Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas

Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas

Share

School Page

Photos from Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas 's post 31/05/2026

الحمدللہ
میرپورخاص میں منعقد ہونے والے پروگرام “Talent Hunt Bait Bazi” میں میٹرک کلاس کے عبدالصبور نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ایک اور کامیابی اپنے پیارے ادارے دارالعلوم القاسمیہ کے نام کر دی۔

Photos from Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas 's post 12/05/2026

دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول میں آج طلبہ میں درسی کتب تقسیم کرنے کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا گیا۔ کلاس ششم سے لے کر میٹرک تک کے طلبہ نے اپنی اپنی کلاسز میں کورس وصول کیا۔

کتب کی تقسیم کے اس منظم عمل میں جناب سینئر ہیڈ ماسٹر طارق محمود صاحب، فرسٹ اسسٹنٹ جناب عبدالحلیم صاحب اور بک بینک انچارج سر آصف نے خصوصی نگرانی کی۔

تمام کلاسز میں کلاس ٹیچرز کے ہمراہ طلبہ کو کتابیں تقسیم کی گئیں تاکہ ہر طالب علم بروقت اپنی درسی کتب حاصل کر سکے۔

اس موقع پر طلبہ کو باقاعدگی سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنی کتب کی حفاظت کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

21/04/2026
Photos from Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas 's post 03/04/2026

الحمدللہ!
آج دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول میں ایک شاندار ایوارڈ سیرمنی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرائمری اور سیکنڈری دونوں سطح کے تمام طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس تقریب کا مقصد بچوں کی تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی کو سراہنا تھا، جہاں طلبہ نے خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے انعامات وصول کیے۔
طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اسمبلی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز پر شیلڈز سے نوازا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر کلاس میں پانچ، پانچ انعامات بھی دیے گئے، جو اُن طلبہ کو دیے گئے جنہوں نے تعلیمی کارکردگی یا دیگر مثبت سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کلاس ٹیچرز نے اپنے منفرد اور دلکش انداز میں بچوں کو کلاس میں بلا کر یہ انعامات پیش کیے، جس سے طلبہ میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔
اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ کرام نے نہایت محنت، نظم و ضبط اور بہترین انداز میں اس پروگرام کو کامیاب بنایا اور طلبہ میں انعامات احسن طریقے سے تقسیم کیے۔
مزید برآں، اساتذہ کرام کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے انہیں شیلڈز سے نوازا گیا، تاکہ ان کی محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
ہم اپنے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ان کی کامیابیوں پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

18/03/2026

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Photos from Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas 's post 06/03/2026

📚 حکومتی ہدایات کے مطابق نصابی کتب کی وصولی

آج مورخہ 6 مارچ 2026 کو دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول میں جاری سالانہ امتحانات کے دوران سینئر ہیڈ ماسٹر جناب طارق محمود صاحب، اسکول ایف اے جناب عبدالحلیم صاحب اور بک بینک انچارج سر محمد آصف نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر طلبہ کو حکومت کی ہدایات کے مطابق آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی نصابی کتب بک بینک میں جمع کروائیں تاکہ آنے والے نئے تعلیمی سال میں یہ کتب دیگر طلبہ کو فراہم کی جا سکیں۔

طلبہ کو اس عمل میں تعاون، ذمہ داری اور وقت کی پابندی کا مظاہرہ کرنے کی بھی تلقین کی گئی تاکہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر اور منظم بنایا جا سکے۔ 📖✨

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دارالعلوم القاسمیہ۔
تعلیم، نظم و ضبط اور بہترین مستقبل کی ضمانت

Photos from Darul Uloom Al Qasmia High School, Mirpurkhas 's post 05/03/2026

📚 اینول ایگزام 2026 | دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول

آج مورخہ 5 مارچ 2026 کو دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ دن کا آغاز حسبِ روایت اسمبلی میں تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں تمام طلبہ کو اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ اور امتحانی سلپ کے ساتھ ترتیب وار اپنی اپنی کلاسوں میں بھیجا گیا اور انہیں منظم انداز میں ان کی مقررہ نشستوں پر بٹھایا گیا۔

الحمدللہ طلبہ نے بھرپور ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ امتحانات میں شرکت کی۔ امتحانی عمل نہایت منظم، پُرسکون اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔ انتظامیہ اور تمام معزز اساتذہ کرام نے خوش دلی اور ذمہ داری کے ساتھ امتحانی پرچہ جات کی نگرانی (کنڈکٹ) کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام طلبہ کو محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور انہیں علم و عمل کی راہ میں کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے۔

✨ دارالعلوم القاسمیہ ہائی اسکول
– تعلیم، نظم و ضبط اور بہترین مستقبل کی ضمانت ✨

Want your school to be the top-listed School/college in Mirpur Khas?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kharpara, Mirpurkhas
Mirpur Khas
69000

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:00
Tuesday 08:30 - 14:00
Wednesday 08:30 - 14:00
Thursday 08:30 - 14:00
Friday 08:30 - 14:00
Saturday 08:30 - 14:00