Tariq Public High school official

Tariq Public High school official 🌟Tariq Public High School & College Sheratala Bobli.

Committed to excellence in education, character, and leadership — shaping bright futures with integrity and vision. 🌟

شہید جنت اللّٰہ وزیر مرحوم کی وفات کے بعد فقیر ایپی اسلامیہ پبلک اسکول کے دوبارہ کھلنے کے پہلے دن طارق سکول کے معزز حضرا...
28/04/2026

شہید جنت اللّٰہ وزیر مرحوم کی وفات کے بعد فقیر ایپی اسلامیہ پبلک اسکول کے دوبارہ کھلنے کے پہلے دن طارق سکول کے معزز حضرات نے تعزیت اور یکجہتی کے طور پر خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ایسے مخلص اساتذہ اور منتظمین قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

28/04/2026

🪴🤝 FROM: 🤝🪴
فقیر ایپی اسلامیہ پبلک سکول شیراتلہ مدیخیل NWTD کے اونر و پرنسپل شہید جنت اللّٰہ وزیر کی شہادت پر طارق سکول اینڈ کالج دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ طارق سکول پہلے سے بھی بڑھ کر فقیر ایپی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون، رہنمائی اور یکجہتی کے لیے مستعد رہے گا، ان شاء اللّٰہ۔
مرحوم جنت اللّٰہ وزیر ہمیشہ طارق سکول کے اساتذہ و انتظامیہ سے محبت، اعتماد اور خلوص رکھتے تھے۔ وہ ہر معاملے میں TPS سے رابطے میں رہتے اور باہمی مشاورت کو اہمیت دیتے تھے۔
مرحوم نہایت مخلص، دیانت دار، فرض شناس اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان تھے۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ اور گفتگو میں اخلاص جھلکتا تھا۔ تدریس کے ساتھ ساتھ وہ علاقائی فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے اور یوتھ آف شیراتلہ و یوتھ آف طوری خیل کے سرگرم رکن کی حیثیت سے نوجوانوں کے اتحاد، شعور اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے۔
ان کی شہادت نہ صرف تعلیمی حلقے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ موجودہ حالات میں دہشت گردی کی یہ لہر ہمارے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، جہاں اساتذہ، طلبہ، خواتین اور معصوم جانیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یاد رہے شہید جنت اللّٰہ وزیر کی شہادت گزشتہ جمعرات شب (23-04-2026) ایک افسوسناک واقعے میں ان کے گھر کے قریب ہوئی۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل دے اور ہمارے خطے میں امن و استحکام قائم فرمائے۔ آمین
جو چراغ علم جلا کر چلے جاتے ہیں لوگ
وہ زمانوں تک دلوں میں روشنی رکھتے ہیں
منجانب: طارق سکول انتظامیہ

16/04/2026

طارق سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے موقع پر محترم مفتی حکمت اللّٰہ صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر مفصل اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو شعور، کامیابی اور روشن مستقبل کی راہ دکھاتی ہے۔ طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور اتحاد کے ساتھ اپنی تعلیمی ذمہ داریاں پوری کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔

13/04/2026
13/04/2026

حالیہ میٹرک امتحانات کے موقع پر نارتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والی دو معزز شخصیات، سپرنٹنڈنٹ اور سپرنٹنڈنٹ نے طارق سکول کا دورہ کیا۔ سکول میں طلبہ اور اساتذہ کی محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو دیکھ کر وہ بے حد خوش ہوئے۔ اس موقع پر عبد الرحیم صاحب نے طلبہ سے خطاب بھی کیا اور انہیں محنت اور کامیابی کے حوالے سے قیمتی نصائح دیں۔
طارق سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس مصروف وقت میں سکول تشریف لانے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ یہ دورہ طلبہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا اور ان کے اندر مزید محنت کا جذبہ پیدا ہوا۔ 🌟📚👏

"یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگیتعلیم سے ہی ہر سمت ترقی ہوگی" 🌟🏫طارق سکول میں سال 2026 کے آغاز سے طلبہ کے متواتر نئے داخل...
13/04/2026

"یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
تعلیم سے ہی ہر سمت ترقی ہوگی" 🌟🏫
طارق سکول میں سال 2026 کے آغاز سے طلبہ کے متواتر نئے داخلے اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ تعلیمی سرگرمیوں میں طارق سکول سرِفہرست ہے۔ یہ سب کچھ پرنسپل عاشق اللہ صاحب اور ٹیچرز اسٹاف کے باہمی اتحاد، محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے۔ ادارہ اپنی معیاری تعلیم، بہترین نظم و ضبط اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے ذریعے علاقے میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ طارق سکول مستقبل میں بھی کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کرتا رہے گا۔ 🌟📚🏫

تعلیم سے روشن ہیں زمانے کے ستارےاس راہ پہ چلیں گے تو سنور جائیں گے پیارےخوشخبری 🎉طارق سکول میں نرسری تا دہم داخلوں کا سل...
30/03/2026

تعلیم سے روشن ہیں زمانے کے ستارے
اس راہ پہ چلیں گے تو سنور جائیں گے پیارے
خوشخبری 🎉
طارق سکول میں نرسری تا دہم داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خواہشمند حضرات اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کی خاطر ادارے کا رخ کریں اور بروقت داخلہ یقینی بنائیں۔
شکریہ۔ 🌟

🌟 ہمارے لیے فخر کا لمحہ 🌟ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے ادارے کے سابق طالبعلم Sher Amal ...
27/03/2026

🌟 ہمارے لیے فخر کا لمحہ 🌟
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے ادارے کے سابق طالبعلم Sher Amal نے اپنی محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
انہوں نے ہمارے سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آج وہ سعودی عرب میں بطور HSE (Health, Safety & Environment) Officer اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ہمارے پورے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی یہ کامیابی ہمارے موجودہ طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور حوصلے سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
💐 ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
📌 اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رکھے۔ آمین۔
👍

27/03/2026
اطلاع عام 📢عیدالفطر کی چھٹیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیںطارق سکول بروز جمعہ، 27 مارچ 2026 کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
24/03/2026

اطلاع عام 📢
عیدالفطر کی چھٹیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں
طارق سکول بروز جمعہ، 27 مارچ 2026 کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

Address

Mir Ali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Public High school official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Tariq Public High school official:

Shortcuts

Share

Category