03/04/2024
Azan Students Hostel
Your childrens are leaders of the nation,
Pay special attention to the education and care of students.
Providing a good educational environment along with excellent moral care is our top priority.
03/04/2024
کرونا وبا کے پیش نظر پرائیویٹ ہاسٹلز مارچ کے مہینے سے تاحال بند پڑے ہیں، پرائیویٹ ہاسٹلز سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، مالکان بلڈنگ کرایہ اور دوسرے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے،
پرائیویٹ ہاسٹلز مالکان کے ساتھ تعاون حکومت وقت کی اہم زمہ داری ہے۔
. . . . ہینڈ سینیٹائزرز گھر پر بنائیں. . . . . .
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزرز) کی ڈیمانڈ بڑھی گئی ہے اور مارکیٹ میں ہینڈ سینیٹائزرز تقریباً ناپید ہو چکے ہیں۔
ہینڈ سینیٹائزرز جراثیم کش محلولوں کا مرکب ہوتے ہیں جو کہ باآسانی گھر پر بنائے جا سکتے ہیں۔
200 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں 100 ملی لیٹر سپرٹ ڈالیں اور اس میں 10 ملی لیٹر ڈیٹول ڈال کر آھستہ آھستہ پانچ منٹ ہلائیں آپ کا سنیٹائزر تیار ھے اگر اسے تھوڑا گاڑھا کرنا ھے تو ایک دو چٹکی نمک ڈال کر یا ایلوویرا جیل ڈال کر ہلائیں محلول گاڑھا ہوجائے گا،
خوشبو کے لئے عرق گلاب بھی ڈال سکتے ہیں۔
جیب میں رکھنا چاہیں تو کوئی بھی پرانا ڈراپر اچھی طرح صاف کر کے محلول اس میں ڈال لیں اور جیسے آسانی لگے استعمال کریں۔
SWAT
کلاس 9th اور 10th کا سالانہ امتحان دوبارہ
27 مارچ سے جاری رہے گا. نوٹیفکیشن جاری...
The Hostel will remain closed for the next 15 days as per government's order. The students were instructed to keep themselves away from public gatherings and stay safe.
28/02/2020
اذان سٹوڈنٹس ہاسٹل مین بازار مینگورہ میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہے ۔
ہاسٹل انتظامیہ اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہیں۔
اپنے بچوں کے بہترین تعلیمی تربیت اور گھر جیسے ماحول میں رہنے کیلئے آج ہی رابطہ کریں۔
برائے رابطہ۔ 03468155165
کورونا وائرس انسانیت کا امتحان بن کر آیا. ووہان سے شروع یہ آفت دنیا میں پھیلنے لگی اور اب ہماری دہلیز پر دستک دے رہی ہے. ایران افغانستان میں کیس رپورٹ ہوگئے ہیں. آج کی تیز تر آمدورفت سے آباد اس دنیا میں سرحدوں کو جتنا بھی سخت بند کر لیں انسان آنے جانے کے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں. اور انسان ہی اس کے کیرئیر بنتے ہیں.
ہم کیا کریں یا ہم کیا کر سکتے ہیں.؟ حکومت تو جو کرے گی سو کرے گی. ہمارے لئے ہمارا کردار اہم ہے. سورہ یونس میں اللہ رب العزت فرماتے اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۞ "یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے۔ یاد رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔"
یہ ہمارا ایمان ہے. اور اس سے اگلی آیت میں ہے. هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ ۞ "وہی زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور اسی کے پاس تم سب کو لوٹایا جائے گا"۔ یہ ہمارا یقین ہے. اور اس یقین کے ساتھ ہم ہر امتحان کو اللہ رب العزت سے قُربت کے اسباب سمجھتے ہیں جیسے اس سے اگلی آیت کہتی ہے. يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ مَّوۡعِظَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى الصُّدُوۡرِۙ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۞ "لوگو تمہارے پاس ایک ایسی چیز آئی ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک نصیحت ہے، اور دلوں کی بیماریوں کے لیے شفا ہے، اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت کا سامان ہے۔"
تو کورونا وائرس کیا ہے.؟
سانس کی نالی کا ایک وائرس ہے. اسے خوف نہیں بنانا اس سے panic نہیں ہونا. پانچ وقت کی نماز اور زیادہ سے زیادہ باوضو رہنا ہے. صفائی کا خیال رکھنا ہے. اور آیت کریمہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین. کا ورد کثرت سے کرنا ہے. یہی ہماری تیاری ہے.
