13/12/2024
ہم
صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بل براہمناں ، سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں مرکز چڑہوئی ، ممتاز ماہر تعلیم محترم محمد عزیز قمر صاحب کو 41 سالہ پروقار سروس مکمل کرنے اوران کی گراں قدر تعلیمی، تدریسی اور انتظامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
منجانب:
محمد زاہد حسین شاد (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ چڑہوئی
بشارت حسین ، شہزاد اسحاق، عاصم مقبول
(ایلیمنٹری ٹیچرز)
25/09/2024
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے تقرریاں ڈسٹرکٹ کوٹلی آزاد کشمیر میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران مبارکباد کے مستحق
05/09/2024
آج مورخہ 5ستمبر 2024 کواسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ( مردانہ ) مرکز چڑہوئی محمد زاہد حسین شاد کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈماس ، گورنمنٹ گرلز پرائمر ی بل جاگیر اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لوئر چہاولہ کا وزٹ کیا اور تدریسی جائزہ لیا تمام سٹاف حاضر اور مصروف کار پایا گیا۔
03/09/2024
آج مؤرخہ 03 ستمبر 2024 کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں مرکز چڑہوئی عبدالباسط نے گرلز پرائمری سکول بجوال ناڑ کا معائنہ کیا۔
دوران معائنہ راقم نے مختلف کلاسسز کا تحریری اور زبانی ٹیسٹ لیا۔
راقم نے ٹیچرز کو پابند کیا کہ طلباء وطالبات کو باقاعدہ ہوم ورک دیں اور روانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور غلطیوں کی اصلاح کریں۔
14/08/2024
حسبِ ہدایت سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع کوٹلی آج مؤرخہ 14 اگست 2024 کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ مرکز چڑہوئی جناب زاہد حسین شاد صاحب کی زیرِ نگرانی جملہ بوائز پرائمری سکولز حلقہ چڑہوئی میں یوم آزادی پاکستان شایان شان انداز میں منایا گیا۔صبح 8:58پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ اس تقریب میں ایس ڈی ایم چڑہوئی جناب چوہدری نزاکت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