Madrassa Tajweed Ul Quran Walhifz - Reg

Madrassa Tajweed Ul Quran Walhifz - Reg center

*حافظ دیرہ ودان مرحوم  ایک باوقار زندگی، ایک خاموش چراغ* آج بروز بدھ 24/12/2015 تندوڈاگ، سوات کے مٹی نے ایک ایسے مرد خدا...
24/12/2025

*حافظ دیرہ ودان مرحوم ایک باوقار زندگی، ایک خاموش چراغ*

آج بروز بدھ 24/12/2015 تندوڈاگ، سوات کے مٹی نے ایک ایسے مرد خدا کو اپنی آغوش میں لے لیا جس کی زندگی سادگی، علم، اور اخلاص کا حسین امتزاج تھی۔ حافظ دیرہ ودان مرحوم کا شمار اُن خوش نصیب نفوس میں ہوتا ہے جن کی پہچان شور و نمود سے نہیں بلکہ کردار کی خوشبو سے ہوتی ہے۔

مرحوم فطرتاً عاجز، خاکسار اور منکسر المزاج انسان تھے۔ عصری علوم کے اعتبار سے نہایت ہائیلی کوالیفائیڈ ہونے کے باوجود، اُن کے لہجے میں انکسار، نشست و برخاست میں وقار اور گفتگو میں شائستگی نمایاں تھی۔ عملی زندگی میں انہوں نے *محکمہ زراعت میں بطور ڈائریکٹر* اپنی خدمات انجام دیں اور باعزت انداز میں سبکدوش ہوئے، مگر ریٹائرمنٹ بھی اُن کے لیے آرام نہیں بلکہ حب قرآن کا ایک نیا عنوان بن گئی۔
دینی نسبت کے اعتبار سے مرحوم محض ایک طالبِ علم نہیں بلکہ *بانیِ مدرسہ حافظ القاری الحاج فضل ہادی نورہ مرقدہؒ* کے شاگردِ رشید تھے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ شاگرد سے بڑھ کر اولاد کی مانند تھے۔ اس تعلق میں ادب بھی تھا، وفا بھی، اور وہ اخلاص بھی جو کم کم نصیب ہوتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اُن کی ذات میں علم کے ساتھ حلم، اور تقویٰ کے ساتھ تواضع جمع ہو گئی تھی۔
ان کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو اُن کا ملنسار ہونا تھا۔ ہر دل اُن کے لیے کشادہ تھا اور اُن کا دل ہر ایک کے لیے۔
*کسی کی تکلیف دیکھتے تو خود بے چین ہو جاتے،*
*کسی کی خوشحالی دیکھتے تو دل سے خوش ہوتے،*

ہر ماحول میں اس طرح گھل مل جاتے کہ اجنبیت کا احساس باقی نہ رہتا۔
وہ نہ کسی کو کمتر سمجھتے تھے، نہ خود کو برتر۔ یہی وہ اوصاف ہیں جو انسان کو صرف بااثر نہیں بلکہ باعزت بناتے ہیں۔

قرآن کی تلاوت سے قلبی لگاؤ، اہلِ علم سے محبت، اور عام لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک یہ سب مرحوم کی زندگی کے روشن عنوانات تھے۔ وہ خاموشی سے جینے اور خاموشی سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنانے والے انسان تھے۔ ایسے لوگ رخصت ہو جائیں تو محفلیں ویران نہیں ہوتیں، مگر دلوں میں ایک خلا ضرور چھوڑ جاتے ہیں۔
آج تندوڈاگ کی زمین نے ایک امانت قبول کی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ

*اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ*

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب ہو، اور ہمیں بھی ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے جو انجام کے اعتبار سے باعثِ نجات ہو۔

مرحوم کی زندگی کا ایک نہایت روشن اور قابلِ رشک پہلو اُن کا قرآنِ مجید، مسجد، مدرسہ اور طلبۂ علم سے بے پناہ شغف تھا۔ قرآن حکیم اُن کے لیے محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ ہدایتِ حیات تھا؛ اس کی آیات اُن کے اخلاق میں جھلکتی تھیں اور اس کی تعلیمات اُن کے عمل میں بولتی تھیں۔ مسجد سے اُن کا تعلق محض نماز تک محدود نہ تھا بلکہ وہ اسے ایمان کی تربیت گاہ اور امت کی روحانی پناہ گاہ سمجھتے تھے۔
مدرسہ اور طلبۂ علم سے اُن کی محبت ایسی تھی جیسے کوئی شجرِ سایہ دار ننھے پودوں کو تپتی دھوپ سے بچاتا ہے۔ وہ طالبِ علموں کی حوصلہ افزائی کو صدقۂ جاریہ سمجھتے، ان کی ضروریات پر دل سے کڑھتے اور جہاں ممکن ہوتا خاموشی سے تعاون کرتے۔ علمِ دین کے چراغ جلتے دیکھ کر اُن کی آنکھوں میں خوشی اور دل میں شکر کا جذبہ موجزن ہو جاتا۔ بلاشبہ وہ اُن لوگوں میں سے تھے جن کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ
وہ خود بھی نفع اٹھاتے تھے اور دوسروں کے لیے بھی نفع کا سبب بنتے تھے۔

