Taleem Ul Quran Academy

Taleem Ul Quran Academy فرقہ واریت سے پاک بہترین تربیتی اور تعلیمی ماحول میں بچوں اور بچیوں کا منفرد ادارہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ🌹 دعوتِ شرکت 🌹🟢 تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کےکیمپس 🟢 صوت الاسلا...
15/09/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
🌹 دعوتِ شرکت 🌹
🟢 تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کے
کیمپس
🟢 صوت الاسلام انسٹیٹیوٹ چکسواری
کی جانب سے
📚 ششماہی رزلٹ و تقسیمِ انعامات کی پُروقار تقریب
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس بابرکت موقع پر طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا اعلان اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت و حوصلہ افزائی ہوگی۔
لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت فرمائیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں۔

🌷 آپ کی شرکت طلبہ کے لیے حوصلہ اور ہمارے لیے اعزاز ہے۔ 🌷
اخوکم. سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ ضلع میرپور آزاد کشمیر.

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیرشعبہ تعلیم الکتاب والسنہ کے ششماہی امتحانات 2026ء کا آغازتعلیم القرآن اکیڈ...
14/09/2026

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر

شعبہ تعلیم الکتاب والسنہ کے ششماہی امتحانات 2026ء کا آغاز

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کے شعبہ تعلیم الکتاب والسنہ کے ششماہی امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ مختلف کیمپسز میں طلبہ نہایت پُرسکون، منظم اور سنجیدہ ماحول میں اپنے امتحانی پرچے دے رہے ہیں۔

ششماہی امتحانات کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی استعداد، قرآن و سنت کے فہم، نصاب کی تکمیل اور حاصل شدہ علمی و تربیتی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تصاویر میں طلبہ کو مکمل توجہ اور محنت کے ساتھ امتحانی سرگرمی میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم کی انتظامیہ کے مطابق امتحانات کا مقصد صرف طلبہ کی کارکردگی جانچنا نہیں بلکہ ان کی علمی بنیاد کو مضبوط، مطالعے کی عادت کو پختہ اور دینی تعلیم سے وابستگی کو مزید مستحکم کرنا بھی ہے۔

ادارہ تمام طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے، علمِ نافع سے بہرہ مند فرمائے اور ان کے لیے یہ امتحانات کامیابی و کامرانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

اخوکم سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر
تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم
ضلع میرپور آزاد کشمیر

📚 تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر میں ششماہی امتحانات 2026 ء کا انعقادتعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور...
09/09/2026

📚 تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر میں ششماہی امتحانات 2026 ء کا انعقاد

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور کے زیرِ اہتمام طلبہ و طالبات کے ششماہی امتحانات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی تعلیمی و دینی استعداد، نصابی تیاری اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر معروف و ماہرِ تعلیم محترم قاری عبدالسلام عزیزی صاحب اور ان کی ٹیم نے بطور ممتحن امتحانات لیے اور طلبہ کی کارکردگی کا نہایت باریک بینی اور غیر جانب داری سے جائزہ لیا۔

امتحان کے دوران طلبہ و طالبات نے بھرپور محنت، دلچسپی اور اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ عبدالسلام عزیزی صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید محنت، پابندیِ وقت اور قرآنِ کریم کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور کا مقصد بچوں کو معیاری دینی و عصری تعلیم کے ساتھ قرآنِ کریم کی صحیح تعلیم، تلاوت، تجوید اور اسلامی اخلاق و کردار سے آراستہ کرنا ہے۔ ششماہی امتحانات اسی تعلیمی نظام میں طلبہ کی پیش رفت جانچنے اور مزید بہتری کی راہ متعین کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

🟡 مفتی سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ ضلع میرپور و حافظ ابوالحسن آرگنائزر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ ضلع میرپور ، عبدالسلام عزیزی صاحب کی آمد، قیمتی وقت اور علمی خدمات پر تہہ دل سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں ۔

🌹 تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور
قرآن سے وابستگی، علم سے روشنی، کردار سے کامیابی

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہکل بروز منگل 9 ذوالحجہ یوم عرفہ ہے تو ہمیں اس دن کے روزے کا اہتمام کرنا چاہیے.جزاکم اللہ خ...
25/05/2026

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کل بروز منگل 9 ذوالحجہ یوم عرفہ ہے تو ہمیں اس دن کے روزے کا اہتمام کرنا چاہیے.
جزاکم اللہ خیرا

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہآج 18 مئی 2026 بروز سوموار بعد نماز مغربتعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کے ...
18/05/2026

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
آج 18 مئی 2026 بروز سوموار بعد نماز مغرب
تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کے کیمپس علی المرتضی منگلا ہملٹ میں فضیلةالشیخ مفتی عبداللطيف صاحب مدیر جامعات الدعوۃ الاسلامیہ پاکستان و ناظم بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن لاہور
نے درس قرآن و حدیث ارشاد فرمایا اور درس کے بعد اکیڈمی کے اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی .
اس موقع پر محترم حافظ ابوالحسن صاحب آرگنائزر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ ضلع میرپور ،مفتی سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ ضلع میرپور اور احتشام امجد صاحب انچارج شعبہ ناظرہ و تحفیظ تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور
موجود تھے.
شیخ محترم نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور مفید نصیحت فرمائی.