قومیں کیسے تباہ کی جاتی ہیں؟
پی ایس ایل کے 6 ٹیم اور 66 کھلاڑی بمقابلہ 26 ہزار امتحانی بورڈ اور 52 لاکھ طلبا و طالبات کا مستقبل
23/02/2020
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ مسکرا رہے ہیں.
تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی چیز مسکراہٹ کا سبب ہوئی ؟
فرمایا:" میرے دو اُمتی اللہ تعالی کے سامنےگھٹنےٹیک کر کھڑے ہو گئے ہیں .ایک کہتا ہے کہ یا اللہ اس نے مجھ پر ظلم کیا ہے میں بدلہ چاہتا ہوں.
اللہ پاک اس ظالم سے فرماتا ہے کہ اپنے ظلم کا بدلہ ادا کرو.
ظالم جواب دیتا ہے یا رب ! اب میری کوئی نیکی باقی نہیں رہی کہ ظلم کے بدلے میں اسے دے دوں.
تو وہ مظلوم کہتا ہے کہ اے اللہ میرے گناہوں کا بوجھ اس پر لاد دے . "
یہ کہتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آبدیدہ ہوگئے اور فرمانے لگے :
" وہ بڑا ہی سخت دن ہوگا. لوگ اس بات کے حاجت مند ہونگے کہ اپنے گناہوں کا بوجھ کسی اور کے سر دھر دیں.
اب اللہ پاک طالب انتقام(مظلوم) سے فرمائے گا : نظر اٹھا کر جنت کی طرف دیکھ .
وہ سر اٹھائے گا ,جنت کی طرف دیکھے گا اور عرض کرے گا: یا رب! اس میں تو چاندی اور سونے کے محل ہیں اور موتیوں کے بنے ہوئے ہیں. یا رب ! کیا یہ کسی نبی ,کسی صدیق اور شہید کے ہیں ؟
اللہ تعالی فرمائے گا :جو اس کی قیمت ادا کرتا ہے اس کو دے دئیے جاتے ہیں.
وہ کہے گا : یا رب ! بھلا اسکی قیمت کون ادا کر سکتا ہے؟
اللہ تعالی فرمائے گا : تو اس کی قیمت ادا کرسکتا ہے.
اب وہ عرض کریگا :یا رب کس طرح؟
اللہ جل شانہ ارشاد فرمائے گا: اس طرح کہ تو اپنے بھائی کو معاف کر دے.
وہ کہے گا :یا رب میں نے معاف کیا.
اللہ پاک فرمائے گا: اب تم دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جنت میں داخل ہو جاؤ."
اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی سے ڈرو ,آپس میں صلح قائم رکھو کیونکہ قیامت کے روز اللہ پاک بھی مومنین کے درمیان میں صلح کرانے والا ہے.
(تفسیر ابن کثیر جلد ٢ص:٢٦٩)
آج کل جب ایک طرف طلباء کے امتحانات سر پر ہے تو دوسری طرف پی ایس ایل کے میچ شروع ہوگئے، اب طلباء اپنے قیمتی وقت سے میچ دیکھنے کیلئے بھی وقت نکالے گا اور اس کی وجہ سے بہت ہی قیمتی وقت ضائع ہوگی۔ پہلے تو اس ٹورنامنٹ کو اس وقت شروع نہیں کرنا چاہیئے تھا کم سے کم میٹرک اور ایف ایس سی امتحانات تک صبر کرنا چاہیئے تھا لیکن یہ تب ممکن ہوتا جب اس ملک میں کسی کے ساتھ قوم کے معماروں کا فکر ہوتا۔
اب طلباء خاص کر میٹرک کے طلباء کے خدمت میں عرض ہے کہ اپنا قیمتی وقت میچ دیکھنے میں ضائع نہ کریں کیونکہ یہ وقت پھر کبھی نہیں آئیگی لہذا تمام تر توجہ مطالعہ کی جانب مرکوز رکھیں اور اپنے بہتر کل کیلئے آج بہترین محنت کریں۔ شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mingora
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |