Tanzeem e Asatiza North Waziristan

Tanzeem e Asatiza North Waziristan Only educational news will be shared

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَرکن تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کے ضلعی نگران، گورنمنٹ ہائی سکول حدی کے ہ...
29/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رکن تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کے ضلعی نگران، گورنمنٹ ہائی سکول حدی کے ہیڈماسٹر اور عظیم شاعر، عارضۂ قلب کے باعث اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
ان کی وفات علمی، ادبی اور تنظیمی حلقوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ مرحوم کی خدمات، اعلیٰ اخلاق اور علمی و ادبی شخصیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، شاگردوں اور تنظیمِ اساتذہ کے ساتھیوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

20/07/2026

بنوں بورڈ میں جاری پیسوں کے عوض ڈیوٹیوں کے شکایات بار بار ہمیں اتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اساتذہ پیسوں کے عوض پریکٹیکل میں مارکینگ کرتے ہیں۔ نقل کو بہرحال تو جائز بنایا گیا ہیں۔ تعلیم کا بیڑا عرق مافیاز خوش

19/07/2026
تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کا اجتماع ارکان کامیابی سے منعقدالحمدللہ! تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کا اہم اجتماع ...
10/07/2026

تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کا اجتماع ارکان کامیابی سے منعقد
الحمدللہ! تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان کا اہم اجتماع ارکان گزشتہ روز کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں اساتذہ کو درپیش مسائل، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس اجتماع ارکان کی خاص بات یہ رہی کہ جناب سید اصل جان صاحب نگران ڈویژن تنظیم اساتذہ جنوبی اضلاع نے خصوصی طور پر اس اجتماع ارکان میں شرکت کی- انہوں نے تنظیم کی مضبوطی، اساتذہ کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے نہایت مفید اور رہنمائی پر مبنی گفتگو کی۔
اجتماع ارکان میں درج ذیل اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا:
اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات۔
تبادلوں، پروموشن، تنخواہوں اور دیگر سروس معاملات۔
تنظیم کی مالی رپورٹ اور تنظیمی معاملات کا جائزہ۔
15 جولائی کو منعقد ہونے والے صوبائی انتظامیہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانا اور صوبے کو اعانت دینا۔
تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں (Activities)، تعلیمی و تنظیمی منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور اہم فیصلے۔
اجتماع ارکان کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی نظام کی بہتری اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
اتحاد • نظم • خدمت
حکیم اللہ داوڑ پریس سیکرٹری تنظیم اساتذہ ضلع شمالی وزیرستان

26/06/2026
شمالی وزیرستان کے اساتذہ کرام سراپا احتجاج💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔                   یہ محض ایک وعدہ خلافی نہیں، بلکہ ایک پوری قو...
29/03/2026

شمالی وزیرستان کے اساتذہ کرام سراپا احتجاج
💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔

یہ محض ایک وعدہ خلافی نہیں، بلکہ ایک پوری قوم کی عزتِ نفس پر وار ہے۔ گزشتہ روز بنوں بورڈ کے زیرِ انتظام ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شمالی وزیرستان کے اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس میٹنگ کی قیادت جناب پرنسپل روشان صاحب کر رہے تھے، جبکہ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کنٹرولر رفیع اللہ خان نے نہ صرف شمالی وزیرستان کے لیے ڈیوٹی ڈراں میں مجوزہ کوٹہ تسلیم کیا بلکہ اس پر عمل درآمد کا وعدہ بھی کیا۔ اس لمحے ہر استاد کے دل میں امید کی ایک نئی کرن جاگی تھی، ایک یقین پیدا ہوا تھا کہ اب انصاف ہوگا۔
لیکن افسوس! آج وہی وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے۔ وہی یقین ٹوٹ کر بکھر گیا۔ یہ صرف ایک فیصلے سے انکار نہیں، بلکہ اساتذہ کی محنت، ان کے وقار اور ان کے حق کا انکار ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک شمالی وزیرستان کے اساتذہ کے ساتھ یہ ناانصافی جاری رہے گی؟ کب تک ان کے جائز حقوق کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا؟
آج وقت آ چکا ہے کہ خاموشی کو توڑا جائے۔ یہ لمحہ بے حسی کا نہیں، بیداری کا ہے۔ اگر آج بھی ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا، اگر آج بھی ہم نے اپنے حق کے لیے آواز بلند نہ کی، تو کل ہمیں کوئی سننے والا نہیں ہوگا۔ یہ لڑائی کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ پوری اساتذہ برادری کی ہے۔ یہ جنگ عزت، انصاف اور اپنے جائز حق کے حصول کی ہے۔
جناب روشان صاحب نے ایک بار پھر آپ کو پکارا ہے۔ یہ پکار صرف ایک اجتماع کی نہیں، بلکہ ایک تحریک کی بنیاد ہے۔ اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے—یا تو آپ خاموش رہ کر اپنے حق کو روندتا ہوا دیکھیں، یا پھر ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کرپٹ عناصر کو یہ پیغام دیں کہ شمالی وزیرستان کے اساتذہ زندہ ضمیر رکھتے ہیں۔
آج کا دن فیصلہ کن ہے۔ آج اگر آپ میدان میں نہ آئے، تو کل آپ کے الفاظ، آپ کی شکایات اور آپ کے گلے شکوے بے معنی ہو جائیں گے۔ آئیے! اپنی غیرت، اپنے وقار اور اپنے حق کے لیے متحد ہو جائیں۔ کیونکہ تاریخ ہمیشہ اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو مشکل وقت میں کھڑے ہوتے ہیں، نہ کہ اُنہیں جو خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

Address

Mir Ali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem e Asatiza North Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category