کے ہم راہ ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کی انتظامی، علمی، دینی اور تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مولانا عبد الشکور صاحب کی جدائی ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک عہد، ایک روایت اور ایک مربی کے بچھڑ جانے کا احساس دلاتی رہے گی۔

19/05/2026

|| 18-5-26

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری اسلام گڑھ کے ہونہار متعلم محمد زاہد امتیاز ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلہ تقریر بعنوان " مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار" میں تحصیل اسلام گڑھ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سرکاری اسکولز صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہاں طلبہ کی شخصیت سازی، فنِ تقریر، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی نکھارا جاتا ہے۔ یہ ادارے آج بھی فکری تربیت اور شخصیت سازی کے بہترین مراکز ہیں۔

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 18/05/2026

Alhamdulillah!
The renovation and upgradation work of the Science Lab at GBHS Jatti Dheri, Islamgarh is progressing successfully.
New shelves, cabinets, marble slabs, and wooden storage boxes are being prepared to ensure that scientific equipment is arranged in a safer, more organized, and effective manner. Prior to this, new Physics, Chemistry and Biology equipment had also been provided to the institution.
The dedication and cooperation of the school administration, teachers and the community are truly commendable and inspiring. May Allah Almighty reward all the supporters, well-wishers and sincere contributors with abundant blessings and the best of rewards.
Ameen.

16/05/2026

Islamgarh || 12-5-26

ادارہ ہذا کے ہونہار متعلم محمد زاہد امتیاز تحصیل سطح پر منعقدہ مقابلہ تقریر بعنوان " مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار" میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد زاہد امتیاز اس مقابلے میں اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے ہیں۔

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 13/05/2026

"محنت اور وفا کبھی رائیگاں نہیں جاتی"

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول جٹی ڈھیری کے مخلص اور فرض شناس ملازم مسٹر عجب گل کی پچیس سالہ محکمانہ خدمات کے اعتراف میں ایک سادہ مگر پروقار الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مسٹر عجب گل کو ریٹائرمنٹ شیلڈ اور تحائف پیش کر کے اُن کی طویل اور قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ خاموشی سے اپنے فرائض انجام دینے والے ایسے کارکن کسی بھی ادارے کا اصل حسن اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ ادارہ ہذا مسٹر عجب گل کی صحت، سکون اور کامیاب زندگی کے لیے دعا گو ہے۔
Happy Retirement to Mr. Ajab Gul ♥️

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 13/05/2026

الحمدللہ!
ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم محمد زاہد امتیاز نے تحصیل اسلام گڑھ کے ہائی و مڈل سکولز کے مابین منعقدہ تقریری مقابلے بعنوان "مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار" میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
آج مارننگ اسمبلی میں اس باصلاحیت طالب علم کو سینئر صدر معلم و اساتذہ کی طرف سے ٹرافی پیش کی گئی۔ سینئر صدر معلم جناب حافظ نوید اشرف نے محمد زاہد امتیاز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی ہمارے دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور تحریک ہے کہ وہ علمی، ادبی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم، کردار اور کامیابیوں کی نئی منزلیں عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 12/05/2026

علم و آگہی کے میدان میں ایک اور شاندار کامیابی

آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اسلام گڑھ میں تحصیل اسلام گڑھ کے ہائی و مڈل سکولز کے مابین تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس کا عنوان "مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار" تھا۔
اس مقابلے میں ادارہ ہذا کے ہونہار طالب علم محمد زاہد امتیاز نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔ اس عظیم کامیابی پر اہلِ علاقہ نے سینئر صدر معلم، اساتذہ کرام اور کامیاب طالب علم کو دلی مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

Photos from Govt.Boys High School Jatti Dheri Distt. Mirpur AJ&K's post 05/05/2026

Notification Registration SSC-I/9th Schedule Session 2026-28

Want your school to be the top-listed School/college in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Mirpur
Mirpur
10480