پریس ریلیزتعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر9مئی 2026 بروز ہفتہ تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشم...
09/05/2026

پریس ریلیز
تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر

9مئی 2026 بروز ہفتہ تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور آزاد کشمیر کے تمام کیمپسز میں “آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد طلبہ و طالبات میں حب الوطنی، اتحادِ امت، نظم و ضبط اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔

پروگرامز میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں پاک فوج کی قربانیوں، ملکی سلامتی کے لیے اُن کی بے مثال خدمات اور دفاعِ وطن کے عظیم جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “بنیان مرصوص” اتحاد، استقامت اور مضبوطی کی علامت ہے، اور پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر آزمائش میں کھڑی ہے۔

طلبہ و اساتذہ کرام نے تلاوت قرآن مجید، ملی نغمے، تقاریر پیش کیے جن میں پاک فوج کے ساتھ محبت، قومی یکجہتی اور وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع کے عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

انتظامیہ تعلیم القرآن اکیڈمی سسٹم نے اس موقع پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ نئی نسل کی دینی، اخلاقی اور قومی تربیت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
ان شاء اللہ

جاری کردہ:سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ ضلع میرپور آزاد کشمیر

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہاہلیان میرپور کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے.
09/05/2026

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اہلیان میرپور کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے.

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہاہلیان میرپور اپنے دوست احباب و فیملیز کے ساتھ تشریف لاکر قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر سیکھی...
29/04/2026

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اہلیان میرپور اپنے دوست احباب و فیملیز کے ساتھ تشریف لاکر قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر سیکھیں. جزاکم اللہ خیرا.
نوٹ. خواتین کے لیے لیڈیز ہال موجود ہے.

اہلیان میرپور22 اپریل 2026 بروز بدھ صبح 10 بجےقصر رمضان مارکی اولڈ انڈسٹریل ایریا ڈی ون میرپور میں آپ سب کا انتظار رہے گ...
21/04/2026

اہلیان میرپور
22 اپریل 2026
بروز بدھ صبح 10 بجے
قصر رمضان مارکی اولڈ انڈسٹریل ایریا ڈی ون میرپور میں آپ سب کا انتظار رہے گا۔۔۔
منجانب: الاقصیٰ اسلامک ماڈل اسکول کھمبال

پریس ریلیز. تعلیمُ القرآن اکیڈمی سسٹم (رجسٹرڈ) میرپور آزاد کشمیر کے ابو بکر اسلامک سنٹر نیو سٹی میرپور کیمپس میں  17 اپر...
18/04/2026

پریس ریلیز.
تعلیمُ القرآن اکیڈمی سسٹم (رجسٹرڈ) میرپور آزاد کشمیر
کے ابو بکر اسلامک سنٹر نیو سٹی میرپور کیمپس
میں 17 اپریل 2026ء بروز جمعہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک خوش نصیب طالب علم
حافظ محمد فیضان کے حفظِ قرآنِ کریم کی تکمیل ہو گئی۔
اس بابرکت موقع پر ادارہ ہذا میں اور ان کے آبائی علاقے بن خرماں جامع مسجد علی المرتضی میں سادہ مگر روح پرور تقاریب منعقد کی گئیں ، جس میں ،ڈاکٹرسید امجد شاہ صاحب آرگنائزر جموں کشمیر یونائیٹڈ شعبہ علماء و مشائخ ونگ ضلع میرپور ،محترم نصیر صاحب بانی مسجد علی المرتضٰی ،محترم سجاد مغل صاحب، والدین، معززین علاقہ، علماء و قراء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے، ان کے والدین و اساتذہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
ادارے کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ حفظِ قرآن محض ایک تعلیمی مرحلہ نہیں بلکہ ایک عظیم دینی امانت ہے، جس کے ثمرات دنیا و آخرت دونوں میں حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے حفاظِ کرام کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قرآن پر عمل کرنے، اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امت کے لیے نفع بخش بنائے۔آمین.
آخر میں ملک و ملت، ادارے کی ترقی اور حفاظِ کرام کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اخوکم سھیل محمود ثانی ڈائریکٹر تعلیمُ القرآن اکیڈمی سسٹم ضلع میرپور
آزاد کشمیر

Address

B-5 Khambal Mirpur Azad Kashmir
Mirpur
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taleem Ul Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Taleem Ul Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category