رب کریم ان کو کروٹ کروٹ چھین نصیب فرمائیں

آمین یا رب العالمین

ابن نعیم مفتاح الدین

اناللہ وانالیہ راجعونحضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رح اللہ کے حضور پیش ہوگئے
14/12/2025

اناللہ وانالیہ راجعون
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رح اللہ کے حضور پیش ہوگئے

ان شآءاللہ العزیز
11/12/2025

ان شآءاللہ العزیز

02/11/2025
16/09/2025

*سلسلہ دروس سیرت مصطفی، احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم*

مدرس : ابن نعیم مفتاح الدین

عنوان: فترة الوحی ومابعد
شک کس کو تھا؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا ورقہ بن نوفل کو ؟

د خوږ کشر قاری امداد اللہ صیب پہ راتلونکي ناچاپہ کتاب "امداد العرفان فی متشابهات القرآن"  باند ځما تقریظ ۔ھیلہ کوو چي ډی...
29/08/2025

د خوږ کشر قاری امداد اللہ صیب پہ راتلونکي ناچاپہ کتاب "امداد العرفان فی متشابهات القرآن" باند ځما تقریظ ۔

ھیلہ کوو چي ډیر زر بہ دا کتاب زینت د کتب خانوں شی ان شاءا للہ

مدرسہ تجوید القرآن والحفظ پنجیگرام تندوڈاگ سوات ورتہ پہ دلو مبارکي واي

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الحمد للّٰہ الذی نزّل الفرقان علی عبدہ لیكون للعالمین نذیراً، والصلاۃ والسلام علی من أوتي جوامع الكلم، وعلی آلہ وصحبہ الذین کانوا بالقرآن مستمسکین۔*

قرآن مجید محض ہدایت نامہ نہیں بلکہ فصاحت و بلاغت، اعجازات اور حِكم و اسرار کا عظیم الشان خزینہ ہے۔ اس کی ہر آیت اپنی جگہ گویا ایک دریا ہے، اور اس کے اندر کے موتی صرف وہی چن سکتے ہیں جنہیں ربّ کائنات نے گہری بصیرت عطا فرمائی ہو۔

علومِ قرآنیہ کے مختلف شعبوں میں علم المتشابہات ایک نہایت دقیق، باریک اور اہم علم ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ قرآن مجید کی وہ آیات اور الفاظ جو ایک دوسرے سے مشابہ و ہم صورت ہیں، لیکن ذرا سا فرق رکھتے ہیں، اب ذوق ولازمہ یہ ہے کہ ان فروق و امتیازات کو واضح کیا جائے۔ کیونکہ کبھی کلمات ، جملے ،آیات ایک دوسرے کے سیاق میں قریب المعنی مگر مختلف اسلوب کے ساتھ ہوتے ہیں۔

زیرِ نظر کتاب "امداد العرفان فی متشابهات القرآن
کے بعض مقامات کا میں نے مطالعہ کیا جو نہایت جاذب معلوم ہوئے ۔متشابہات القرآن کے باب میں یہ کتاب ایک نہایت قیمتی کاوش ہے۔ جس میں *برادر مکرم مؤلف* *محترم قاری امداد اللہ نفع الله به* نے نہایت محنت، کمالِ فہم اور ذوقِ قرآنی کے ساتھ ان مقامات کو جمع کیا، مرتب کیا اور ان کے مابین فرق کو واضح فرمایا۔ اس سے نہ صرف حفاظِ قرآن کے لئے تلاوت و ضبط آسان ہوگا، بلکہ طلبۂ علم کو بھی تدبر و تدقیق میں مدد ملے گی اور عام قارئین کو قرآن کریم کی باریکیوں کو سمجھنے میں حلاوت محسوس ہوگی۔

یہ کتاب قرآنِ کریم کے اس اعجاز پر بھی ایک روشن دلیل ہے کہ الفاظ بظاہر ایک سے ہیں مگر مقام و موقع کے لحاظ سے ان کا نزول اپنے اندر بے شمار اسرار لئے ہوئے ہے۔

اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے اہلِ قرآن کے لئے نافع اور مصنف کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔
*آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔*

*العبد:*
*ابن نعیم ڈاکٹر مفتی مفتاح الدین*
*ناظم تعلیمات : مدرسہ تجوید القرآن والحفظ پنجیگرام تندوڈاگ سوات*

23/07/2025

مدرسہ تجوید القرآن والحفظ پنجیگرام تندوڈاگ سوات

Address

Punjigram
Mingaora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrassa Tajweed Ul Quran Walhifz - Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Madrassa Tajweed Ul Quran Walhifz - Reg:

Shortcuts

Share

Category