The Vision School & College

The Vision School & College ایسی درسگاہجہاں دینی تعلیمات،اسلامی ومعاشرتی اقداراورجدیدسائنسی تعلیمی تقاضوں کے ہم آہنگ نظام کے تحت بچوں کو تعلیم اور تربیت دی جاتی ہے.

11/09/2026
دی وژن سکول واں بھچراں جماعت نہم رزلٹ۔الحمدللہ علاقہ بھر میں اول پوزیشن۔تمام والدین اور طالبات کو مبارک باد۔
02/09/2026

دی وژن سکول واں بھچراں جماعت نہم رزلٹ۔
الحمدللہ علاقہ بھر میں اول پوزیشن۔
تمام والدین اور طالبات کو مبارک باد۔

تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو۔
27/05/2026

تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو۔

کالج و ہائی سیکشن تربیتی پروگرام کا تیسرا سیشن آج محترم پروفیسر آصف حیات صاحب نے لیا۔ آپ نے اساتذہ کو درجہ ذیل اہم معامل...
25/05/2026

کالج و ہائی سیکشن تربیتی پروگرام کا تیسرا سیشن آج محترم پروفیسر آصف حیات صاحب نے لیا۔ آپ نے اساتذہ کو درجہ ذیل اہم معاملات پر تربیت دی:
1۔ بورڈ کی پالیسی، معیار اور Pattern.
2۔ نمبروں کی تقسیم، اور پڑھانے کی سکیم کی اہمیت۔
3۔ بورڈ کے معیار کے مطابق سکول کے ٹیسٹ اور امتحانات کی ترتیب۔
4۔ طلبہ کو بورڈ معیار کے عین مطابق امتحانات اور پرچوں کے حل کی تربیت دینا۔
آپ کا انٹر و کالج کلاسز کو پڑھانے کا 26 سالہ وسیع تجربہ ہے، آپ عبدالرزاق فضائیہ کالج میں بطور سینئیر پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بارہا بہترین رزلٹ دے کر پاکستان کے تعلیمی بورڈز اور ائیر فورس کی طرف سے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
دی وژن سکول تمام سٹاف آپ کے انتہائی مشکور ہیں۔

آج دی وژن سکول میں ایک اور تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں محترم پروفیسر محمد واصف صاحب نے ہمارے ہائی و کالج سیکشن ...
15/05/2026

آج دی وژن سکول میں ایک اور تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں محترم پروفیسر محمد واصف صاحب نے ہمارے ہائی و کالج سیکشن کی اساتذہ کو تربیت دی جن میں خاص طور پرشامل تھے:
1۔ نئی اور جدید طرز تعلیم اور اس سے جڑے مسائل کا حل۔
2۔ کمپیوٹر اورجدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال۔
3۔ نئے دور میں طلبہ کے رجحانات، رویے، مسائل اور ان کا حل۔
4۔ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تدریسی مہارتیں۔
پروفیسر محمد واصف نئے طرز تعلیم اور ان سے جڑے مسائل کے حل پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور میانوالی کے بہترین اداروں میں اساتذہ کی تربیت اور براہ راست تدریسی سلسلہ سے منسلک ہیں۔
ہم تمام سکول سٹاف آپ کے انتہائی مشکور ہیں اور پر امید ہیں کہ سیکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہم تمام سکول سٹاف محترم سر نجیب شاہ صاحب کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے آج ہمارے کالج سیکشن کی اساتذہ کی رہنمائی کی۔سر...
09/05/2026

ہم تمام سکول سٹاف محترم سر نجیب شاہ صاحب کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے آج ہمارے کالج سیکشن کی اساتذہ کی رہنمائی کی۔
سر نجیب شاہ صاحب کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ ہم سب کے محسن ہیں اور واں بھچراں کے تعلیمی حلقہ میں سب سے زیادہ تجربہ کار اور قابل احترام اساتذہ میں سے ہیں۔
سر نے خصوصی طور پر اساتذہ کو کلاس روم اور ٹائم مینیجمنٹ پر تربیت دی۔ ہم آپ کے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں اور انشاءاللہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تربیتوں کا یہ سلسلہ جاری ریے گا۔

Address

Mianwali

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Telephone

+92459396111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Vision School & College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The Vision School & College:

Shortcuts

Share

Category