ایان شہزاد سیرت طیبہ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دلڑ
Govt boys Primary School Dullar
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt boys Primary School Dullar, mirpur, Mirpur.
تعلیم ہمیں دوسروں کو ضروری اخلاق، اچھے اخلاق اور دانشمندانہ اخلاقیات سکھانے میں مدد دیتی ہے۔ جسمانی، ذہنی اور سماجی سطح پر اچھے ہونے کے علاوہ، یہ ایک بہتر زندگی گزارنے کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ اچھی تعلیم تعمیری ہوتی ہے، جو ہمارا مستقبل بناتی ہے۔
احسن نوید کلاس چہارم رئیس الحرار چوہدری غلام عباس کی زندگی کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے
16/12/2025
اج گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دلڑ 16 دسمبر 2014 کے سانحہ کے حوالے سے مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔بچوں کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام کے بارے میں آگاہی دی گئی اور آخر میں ان شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئ۔
10/12/2025
مورخہ 9 دسمبر کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شفقات حسین صاحب نے گورنمنٹ بوائز پرائمری دلڑ سکول کا دورہ کیا۔ دورانِ وزٹ اسکول کا ماحول خوشگوار اور تعلیمی سرگرمیاں تسلیبخش پائی گئیں۔ اساتذہ اپنے فرائض ذمہ داری اور محنت سے انجام دے رہے تھے جبکہ طلبہ نظم و ضبط کے ساتھ پڑھائی میں مصروف تھے۔ مجموعی طور پر اسکول کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جس پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید برآں، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کو تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کی رہنمائی میں توجہ بڑھانے اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی، تاکہ اسکول کی کارکردگی مستقبل میں مزید بہتر ہو سکے۔
04/12/2025
#الحمدلله ۔۔
🌄 ایک روزہ سکول ٹرپ – تاریخ اور تفریح کا حسین امتزاج اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شفقات حسین کی جانب سے پرائمری سرکل کے طلبہ کے لیے ایک شاندار ایک روزہ ٹرپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے تاریخی اور تفریحی دونوں مقامات کی سیر کی۔
ہمارے ٹرپ کا پہلا پڑاؤ
🎢 تفریحی مقامات
تھیم پارک جہلم – یہاں بچوں نے نہ صرف جھولوں اور گیمز سے لطف اٹھایا بلکہ زو میں موجود جانوروں کو دیکھ کر بھی بےحد خوشی محسوس کی
آصفہ بھٹو پارک، میرپور – پرسکون اور دلکش ماحول۔
جڑی کس، میرپور – فطری حسن اور خوبصورت مناظر۔
📸 یادگار لمحات
طلبہ نے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ سیکھنے، ہنسنے اور لطف اٹھانے کے یہ لمحے اپنے کیمروں میں محفوظ کیے۔
✨ اللہ کرے یہ علمی و تفریحی سفر بچوں کی شخصیت اور خوداعتمادی میں مزید اضافہ کرے۔
Urdu Grammer session
25/11/2025
آج مورخہ 25 نومبر 2025 کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چکسواری جناب شفقات حسین صاحب کی ہدایت کےمطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دلڑ میں والدین و اساتذہ میٹنگ (PTM)کا انعقاد کیا گیا۔
والدین نے اے ای او صاحب اور اساتذہ کی اس کاوش کو سراہا اور آئیندہ سکول کے ساتھ کنکشن کو بحال رکھنے کا اعادہ کیا۔. آج کی والدین و اساتذہ میٹنگ (PTM)نہایت کامیاب اور مفید رہی۔
بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور تربیتی پہلوؤں پر کھل کر بات ہوئی جس سے آئندہ کی منصوبہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
میٹنگ میں والدین کی بھرپور شرکت قابلِ تعریف رہی۔
اساتذہ نے ہر طالب علم کی کارکردگی پر تفصیل سے بات کی۔
اساتذہ نے کہاکہ والدین کی جانب سے دی گئی تجاویز اور آراء بچوں کی بہتری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔
میٹنگ میں تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،
جو مستقبل میں بچوں کی مثبت تبدیلی کا سبب بنے گی۔
* والدین اور اساتذہ کا باہمی تعاون ایک صحت مند تعلیمی ماحول کی ضمانت ہے۔
Ahsan naveed class four
Hamza Arif class five
Quiz program
Morning assembly govt primary school dullar
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mirpur