GMES Khaliq Abad

GMES Khaliq Abad

Share

Govt Model Elementary School Khaliq Abad

08/03/2026

روشن مستقبل!!
گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول خالق آباد
اپنے بچے کو ایسے ادارے میں داخل کرائیں جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت، اخلاق اور شخصیت کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
ہمارا سکول ایک مکمل تعلیمی ادارہ ہے جو والدین کے خوابوں کو حقیقت میں
بدلنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ہماری نمایاں خصوصیات

مفت اور معیاری تعلیم – ہر بچے کے لیے یکساں مواقع۔

مفت نصابی کتابیں ۔۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ جو بچوں کی ذہنی و اخلاقی نشوونما پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

مکمل اسٹاف – ہر کلاس کے لیے معاون اساتذہ اور گائیڈنس کا انتظام۔

ہم نصابی سرگرمیاں – کھیل، ڈرامہ، تقریری مقابلے اور دیگر تخلیقی پروگرام۔

محفوظ اور دوستانہ تعلیمی ماحول۔

طلبہ کی رہنمائی کے لیے ماہرانہ کونسلنگ ۔

والدین سے خصوصی اپیل!!

تعلیم آج کے دور کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ایک پُراعتماد، مہذب اور کامیاب انسان بنے تو آج ہی اُسے روشن مستقبل کے لئے ہمارے سکول میں داخل کروائیں۔

داخلہ مکمل طور پر مفت ہے۔
رابط نمبر
03086725257
03005192573

30/01/2026

آج گورنمنٹ ماڈل ایلمینٹری اسکول خالق آباد میں مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ طلبہ میں نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے پروکٹر سسٹم متعارف کرایا گیا، جو اسکول میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
بچوں کی تفریح کے لیے ایک میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور لطف اندوز کیا۔۔

05/01/2026

الحمدللہ
جولائی 2025 میں جب ہمیں یہ اسکول سپرد کیا گیا، اُس وقت یہاں طلبہ کی تعداد محض 68 تھی۔ اس قلیل عرصے میں ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق دل و جان سے محنت کی، بھرپور لگن اور اخلاص کے ساتھ بہتری کی ہر ممکن کوشش کی۔
الحمدللہ! آج ہمارے اسکول کے طلبہ کی تعداد 168 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ کامیابی صرف ہماری محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اُس اعتماد کا ثمر ہے جو اہلِ علاقہ نے ہم پر کیا۔ ہم تہہ دل سے اُن والدین کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر ہمارے ادارے کا حصہ بنایا۔

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ہر ممکن بہتری لانے کی کوشش کریں گے، تاکہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ اپنے معیار، نظم و ضبط، اور تعلیمی خدمات کی بنا پر معاشرے میں ایک منفرد مقام حاصل کر سکے

ان شاء اللّٰہ

04/11/2025

"Every child is a different kind of flower, and all together, they make this world a beautiful garden."* 🌼📚

07/10/2025

Join us

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Khaliq Abad P/o Wan Bhachran Mianwali
Mianwali