میانوالی اسٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی کی طرف سے گومل یونیورسٹی ایڈمنسٹریشںن کی جانب سے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء پر غیر قانونی ایف آئی آرز کے اندراج اور لاء ہاسٹل پر پولیس کے چھاپے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنے جائز مطالبات کے حل کے لئے احتجاج کرنے پر لاء کالج کے طلبا کے ساتھ یہ دہشتگردوں والا رویہ ناقابل قبول ہے مزید میانوالی اسٹوڈنٹس اتحاد اس مشکل وقت میں لاء یونیٹی کے شانہ بشانہ ہے اور ہرممکن معاونت کے لئے تیار ہے
بحکم صدر شہروز خان نیازی
Mianwali Students Ittehad میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد
میانوالی زندہ باد
11/10/2023
السلام و علیکم میانوالینز!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں سال نئے ایڈمشنز کے امیدواران کی ویریفائیڈ اور انویریفائیڈ لسٹ جاری کی گئی ہے تو ضلع میانوالی کی تینوں تحصیلوں کے کچھ امیدواران کے ایڈمشن فارم انویریفائیڈ قرار دیا گیا جسکی بڑی اور بنیادی وجہ انکے ایڈمشن فارم میں نامکمل تفصیلات یا فیس واؤچر کا اپنے ایڈمشن پورٹل پہ اپلوڈ نہ کرنا ہے تو ایسے تمام امیدوار 13 اکتوبر بروز جمعہ تک اپنے پورٹل پر اپنے فیس واؤچر اپلوڈ کردیں بصورت دیگر انکا نام اور ایڈمشن فارم میرٹ لسٹ کے لئے کاؤنٹ نہیں ہوگا
تحصیل کے حساب سے ان طلباء کی تعداد تحصیل کوڈ کیساتھ یوں ہے
تحصیل عیسیٰ خیل کوڈ 38301:
7 امیدواران کے ایڈمشن فارم نامکمل ہیں یا انہوں نے اپنا فیس واؤچر اپنے ایڈمشن پورٹل پر اپلوڈ نہیں کیا
تحصیل میانوالی کوڈ 38302: 29 امیدواران کے ایڈمشن فارم نامکمل ہیں یا انہوں نے اپنا فیس واؤچر اپنے ایڈمشن پورٹل پر اپلوڈ نہیں کیا
تحصیل پپلاں کوڈ 38303:
24 امیدواران کے ایڈمشن فارم نامکمل ہیں یا انہوں نے اپنا فیس واؤچر اپنے ایڈمشن پورٹل پر اپلوڈ نہیں کیا
اگر آپ کو پی ڈی ایف میں لسٹس چاہیے تو 03057476736 پہ واٹس ایپ میسج کردیں شکریہ
ہمارے دوست ، کلاس فیلو شہروز خان نیازی (صدر میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد ،قائداعظم کیمپس) کے والد محترم نجیب اللّٰہ خان وتہ خیل وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ رات دس بجے عیدگاہ وتہ خیل میں ادا کی جائیگی
30/03/2023
میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل صدر لاء یونیٹی پیر شیراز کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتا ہے طلباء کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا پیر شیراز کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں بطور صدر میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد (قائد اعظم کیمپس) میں گومل یونیورسٹی کی تمام طلباء تنظیموں سے اس بارے میں مشترکہ لائحہ عمل دینے کی تجویز دیتا ہوں پولیس اور دیگر ادارے اپنی قانونی حد میں رہیں اور سیاستدانوں اور صحافیوں کے بعد اب انکا ہاتھ غیر قانونی طور پر طلباء کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس پہ سب طلباء تنظیموں کو ایک پیج پر آنا ہوگا
صدر میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد (قائد اعظم کیمپس) شہروز خان نیازی
08/03/2023
میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد نے باہمی مشورے سے شاہ ویز خان نیازی (D.V.M) کو میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد کا جنرل کیمپس صدر مقرر کردیا ہے انکو بہت مبارک ہو
منجانب: میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد
02/03/2023
ہم مہمان خصوصی ملک شہزاد اقبال بھچر صاحب اور دیگر معزز مہمانان گرامی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے میانوالی اسٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام میانوالی کلچر شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ہمارے ایونٹ کو چار چاند لگائے
منجانب : میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
پہلا سالانہ میانوالی کلچر شو
بتاریخ 02 مارچ 2023 بروز جمعرات بوقت دن 10بجے
بمقام فیسیلیٹشین سنٹر (.F.C) ہال ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ، میں آپ کو مدعو کیا جاتا ہے اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں
منجانب: میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
21/02/2023
پہلا سالانہ میانوالی کلچر شو
بتاریخ 02 مارچ 2023 بروز جمعرات بوقت دن 10بجے
بمقام فیسیلیٹشین سنٹر (.F.C) ہال ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
منجانب: میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر میانوالی کلچر شو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے
07/02/2023
پہلا سالانہ میانوالی کلچر شو
بتاریخ 14 فروری 2023 بروز منگل بوقت دن 10بجے
بمقام فیسیلیٹشین سنٹر .F.C ہال ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
منجانب: میانوالی سٹوڈنٹس اتحاد گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
Click here to claim your Sponsored Listing.