06/03/2026
جشنِ ولادتِ سبطِ رسولؐ
۱۵ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر سبطِ رسولؐ، حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی نسبت سے ایک پُرنور محفل منعقد کی گئی۔ یہ محفل معروف دینی و سماجی شخصیت محمد الیاس ملنگی (سینئر ممبر، منہاجُ القرآن میرپور) کی زیرِ سرپرستی اُن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جبکہ محفل کے انتظامی امور حسین محی الدین قادری (ڈپٹی کوآرڈینیٹر، سوشل میڈیا — منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع میرپور) نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
محفل کی روحانی فضا کو معروف نعت خواں حافظ طاہر اسلم کی پرسوز نعت خوانی نے مزید معطر کر دیا۔ اس بابرکت اجتماع میں خصوصی طور پر
حاجی اقبال قادری (کوآرڈینیٹر ویلفیئر، تحصیل میرپور) نے شرکت فرمائی۔
محفل کے اختتام پر ولادتِ سبطِ رسولؐ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